بالی ووڈ کی ماضی کی معروف اداکارہ شرمیلا ٹیگور نے ایک انٹرویو میں اپنی محبت کی کہانی سنائی اور بتایا کہ انہوں نے شادی سے قبل کیسے اسلام قبول کیا تھا۔

شرمیلا ٹیگور نے بتایا کہ جب انہوں نے منصور علی خان جنہیں ٹائیگر پٹودی بھی کہا جاتا تھا، سے شادی کرنے کا فیصلہ کیا تو انہیں معاشرتی مخالفت کا بھی سامنا کرنا پڑا کیونکہ منصور پٹودی اور شرمیلا ٹیگور دونوں مختلف مذاہب سے تعلق رکھتے تھے اور اُس دور میں بین المذاہب شادیوں کا تصور آسان نہیں تھا۔

یہ بھی پڑھیں: کیا سیف علی خان پٹودی محل کو میوزیم میں تبدیل کرنا چاہتے ہیں؟

ایک انٹرویو میں شرمیلا  ٹیگور نے یہ انکشاف کیا کہ انہوں نے شادی کے لیے اسلام قبول کیا تھا اور ٹائیگر پٹودی نے ان کا نام عائشہ بیگم تجویز کیا تھا۔ شرمیلا نے اپنی ساس، نواب بیگم ساجدہ سلطان آف بھوپال سے پہلی ملاقات کے بارے میں بھی بات کی۔ انہوں نے کہا، جب میں پہلی بار اپنی ساس سے ملیں تو وہ بہت گھبرائی ہوئی تھیں۔ انہوں نے مجھ سے پوچھا، ’تم میرے بیٹے کے بارے میں کیا سوچتی ہو؟‘ میں نے انہوں نے جواب دیا، ’مجھے وہ پسند ہے‘۔  پھر انہوں نے سوال کیا، ’تمہارا ارادہ کیا ہے؟‘ جس پر شرمیلا نے کہا، ’مجھے ابھی تک کچھ نہیں پتا میں نے ابھی انہیں جاننا ہے۔ مجھے ان سے بہت محبت ہے اور آپ انہیں مجھ سے زیادہ عرصہ سے جانتی ہیں‘۔

سمی گریوال کے ساتھ گفتگو کے دوران انہوں نے کہا، ’یہ نہ تو بہت آسان تھا اور نہ ہی بہت مشکل، لیکن اسے سمجھنا اور برداشت کرنا ضروری تھا‘۔  انہوں نے مزید کہا کہ اس سے پہلے وہ مذہب سے خاص تعلق نہیں رکھتی تھیں لیکن اب انہیں لگتا ہے وہ ہندوازم اور اسلام کے بارے میں زیادہ سمجھتی ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: میرے دونوں بچے مذہب اسلام کی پیروی کرتے ہیں، سنیتا مارشل

اپنے ایک پرانے انٹرویو میں اداکارہ نے یہ بھی بتایا تھا کہ جب وہ ٹائیگر پٹودی سے شادی کر رہی تھیں تو انہیں جان سے مارنے کی دھمکیاں مل رہی تھیں۔ ان کے والدین کو ٹیلیگرام مل رہے تھے جن میں کہا جا رہا تھا کہ گولیاں بولیں گی اور ٹائیگر کے خاندان کو بھی ایسی ہی دھمکیاں ملیں جس سے وہ کافی پریشان ہو رہے تھے تاہم اس کے باوجود شادی بالکل خیریت سے ہوگئی اور کوئی غیر معمولی واقعہ پیش نہیں آیا۔

واضح رہے کہ مشہور بھارتی اداکارہ شرمیلا ٹیگور کو اپنے دور کی بہترین اداکاراؤں میں سے ایک مانا جاتا تھا، یہاں تک کہ وہ فلم کے لیے سب سے زیادہ معاوضہ لینے والی اداکارہ بن گئی تھیں، انہوں نے اسلام قبول کیا اور مشہور کرکٹر منصور علی خان پٹودی سے شادی کی، جس کے بعد نام تبدیل کرکے عائشہ سلطانہ رکھا گیا۔

شرمیلا ٹیگور کی شادی نواب منصور علی خان پٹودی سے 27 دسمبر 1968 میں ہوئی تھی۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

سیف علی خان شرمیلا ٹیگور منصور علی خان.

