پنجاب اسمبلی کی تاریخ میں پہلی بار بچوں کے حقوق کی کمیٹی تشکیل
اشاعت کی تاریخ: 15th, January 2025 GMT
لاہور:
اسپیکر پنجاب اسمبلی ملک احمد خان نے پنجاب اسمبلی میں بچوں کے حقوق کیلئے پہلی پارلیمانی کمیٹی کے قیام کا اعلان کردیا۔
اس اقدام کا مقصد صوبے میں بچوں کی فلاح و بہبود اور حقوق سے متعلق اہم مسائل حل کرنے کیلئے ایک مشترکہ پلیٹ فارم قائم کرنا ہے، رکن صوبائی اسمبلی سارہ احمد کمیٹی کی سربراہی کریں گی جبکہ دیگر ارکان میں زکیہ خان، مہوش سلطانہ، سلمیٰ سعید، رخشندہ کوثر ودیگر شامل ہیں۔
کمیٹی کی سربراہ سارہ احمد نے بتایا اسپیکر پنجاب اسمبلی ملک احمد خان کمیٹی کے سرپرست کے طور پر خدمات انجام دیں گے اور اس بات کو یقینی بنانے کیلئے رہنمائی اور نگرانی فراہم کریں گے تاکہ گروپ اپنے مقاصد کو موثر طریقے سے حاصل کرسکے۔
انہوں نے بتایا کہ کمیٹی کی بنیادی ذمہ داریوں میں سے ایک بچوں سے متعلق مسائل پر باقاعدگی سے سرگرمیاں، بحث اور غور کرنا ہوگا، کمیٹی اپنی سفارشات کو تفصیلی رپورٹوں میں مرتب کرے گی جنہیں غور اور نفاذ کے لیے پنجاب اسمبلی میں پیش کیا جائے گا۔
.ذریعہ: Express News
کلیدی لفظ: پنجاب اسمبلی
پڑھیں:
مربوط حکمت عملی اور مشترکہ کاوشوں سے پولیو کا خاتمہ کرنا ہے، وزیراعظم
وزیراعظم محمد شہباز شریف نے کہا ہے کہ بچوں کے محفوظ مستقبل کے لیے پولیوکا خاتمہ ضروری ہے، حکومت ملک سے پولیو کے مکمل خاتمے کے لیے پرعزم ہے۔
وزیراعظم نے اسلام آباد میں انسداد پولیو کی 7 روزہ قومی مہم کا آغاز کیا، انہوں نے بچوں کو قطرے پلا کر مہم کا باضابطہ آغاز کیا۔
وزیراعظم کا کہنا تھا بچوں کےمحفوظ مستقبل کے لیے پولیو کاخاتمہ ضروری ہے اور حکومت ملک سے پولیو کے مکمل خاتمے کے لیے پرعزم ہے۔
شہباز شریف نے کہا کہ مربوط حکمت عملی اورمشترکہ کاوشوں سے پولیو کا خاتمہ کرنا ہے، 21 تا 27 اپریل جاری رہنے والی انسداد پولیو مہم کے دوران پولیو ورکرز کی سیکیورٹی کے خصوصی انتظامات کیے گئے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ پولیو مہم کے دوران پانچ سال سےکم عمر بچوں کو انسداد پولیو کے قطرے پلائے جائیں گے،انسدادپولیومہم کامیاب بنانےکےلیے والدین تعاون کریں۔