وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے کہا ہے جلاؤ گھیراؤ اور تشدد ہماری سیاست نہیں، میرا احتساب عوام نے کرنا ہے، ہم لشکر کشی کے بجائے خدمت کی سیاست پر توجہ مرکوز رکھتے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: ’حادثات میں اضافہ ہوگا‘ مریم نواز کی جانب سے بائیکرز کی الگ لین بنانے پر صارفین کے تبصرے

سیالکوٹ میں گورنمنٹ کالج ویمن یونیورسٹی میں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے  وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے کہا کہ طلبا کو میرٹ پر سکالر شپس دی جا رہی ہیں، کوئی سفارش قبول نہیں کی، کسی بھی محکمے میں ایک بھی بھرتی سفارش پر نہیں ہوئی۔

مریم نواز نے کہا کہ کوشش ہے صوبے میں کوئی بچہ تعلیم سے محروم نہ رہے، مستحق اور لائق بچوں کی مالی معاونت بھی کی جائے گی، ہونہار طلبا نے سکالر شپس اپنی محنت اور اہلیت سے حاصل کی ہیں، یہ طلبا ہی پاکستان کا مستقبل ہیں۔

انہوں نے کہا کہ ہم نے تشدد کی سیاست کبھی نہیں کی، سیاست خدمت کا نام ہے، ہم نے لشکر کشی کے بجائے خدمت کی سیاست پر توجہ مرکوز رکھی ہوئی ہے،  خیبرپختونخوا حکومت نے پنجاب پر حملہ کیا۔

یہ بھی پڑھیں: پنجاب کے سرحدی علاقوں میں دراندازی کا خطرہ ہے، مریم نواز  

ان کا کہنا تھا کہ میں نے کبھی نہیں کہا کہ میری خاطر سڑکوں پر توڑ پھوڑ کرو، کبھی نہیں کہا کہ رینجرز اور پولیس کی وردیاں پھاڑ دو۔

ان کا کہنا تھا کہ ڈوبتی معیشت کو بہتری کی طرف لے کر آئے ہیں، ترسیلات زر میں اضافہ ہوا، اسٹاک مارکیٹ تاریخ کی بلندیوں پر پہنچ گئی ہے، مہنگائی میں نمایاں کمی آئی ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

we news خدمت سیاست مریم نواز مسلم لیگ ن وزیراعلٰی پنجاب.

ذریعہ: WE News

کلیدی لفظ: سیاست مریم نواز مسلم لیگ ن مریم نواز نے کہا کہا کہ

پڑھیں:

تشدد کے ذریعے کسی بھی تحریک کو کامیاب نہیں بنایا جا سکتا : انوار الحق کاکڑ

سابق نگراں وزیراعظم انوار الحق کاکڑ کا کہنا ہے کہ تشدد کے ذریعے کسی بھی تحریک کو کامیاب نہیں بنایا جا سکتا، کیا بسوں سے بندے اتار کر قتل کرنا درست ہے، سیاسی اورمعاشی حقوق کے لیے قتل وغارت کی ضرورت نہیں۔سابق نگراں وزیراعظم انوارالحق کاکڑ نے لاہور میں نیوز کانفرنس میں کرتے ہوئے کہا کہ تشدد کے ذریعے کسی بھی تحریک کو کامیاب نہیں بنایا جا سکتا، دنیا کے کئی ممالک کئی مسائل سے گزر رہے ہیں۔انوار الحق کاکڑ نے کہا کہ سیاسی اورمعاشی حقوق کے لیے قتل وغارت کی ضرورت نہیں، کیا بسوں سے بندے اتا کر قتل کرنا درست ہے؟ ایسا تاثر دیا جاتا ہے کہ صرف پاکستان میں مسائل ہیں. آج کے بلوچستان میں سرمایہ کاری کے مواقع موجود ہیں۔سابق نگراں وزیراعظم نے کہا کہ بلوچستان میں ایک طبقہ اس طرح کی گفتگو کر رہا ہے، علیحدگی پسند تحریک صرف پاکستان میں نہیں ہیں، ہمیں دہشتگردی کا خاتمہ کرنا ہوگا، سوشل میڈیا کا مثبت استعمال انتہائی ضروری ہے۔انوار الحق کاکڑ کا کہنا ہے کہ اپنے حقوق کے لیے ہم پرامن احتجاج کر سکتے ہیں، انا پرستی مسائل کو جنم دیتی ہے، جب بھی کہیں تشدد ہوتا ہے تو لوگ جواز تلاش کرتے ہیں۔

قبل ازیں سابق نگراں وزیراعظم انوار الحق کاکڑ نے وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز سے ملاقات کی۔ ملاقات میں باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ملاقات میں ملکی صورتحال، قیام امن اور صوبائی ترقیاتی پراجیکٹس پر بھی بات چیت ہوئی۔ سابق نگران وزیراعظم انوار الحق کاکڑ نے وزیراعلیٰ مریم نواز شریف کے ویژن کو سراہا۔ مریم نواز نے کہا پنجاب میں نوجوانوں کو تعلیم، آئی ٹی ٹریننگ، انٹرنشپس اور روزگار کی سہولتوں سے ایمپاور کیا جا رہا ہے۔صحت کا شعبہ اور قیام امن پہلی ترجیحات میں شامل ہے۔سابق نگران وزیراعظم انوار الحق کاکڑ نے کہا کہ وزیر اعلیٰ مریم نواز شریف نے صحت اور تعلیم کے شعبہ میں انقلابی پراجیکٹس متعارف کرائے ہیں۔ وزیر اعلیٰ مریم نواز شریف پاکستان میں ویمن ایمپاورمنٹ کی زندہ مثال ہیں۔ سابق وزیراعظم انوارالحق کاکڑ نے پنجاب میں شعبہ صحت میں جاری اصلاحات کو بھی سراہا۔

متعلقہ مضامین

  • پاکستان صحیح سمت میں چل پڑا ہے ; نواز شریف
  • انوارالحق کاکڑ کی مریم نواز سے ملاقات، پنجاب میں شعبہ صحت میں اصلاحات کو سراہا
  • تشدد کے ذریعے کسی بھی تحریک کو کامیاب نہیں بنایا جا سکتا : انوار الحق کاکڑ
  • زمین کے تحفظ کیلئے ہمیں قدرتی وسائل اور درخت بچانے ہیں: مریم نواز
  • وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے پلسر گولڈ اور آئرن پروجیکٹ سے متعلق جامع بزنس پلان طلب کرلیا
  • نوازشریف انسٹیٹیوٹ آف کینسر ٹریٹمنٹ اینڈ ریسرچ بل کی عدم منظوری، مریم نواز برہم، سخت نوٹس لے لیا
  • گندم کے کاشتکاروں کو 5ہزار روپے ایکڑ ملیں گے ‘ مریم نواز : فلورملوں کو 25فیصد خریداری کا حکم
  • زمین صرف ہماری نہیں، آنے والی نسلوں کی بھی امانت ہے: مریم نواز
  • وزیراعلیٰ مریم نواز کا گندم کے کاشتکاروں کیلئے 110 ارب کے پیکیج کا اعلان
  • پہلے فلم سٹی ‘ سٹور یوپوسٹ پروڈکشن لیب سکول کے قیام کا فیصلہ ‘ مریم نواز نے منظوری دیدی