وزیراعظم   کے مشیر سیاسی امور رانا ثنا اللہ نے کہا ہے کہ جب پی ٹی آئی تحریری مطالبات پیش کرے گی تو ہم پارٹی اور اتحادیوں کے پاس لے کر جائیں گے۔ انہوں نے کہا کہ کسی بھی جمہوری اور سیاسی نظام میں مذاکرات بنیادی تقاضا  ہوتے ہیں۔رانا ثنا اللہ نے کہا کہ مذاکرات کے ہم اس وقت بھی حامی تھے جب اپوزیشن میں تھے ، اس جوڈیشل کمیشن کے اختیارات کیا ہوں گے، وہ رپورٹ کتنی دیر میں پیش کرے گا، اہمیت تو ان چیزوں کی ہے جس پر ابھی کوئی بات نہیں کی گئی۔رانا ثنا اللہ نے کہا کہ پی ٹی آئی والے کن لوگوں کو سیاسی قیدی سمجھتے ہیں؟ کیا ان لوگوں کا سٹیٹس سیاسی قیدی کا ہے یا انہوں نے کوئی اور جرم کیا ہے، یہ ساری چیزیں ایسی ہیں جن کے لیے وقت لگ سکتا ہے ۔انہوں نے کہا کہ ہمارا یہی مشورہ ہے کہ ان سب چیزوں پر تسلی اور تحمل کے ساتھ بات کریں اور کوشش کریں اتفاق رائے پر پہنچیں۔رانا ثنا اللہ نے کہا کہ میٹنگ میں ہم نے کہا تھا کہ جوڈیشل کمیشن کے ٹی او آرز کیا چاہتے ہیں، پھر کیا جوڈیشل کمیشن کی سربراہی کے لیے بھی آپ کی کیا کوئی شرط ہے یا نہیں، جن لوگوں کو پی ٹی آئی سیاسی قیدی سمجھتی ہے ان کی فہرست دیں۔انہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی قیدیوں کی فہرست دے ہم پھر جواب دے سکیں گے کہ وہ سیاسی قیدی ہیں یا نہیں، امید ہے  جو میٹنگ ہونے جا رہی ہے اس میں پی ٹی آئی اپنی فہرست دے گی، امید ہے پی ٹی آئی کل جوڈیشل کمیشن سے متعلق اپنی شرائط بتائے گی۔

.

ذریعہ: Nawaiwaqt

پڑھیں:

سام سنگ کا نیا اسمارٹ فون آتے ہی چھا گیا!

ٹاپ ٹرینڈنگ اسمارٹ فونز کی فہرست میں سات ماہ تک سرِ فہرست رہنے والے سام سنگ گلیکسی اے 56 کی نمبر ون پوزیشن سام سنگ گلیکسی ایم 56  فائیو جی نے لے لی۔ اس ہفتے کی جاری ہونے والی فہرست میں متعدد نئے فون شامل ہوئے ہیں۔

گزشتہ ہفتے ٹرینڈنگ میں رہنے والے اسمارٹ فونز کی جاری کی گئی فہرست درج ذیل ہے:

فہرست کے مطابق پہلی پوزیشن پر سام سنگ گلیکسی ایم 56 فائیو جی (نئی انٹری) نے قبضہ جما لیا ہے جبکہ دوسرے نمبر پر ون پلس 13 ٹی 5 جی (نئی انٹری) موجود ہے۔

سام سنگ گلیکسی اے 56 تیسرے، سام سنگ گلیکسی ایس 25 الٹرا چوتھے، شیاؤمی پوکو ایکس 7 پرو پانچویں، ایپل آئی فون 16 پرو میکس چھٹے اور سام سنگ گلیکسی اے 36 ساتویں نمبرپر موجود ہیں۔

آنر پاور فائیو جی آٹھویں (نئی انٹری)، اوپو فائنڈ ایکس 8 الٹرا نویں اور 10 ویں نمبر پر گوگل پکسل 9 اے (نئی انٹری) براجمان ہیں۔

متعلقہ مضامین

  • ن لیگ اور پی پی کا پانی کے مسئلے پر مشاورتی عمل کو آگے بڑھانے پر اتفاق
  • بانی سے ان کے خاندان کے افراد کی آج ملاقات متوقع
  • سام سنگ کا نیا اسمارٹ فون آتے ہی چھا گیا!
  • رانا ثناءاللہ کا شرجیل میمن سے رابطہ: کینال مسئلے کو بات چیت سے حل کرنے پر اتفاق
  • رانا ثناءاللہ کا شرجیل میمن سے رابطہ، کینال مسئلے کو بات چیت سے حل کرنے پر اتفاق
  • صیہونی حملے کے بعد اسرائیلی نژاد امریکی قیدی کا کوئی علم نہیں، ایک محافظ شہید ہو چکا ہے، القسام بریگیڈ
  • پیپلز پارٹی وفاق کا حصہ ہے، پانی کے مسئلے پر سیاست نہیں کرنی چاہئے: رانا ثنا اللہ
  • ‎کسی صوبے کا پانی دوسرے صوبے کے حصے میں نہیں جا سکتا؛ رانا ثناء اللہ
  • شہید علامہ عارف حسین الحسینی آج بھی لوگوں کے دلوں میں زندہ ہیں، علامہ غلام حُر شبیری 
  • کیمرے کی آنکھ دیکھ رہی ہے