رجب کے مہینے کے پہلے دن کے بعد سے یکم جنوری 2025 سے رمضان لمبار ک کے پہلے دن کی سرچ انجنز پر سب سے زیادہ تلاش کی جا رہی ہے۔ یہ ایک ایسا مہینہ ہےجس کا مسلمان دنیا بھر میں سال بھر انتظار کر تے ہیں۔ یہ ماہ مقدس اپنی روحانی اور مذہبی رسومات کی وجہ سے مسلمانوں کی توجہ کا مرکز ہوتا ہے۔

فلکیاتی طور پر یہ توقع کی جاتی ہے کہ ھجری کلینڈر کے نویں مہینے رمضان 1446 ھ کا پہلا دن ہفتے کے روز یکم مارچ 2025 ءکو ہوگا.

عرب اور اسلامی ممالک میں فتوئے کی رو سے 29 شعبان 1446 ءکو روہیت ہلال کا سرکاری سطح پر اہتمام کیا جائے گا جس پر رمضان کے مبارک مہینے کی تاریخ پر زور دیا جائے گا۔ بہت سے عرب اور اسلامی ممالک فلکیاتی رصد گاہوں کا استعمال کرتے ہوئے روہیت ہلال ک پر انحصار کرتے ہیں۔فلکیاتی حساب کتاب کے مطابق روزہ رکھنے کے مہینے کے آغاز کی صحیح تاریخ کا تعین کرنے کے لیے 28 فروری 2025 ءکے مطابق جمعہ 29 شعبان 1446 کو غروب آفتاب کے بعد روہیت ہلال کیا جائے گا۔ابتدائی فلکیات کے حساب کتاب کے مطابق فلکیاتی حساب سے یہ ظاہر ہوتا ہے کہ چاند تقریبا 37 منٹ کی مدت کے لئے قاہرہ آسمان میں نظر آئے گا ، جبکہ ابتدائی فلکیاتی حساب کے مطابق یہ مکہ مکرمہ کے آسمان میں 33 منٹ تک ظاہر ہوگا۔یہ توقع کی جارہی ہے کہ رمضان المبارک کے مہینے کے دوران عرب اور اسلامی ممالک میں روزے کے اوقات مختلف ہوں گے۔ ابتدائی دنوں میں روزے کے اوقات کم ہوں گے ، جس میں سعودی عرب سمیت بہت سے عرب ممالک میں ایک اندازے کے مطابق 13 گھنٹےکا روزہ ہو گا ، مصر ، امارات ، قطر اور کویت مقدس مہینے کے آخر میں 14 گھنٹے کا روزہ ہوگا۔

ذریعہ: Nawaiwaqt

کلیدی لفظ: مہینے کے کے مطابق

پڑھیں:

14 سال کی عمر میں آئی پی ایل ڈیبیو کرنے والا ویبھوو سوریا ونشی کون ہے؟

بھارتی کرکٹر ویبھوو سوریاونشی 14 سال کی عمر میں انڈین پریمیئر لیگ (آئی پی ایل) کی تاریخ میں کسی بھی ٹیم کی جانب سے کھیلنے والے کم عمر ترین کھلاڑی بن گئے ہیں۔

لکھنو سپر جائینٹس کے خلاف راجستھان رائلز کی نمائندگی کرتے ہوئے انہوں نے اپنے ڈیبیو میں پہلے بال پر ہی چھکا مار کر سب کی توجہ کا مرکز بن گئے۔ انہوں نے اس میچ میں 20 بالز میں 34 رنز بنائے جس میں 4 چوکے اور چھکے بھی شامل تھے۔

