یہ آخری آئی ایم ایف پروگرام ہوگا، وفاقی وزیر خزانہ کا دعویٰ
اشاعت کی تاریخ: 15th, January 2025 GMT
اسلام آباد:وفاقی وزیر خزانہ کا دعویٰ ہے کہ یہ آخری آئی ایم ایف پروگرام ہوگا، عالمی ادارے کی شرائط کے مطابق اصلاحات کیلئے پر امید ہیں، آئی ایم ایف بیل آؤٹ کے بعد کریڈٹ ریٹنگ میں بہتری آئی ہے۔
وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب کا نکی ایشیاء اخبار کو انٹرویو میں دعویٰ کیا ہے کہ یہ آخری آئی ایم ایف پروگرام ہوگا، عالمی ادارے کی شرائط کے مطابق اصلاحات کیلئے پرامید ہیں۔
ان کا کہنا ہے کہ آئی ایم ایف پروگرام کے بعد ترقی کے ماڈل پر توجہ دی ہے، آئی ایم ایف بیل آؤٹ کے بعد کریڈٹ ریٹنگ میں بہتری آئی ہے، پاکستان کو عالمی ایجنسیوں سے “بی” ریٹنگ کی توقع ہے، پاکستان کی خودمختار کریڈٹ ریٹنگز میں بہتری آئی ہے۔
محمد اورنگزیب نے مزید کہا کہ پاکستان میں اقتصادی اصلاحات سے مہنگائی میں کمی آئی ہے، مہنگائی مئی 2023ء میں 38 فیصد تھی جو رواں ماہ 3 فیصد رہ گئی، پاکستان برآمدات بڑھانے، سرمایہ کاروں کو راغب کرنے کیلئے کوشاں ہیں۔
وفاقی وزیر خزانہ کا کہنا ہے کہ عالمی مالیاتی منڈیوں میں واپس جانے کی کوشش بھی کررہے ہیں، پاکستان چین کی مالیاتی منڈیوں تک رسائی کیلئے تیار ہے، پاکستان یوآن بانڈ مارکیٹ تک رسائی حاصل کریگا۔
انہوں نے کہا کہ ہانگ کانگ کارپوریٹ اسٹاک لسٹنگز کی حوصلہ افزائی کیلئے تیار ہیں، رواں مالی سال کے آخر تک پانڈا بانڈ کا اجرا متوقع ہے۔
وزیر خزانہ ہانگ کانگ میں پاکستانی چینی مشترکہ منصوبے کی لسٹنگ کیلئے پر امید ہیں، انہوں نے پاکستانی کمپنیوں کیلئے مزید لسٹنگز کے امکانات پر اور سی پیک فیز ٹو اور بیلٹ اینڈ روڈ انیشیٹیو کی اہمیت پر بھی زور دیا۔
ان کا کہنا ہے کہ پاکستانی چینی مشترکہ منصوبے سروس لانگ مارچ کی لسٹنگ متوقع ہے، پاکستان میں چینی شہریوں کیلئے سیکیورٹی اقدامات جاری ہیں، چینی شہریوں سمیت تمام غیر ملکیوں کی سیکیورٹی اہمیت کی حامل ہے۔
ذریعہ: Daily Mumtaz
کلیدی لفظ: وفاقی وزیر خزانہ ا ئی ہے
پڑھیں:
کسان خوشحال ہوگا تو ملک ترقی کرے گا: ہمایوں اختر خان
سابق وفاقی وزیر ہمایوں اختر خان — فائل فوٹوسابق وفاقی وزیر ہمایوں اختر خان نے این اے 97 کے دورے کے دوران کسانوں اور علاقہ معززین سے ملاقات کی۔
ہمایوں اختر خان نے کہا کہ گندم کے حوالے سے کسانوں کے جو تحفظات ہیں ان کو دور کیا جائے، اگر ملک کا کسان خوشحال ہوگا تو ملک ترقی کرے گا۔
سابق وفاقی وزیر ہمایوں اختر خان نے مطالبہ کیا ہے کہ آئندہ مالی سال میں نظر انداز اضلاع کے لیے بھی بجٹ مختص كیا جائے۔
اُنہوں نے کہا کہ حکومت بجٹ میں پسماندہ علاقوں کی تعمیر و ترقی کے لیے خصوصی پیکج کا اعلان کرے۔
سابق وفاقی وزیر نے کہا کہ حلقہ این اے 97 کی تعمیر و ترقی کے لیے ہر ممکن کوشش کر رہے ہیں۔
اُنہوں نے کہا کہ حلقے کی عوام کی سہولتوں کے لیے ہر ممکن آواز بلند کروں گا، حلقہ این اے 97 کی حالت بدلیں گے۔