کنگنا کی فلم ‘ایمرجنسی’ کو بنگلہ دیش میں پابندی کا سامنا
اشاعت کی تاریخ: 15th, January 2025 GMT
ویب ڈیسک _ اداکارہ کنگنا رناوت کی فلم ‘ایمرجنسی’ کی ریلیز میں بس چند ہی روز باقی ہیں اور بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق بنگلہ دیش میں فلم کی ریلیز کو پابندی کا سامنا ہے۔
فلم ‘ایمرجنسی’ سن 1975 میں بھارت میں لگنے والی ایمرجنسی کے سیاسی دور کے گرد گھومتی ہے۔
بھارتی اخبار ‘انڈیا ٹوڈے’ نے ذرائع کا حوالہ دیتے ہوئے کہا ہے کہ بھارت اور بنگلہ دیش کے حالیہ تعلقات کی وجہ سے بنگلہ دیش میں ایمرجنسی کی ریلیز کو پابندی کا سامنا ہے۔
رپورٹ کے مطابق فلم پر پابندی اس کے مواد کی وجہ سے نہیں بلکہ دونوں ملکوں کے درمیان حالیہ سیاسی منظرنامے کو مدِ نظر رکھتے ہوئے لگائی گئی ہے۔
انڈیا ٹوڈے کے مطابق ‘ایمرجنسی’ میں 1971 میں بنگلہ دیش کی آزادی کی جنگ میں بھارتی فوج اور اندرا گاندھی کی حکومت کے کردار اور شیخ مجیب الرحمٰن کے لیے حمایت کو دکھا گیا ہے۔
اس کے علاوہ فلم میں شیخ مجیب الرحٰمن کے قتل کا واقعہ بھی دکھایا گیا ہے۔
اس سے قبل ‘ایمرجنسی’ کی وجہ سے ہی کنگنا رناوت کو قتل کی دھمکیاں ملی تھیں۔
فلم کا آفیشل ٹریلر ریلیز ہونے کے بعد سے اس پر خوب تنقید کی جا رہی تھی۔ سکھ برادری کی جانب سے الزام عائد کیا جا رہا تھا کہ فلم میں ان کے مذہبی جذبات کو ٹھیس پہنچائی گئی ہے۔
یاد رہے ‘ایمرجنسی’ 17 جنوری کو سنیما گھروں کی زینت بنے گی۔
فلم میں کنگنا رناوت نے بھارت کی سابق وزیرِ اعظم اندرا گاندھی کا کردار ادا کیا ہے جب کہ فلم کی ہدایات بھی انہوں نے ہی دی ہیں۔
اداکارہ کنگنا کا تعلق بھارت کی حکمراں جماعت بھارتیہ جنتا پارٹی سے ہے اور وہ جون 2024 میں لوک سبھا کی رکن بنی تھیں۔
.ذریعہ: Al Qamar Online
کلیدی لفظ: پاکستان کھیل بنگلہ دیش
پڑھیں:
رواں ہفتے کونسی بڑی فلمیں تھیٹر اور او ٹی ٹی پر ریلیز ہوں گی؟ جانیئے
اس ہفتے کی نئی ریلیزز میں کئی بالی ووڈ اور ہالی ووڈ فلمیں شامل ہیں جو فلمی شائقین کو سنسنی خیز اور ایکشن تھرلر کا ایڈونچر پیش کریں گی۔
ناظرین چاہے رومانی ڈراموں کے شوقین ہوں یا سنسنی خیز ایکشن کے، اس ہفتے کی ریلیزز سب کے لیے کچھ نہ کچھ پیش کرتی ہیں۔ کونسی سی فلمیں کب ریلیز ہوں گی آئیے ایک نظر ڈالتے ہیں۔
تھیٹر ریلیزز:
گراؤنڈ زیرو (25 اپریل): عمران ہاشمی کی فلم گراؤنڈ زیرو رواں ہفتے سنیما گھروں کی زینت بنی گی جس میں وہ BSF آفیسر دوبے کا کردار نبھاتے نظر آئیں گے جو 2001 کے پارلیمنٹ حملے کے بعد بھارت کی سب سے بڑی انسداد دہشت گردی کارروائی کی قیادت کرتا ہے۔
دی اکاؤنٹنٹ 2 (25 اپریل): ہالی ووڈ کے مشہور اداکار بین ایفلیک اپنی فلم دی اکاؤنٹنٹ کے سیکوئل میں مرکزی کردار میں دکھائی دیں گے جو اپنے بھائی کے ساتھ مل کر قاتلوں کے گروہ کی تلاش کرتا ہے۔
OTT ریلیزز:
L2: ایمپوران (24 اپریل، JioHotstar): تھیٹر پر شاندار کامیابی کے بعد یہ فلم اپنی او ٹی ٹی ریلیز کیلئے تیار ہے جس میں موہن لال ایک دوہری زندگی گزارنے والے مجرمانہ نیٹ ورک کے سربراہ کے طور پر دکھائیں دیں گے۔
جیول تھیف (25 اپریل، نیٹ فلکس): اس فلم میں بالی ووڈ کے نواب سیف علی خان ایک نایاب ہیرے کی چوری کے مشن پر نکلیں گے اور ان کی یہ فلم ایکشن سے بھرپور مناظر پیش کرے گی۔
یو سیزن 5 (25 اپریل، نیٹ فلکس): اس کرائم تھرلر ویب سیریز کے نئے سیزن میں جو گولڈ برگ کے محبت اور قتل کے مسلسل جنون کی کہانی کا اگلا حصہ پیش کیا جائے گا۔
ہیوک (25 اپریل، نیٹ فلکس): ہالی ووڈ اسٹار ٹام ہارڈی اپنی اس ایکشن تھرلر فلم میں برائی سے بھرپور دنیا کا سامنا کرتے دکھائی دیں گے۔
سُپربوائز آف مالیگاؤں (25 اپریل، پرائم ویڈیو): یہ مالیگاؤں کے پس منظر میں بننے والی ایک بہترین فلم ہے جس میں دوستی، جدوجہد اور جذبہ دکھایا گیا ہے۔