یہ بھی پڑھیے: بابر اعظم ستارہ امتیاز حاصل کرنے والے کم عمر ترین کھلاڑی بن گئے

اسی میچ کے بعد وہ ٹی ٹوینٹی کھیلنے والے کم عمر ترین کھلاڑی بھی بن گئے۔

اس سے قبل نومبر 2024 میں آئی پی ایل کے لیے بولی میں فرنچائزز نے جہاں بڑے ناموں کو اپنی ٹیم کا حصہ بنایا وہیں ویبھوو سوریاونشی بھی پہلی بار آئی پی ایل کا حصہ بن گئے تھے۔ اس وقت ان کی عمر صرف 13 سال تھی۔ راجستھان رائلز نے سوریاونشی کو ایک کروڑ 10 لاکھ بھارتی روپے میں خریدا تھا۔

ویبھوو 27 مارچ 2011 کو ریاست بہار کےگاؤں تاجپور میں پیدا ہوئے۔ انہوں نے اپنے کرکٹ کا سفر صرف 4 سال کی عمر میں شروع کیا اور پھر 9 سال کی عمر میں ان کے والد نے انہیں قریبی قصبےکی ایک کرکٹ اکیڈمی میں داخل کروایا۔ ویبھوو نے جنوری 2024 میں صرف 13 سال کی عمر میں ریاست بہار کے لیے رانجی ٹرافی ایلیٹ گروپ بی کے مقابلے میں ممبئی کے خلاف فرسٹ کلاس ڈیبیو کیا۔

یہ بھی پڑھیے: آئی پی ایل 2025 کے لیے کھلاڑیوں کی بولی کا آغاز، سب سے زیادہ معاوضہ لینے والے 10 کھلاڑی کون سے ہیں؟

ویبھوو سوریا ونشی نے یوتھ ٹیسٹ میں چنئی کے ایم اے چدمبرم اسٹیڈیم میں بھارت کی انڈر19 ٹیم کی نمائندگی کرتے ہوئے آسٹریلیا کی انڈر19 ٹیم کے خلاف شاندار سینچری بھی بنائی۔ نوجوان کھلاڑی نے 62 گیندوں پر 104 رنز کی شاندار اننگز کھیلی اور یوتھ ٹیسٹ فارمیٹ میں سینچری اسکور کرنے والے سب سے کم عمر کھلاڑی بن گئے۔

سوریا ونشی یوتھ ٹیسٹ فارمیٹ میں دوسری تیز ترین سینچری بنانے والے کھلاڑی اور اس فارمیٹ میں سب سے تیز سینچری بنانے والے بھارتی کھلاڑی بھی ہیں۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

آئی پی ایل کرکٹ کم عمر ترین کھلاڑی کھلاڑی ویبھوو سوریا ونشی

متعلقہ مضامین

  • کراچی میں آج زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 40.7 ڈگری سینٹی گریڈ رہا
  • پرائیویٹ سکیم کے 67 ہزار عازمین کے مسئلے کو حل کرنے کے لئے حکومت کوشاں ہے، جب دیگر ممالک کا فیصلہ ہوگا تو پاکستان کا یہ مسئلہ بھی حل ہو جائے گا ، وفاقی وزیر سردار محمد یوسف کا حج 2025 کانفرنس سے خطاب
  • ڈی آئی خان: کانسٹیبل کو شہید کرنے والا اشتہاری پولیس مقابلے میں ہلاک
  • کراچی آج ہیٹ ویو کی لپیٹ میں، پارہ 41 پر جانے کا امکان
  • کراچی آج ہیٹ ویو کی لپیٹ میں، ماہرین نے شہریوں کو خبردار کردیا
  • 14 سال کی عمر میں آئی پی ایل ڈیبیو کرنے والا ویبھوو سوریا ونشی کون ہے؟
  • غزہ مارچ، انتظامیہ نے متبادل ٹریفک پلان جاری کردیا
  • کراچی میں آج درجہ حرارت 40 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ، تین دن ہیٹ ویو رہے گا، محکمہ موسمیات
  • ڈیرہ اسماعیل خان، علامہ رمضان توقیر کا تحصیل پہاڑ پور کا دورہ
  • لیسکو چیف رمضان بٹ کا دورہ ’’نوائے وقت دفتر‘‘ ایم ڈی رمیزہ نظامی سے ملاقات