ذریعہ: WE News

کلیدی لفظ: سیف علی خان منصور علی خان منصور علی خان اسلام قبول انہوں نے کے لیے

پڑھیں:

مودی حکومت کو ہٹ دھرمی چھوڑ کر مسلمانوں کے جذبات کا احترام کرنا چاہیئے، سرفراز احمد صدیقی

دہلی پردیش کانگریس کمیٹی کے سکریٹری نے کہا کہ یہ قانون کئی بنیادی حقوق کے خلاف ہے اور اقلیتوں کو متعدد دفعات میں دئے گئے حقوق و اختیارات سے متصادم ہے۔ اسلام ٹائمز۔ وقف ترمیمی قانون پر جاری سماعت کے دوران سپریم کورٹ آف انڈیا کے کئی شقوں پر عارضی روک کا خیرمقدم کرتے ہوئے دہلی پردیش کانگریس کمیٹی کے سکریٹری اور سپریم کورٹ کے معروف وکیل سرفراز احمد صدیقی نے کہا کہ مودی حکومت کو ہٹ دھری چھوڑ کر مسلمانوں کے جذبات کا احترام کرتے ہوئے وقف ترمیمی قانون کو واپس لے لینا چاہیئے۔ انہوں نے کہا کہ سپریم کورٹ آف انڈیا کے چیف جسٹس نے نہ صرف حکومت کو آئینہ دکھایا ہے بلکہ اس کے منصوبے کو ناکام کردیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ قانون کا ایک ادنی سا طالب علم بھی ایسا غیر آئینی بل پیش کرنے اور نہ ہی اسے پاس کرانے کی حماقت کرے گا۔

ایڈووکیٹ سرفراز احمد صدیقی نے کہا کہ یہ قانون کئی بنیادی حقوق کے خلاف ہے اور اقلیتوں کو متعدد دفعات میں دئے گئے حقوق و اختیارات سے متصادم ہے۔ انہوں نے کہا کہ اس کے باوجود بھی حکومت کا پارلیمنٹ سے پاس کرانا مسلمانوں کے جذبات سے کھیلواڑ کرنے کے علاوہ اور کیا کہا جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ سپریم کورٹ نے پہلے دن کی سماعت کے دوران جس طرح کے سوالات اٹھائے اور وقف ترمیمی قانون کے شقوں پر سوالیہ نشان لگایا اس سے ظاہر ہوگیا تھا کہ یہ قانون سپریم کورٹ میں ٹھہر نہیں پائے گا۔

متعلقہ مضامین

  • جے یو آئی بڑی جماعت، جو فیصلہ کرے قبول ہو گا: بیرسٹر گوہر 
  • بنیادی صحت کے مراکز کی نجکاری قبول نہیں، دھرنا جاری رہے گا، رخسانہ انور
  • کراچی: صحت کے سنگین مسائل کے باوجود 80 سالہ طالبعلم نے پی ایچ ڈی کر لی
  • ستاروں کی روشنی میں آپ کا آج (پیر) کا دن کیسا رہے گا ؟
  • سرگودھا میں لڑکی والوں نے شہری کو شادی کے نام پر چونا لگادیا
  • مربوط حکمت عملی اور مشترکہ کاوشوں سے پولیو کا خاتمہ کرنا ہے، وزیراعظم
  • مودی حکومت کو ہٹ دھرمی چھوڑ کر مسلمانوں کے جذبات کا احترام کرنا چاہیئے، سرفراز احمد صدیقی
  • ملک بھر میں KFC  آؤٹ لیٹس پر 20 حملے افسوسناک اور ناقابلِ قبول ہیں؛ طلال چوہدری
  • ضروری سیاسی اصلاحات اور حسینہ واجد کے ٹرائل تک انتخابات قبول نہیں، جماعت اسلامی بنگلہ دیش
  • خیبرپختونخوا میں بارشوں سے نقصان کی تفصیل جاری