Nawaiwaqt:
2025-04-22@11:29:52 GMT

2024ء میں 7 لاکھ سے زائد پاکستانی روزگار کیلئے پردیس جا بسے

اشاعت کی تاریخ: 15th, January 2025 GMT

2024ء میں 7 لاکھ سے زائد پاکستانی روزگار کیلئے پردیس جا بسے

 سال 2024ء میں 7 لاکھ سے زائد پاکستانیوں نے ملازمتوں کے لیے دوسرے ممالک کا رخ کرلیا۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق جون 2024 میں جاری کیے گئے پاکستان اکنامک سروے برائے سال 24/2023 میں پاکستان میں تقریباً 45 لاکھ افراد بے روزگار تھے، جن میں 15 سے 24 سال کی عمر کے نوجوانوں میں بے روزگاری کی شرح سب سے زیادہ 11.1 فیصد تھی جب کہ 2023ء میں 8 لاکھ 62 ہزار سے زائد پاکستانی روزگار کی تلا ش میں بیرون ملک گئے تھے اس حساب سے پاکستان سے باہر جانے والوں کی سالانہ تعداد میں 15 فیصد کمی آئی۔ سٹیٹ بینک نے بتایا کہ اوورسیز پاکستانیوں نے کیلنڈر ایئر 2024ء کے دوران 34 ارب 60 کروڑ ڈالر سے زائد کا زرمبادلہ ملک بھیجا، جس سے زرمبادلہ کے ذخائر مستحکم کرنے میں مدد ملی، یہ رقم 2023ء کے مقابلے میں 31 اعشاریہ 36 فیصد زیادہ ہے۔بتایا جارہا ہے کہ زرمبادلہ کے ملکی ذخائر میں جاری مالی سال کے دوران مجموعی طورپر 2.

381 ارب ڈالر کا نمایاں اضافہ ریکارڈکیاگیا ہے، گزشتہ مالی سال کے اختتام پر زرمبادلہ کے ملکی ذخائر کا حجم 13997 ارب ڈالر ریکارڈ کیا گیا تھا جس میں سٹیٹ بینک کے پاس زرمبادلہ کے ذخائر کا حجم 9.390 ارب ڈالر اور کمرشل بینکوں کے پاس 4.607 ارب ڈالر ریکارڈ کیا گیا تھا۔معلوم ہوا ہے کہ 3 جنوری کو ختم ہونے والے ہفتے میں زرمبادلہ کے ملکی ذخائر کا حجم 16.378 ارب ڈالر ریکارڈ کیا گیا جس میں سٹیٹ بینک کے پاس زرمبادلہ کے ذخائر کا حجم 11.695 ارب ڈالر اور کمرشل بینکوں کے پاس زرمبادلہ ذخائر کا حجم 4.683 ارب ڈالر ہے، جاری مالی سال کے آغاز سے لے کر اب تک سٹیٹ بینک کے پاس زرمبادلہ کے ذخائر میں 2.305 ارب ڈالر اور بینکوں کے پاس زرمبادلہ کے ذخائر میں 73 ملین ڈالر کااضافہ دیکھنے میں آیا ہے، زرمبادلہ کے ملکی ذخائر 2.17 ماہ کے درآمدی کور کے لئے کافی ہے۔

ذریعہ: Nawaiwaqt

پڑھیں:

رواں سال ملک میں سونےکی قیمت میں کتنا اضافہ ہوا؟

لاہور:سونے کی فی تولہ قیمت 3 لاکھ 49 ہزار 700 روپے جب کہ 10 گرام سونےکا بھاؤ 2 لاکھ 99 ہزار 811 روپے پر برقرار ہے۔

عالمی صرافہ میں سونےکا بھاؤ 3326 ڈالر فی اونس پر برقرار ہے۔

یاد رہے کہ پاکستان میں سال 2025 کے آغاز پر ایک تولہ سونے کا بھاؤ 2 لاکھ 72 ہزار 600 روپے تھا۔ آج 108 روز میں فی تولہ سونےکا بھاؤ 77 ہزار ایک سو روپے مہنگا ہو کر 3 لاکھ 49 ہزار 700 روپے ہوگیا ہے۔

10 گرام سونےکا بھاؤ اس دوران 66 ہزار ایک سو روپے بڑھ کر 2 لاکھ 99 ہزار 811 روپے ہوگیا ہے۔

عالمی بازار میں سونےکا بھاؤ 712 ڈالر اضافے سے 3 ہزار 326 ڈالر فی اونس ہے۔

Post Views: 3

متعلقہ مضامین

  • اسرائیلی مائنڈ سیٹ،کیا پدی اور کیا پدی کا شوربہ؟
  • اسٹیبلشمنٹ ڈویژن کا اقدام، ایک لاکھ ملازمین کی نوکریاں خطرے میں
  • حکومت کو ملنے والی غیرملکی امداد میں کمی آگئی
  • طلبا و طالبات کے لئے روزگار، ماہانہ ڈیڑھ لاکھ تنخواہ
  • پاکستانی یوٹیوبرز کے بینک اکاؤنٹس کیوں بند ہوئے، اصل سبب کیا بنا؟
  • ملکی معیشت کا انحصار برین ڈرین اور ترسیلات زر پر ہے
  • پاکستان کی مجموعی غذائی اجناس کی برآمدات میں کمی ریکارڈ
  • مربوط حکمت عملی اورمشترکہ کاوشوں سے پولیو کا خاتمہ کرنا ہے: وزیراعظم
  • کل سے سات روزہ پولیو مہم کا آغاز؛2 کروڑ 30 لاکھ بچوں کو قطرے پلائے جائیں گے
  • رواں سال ملک میں سونےکی قیمت میں کتنا اضافہ ہوا؟