ن لیگ کا دفتر جلانے کامقدمہ :یاسمین راشد،اعجاز چوہدری سمیت دیگر ملزمان پر فرد جرم عائد
اشاعت کی تاریخ: 15th, January 2025 GMT
لاہور :انسداد دہشت گردی عدالت لاہور نے 9 مئی 2023 کو لاہور میں پاکستان مسلم لیگ (ن) کا دفتر جلانے کے مقدمے میں تحریک انصاف کے سینئر رہنماؤں ڈاکٹر یاسمین راشد، سینیٹر اعجاز چوہدری سمیت دیگر ملزمان پر فرد جرم عائد کردی۔
پولیس کی جانب سے پی ٹی آئی کے رہنما ڈاکٹر یاسمین راشد، محمود الرشید اور اعجاز چوہدری کو عدالت میں پیش کیاگیا، انسداد دہشت گردی عدالت میں سوشل میڈیا ایکٹیویسٹ صنم جاوید پیش ہوئیں۔
سماعت کےدوران ملزموں نے صحت جرم سے انکار کیا، عدالت نے آئندہ سماعت پر پراسیکیوشن سے گواہان کو طلب کر لیا۔
عدالت نے کیس کی سماعت 23 جنوری تک ملتوی کردی۔
.ذریعہ: Jasarat News
پڑھیں:
نومئی مقدمات، ملزمان میں چالان کی نقول تقسیم، فرد جرم کے لیے تاریخ مقرر
نومئی مقدمات، ملزمان میں چالان کی نقول تقسیم، فرد جرم کے لیے تاریخ مقرر WhatsAppFacebookTwitter 0 19 April, 2025 سب نیوز
راولپنڈی(سب نیوز)9مئی کے مقدمات کے سلسلے میں ملزمان میں چالان کی نقول تقسیم کردی گئیں۔ عدالت نے فرد جرم کے لیے تاریخ بھی مقرر کردی۔انسداد دہشتگردی عدالت میں زیر سماعت 9 مئی کے مزید 7 مقدمات کے ملزمان میں چالان نقول تقسیم کر دی گئیں۔
چالان کی نقول شیخ رشید، عمر ایوب، کنول شوزب، زرتاج گل سمیت دیگر ملزمان میں تقسیم کی گئیں۔تمام 11مقدمات میں چالان نقول تقسیم کا عمل مکمل ہونے پر ملزمان پر فرد جرم عائد کی جائے گی۔9مئی کے 11 مقدمات کی سماعت انسداد دہشتگردی عدالت کے جج امجد علی شاہ نے کی۔ اس موقع پر تھانہ صدر واہ، ٹیکسلا، سول لائن، صادق آباد اور تھانہ سٹی کے 7مقدمات کے چالان کی نقول عدالت میں پیش کی گئی جب کہ ملزمان شیخ رشید، عمر ایوب، کنول شوزب، زرتاج گل، عارف عباسی، میاں عمران حیات سمیت دیگر کو تقسیم کی گئیں۔
سماعت کے موقع پر بانی پی ٹی ائی اور دیگر ملزمان کے وکلا جب کہ پراسیکیوشن کی جانب سے پراسیکیوٹر ظہیر شاہ عدالت میں پیش ہوئے۔بعد ازاں عدالت نے 9 مئی مقدمات کی مزید سماعت 26 اپریل تک ملتوی کر دی۔واضح رہے کہ 9مئی مقدمات میں بانی پی ٹی آئی، شاہ محمود قریشی، علی امین گنڈاپور، شبلی فراز، عمر ایوب و دیگر کو نامزد کیا گیا ہے۔