شمالی وزیرستان کے علاقے اسپین وام میں انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن‘ 4 خوارج ہلاک
اشاعت کی تاریخ: 15th, January 2025 GMT
شمالی وزیرستان (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 15 جنوری2025ء)سیکیورٹی فورسز نے شمالی وزیرستان کے علاقے اسپین وام میں انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن کے دوران 4 خوارج ہلاک کردیے۔
(جاری ہے)
انٹر سروسز پبلک ریلیشنز (آئی ایس پی آر) کے مطابق آپریشن 14 اور 15 جنوری کی درمیانی شب خوارج کی موجودگی کی اطلاع پر کیا گیا۔ہلاک خوارج فورسز کے خلاف دہشتگرد کارروائیوں اور شہریوں کی ٹارگٹ کلنگ میں ملوث تھے جن سے اسلحہ اور گولہ بارود بھی برآمد ہوا ہے۔آئی ایس پی آر کے مطابق سیکیورٹی فورسز ملک سے دہشت گردی کی لعنت کو ختم کرنے کے لیے پٴْرعزم ہیں۔
.ذریعہ: UrduPoint
کلیدی لفظ: تلاش کیجئے
پڑھیں:
شمالی وزیرستان میں دوسرے روز بھی کرفیو نافذ
—فائل فوٹوشمالی وزیرستان میں سیکیورٹی خدشات کے پیشِ نظر دوسرے روز بھی کرفیو نافذ ہے۔
ضلعی انتظامیہ کے مطابق شمالی وزیرستان میں صبح 6 سے شام 6 بجے تک کرفیو نافذ رہے گا۔
انتظامیہ کا کہنا ہے کہ کرفیو کے دوران میران شاہ تا دتہ خیل، رزمک، میر علی، بنوں مین شاہراہوں پر آمد و رفت معطل رہے گی۔
پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ آئی ایس پی آر کے مطابق چوکی پر دہشتگردوں کی فائرنگ کا فوری اور مؤثر جواب دیا گیا۔
شہریوں کو کرفیو پر عمل درآمد اور متبادل راستے استعمال کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔
ضلعی انتظامیہ نے بتایا ہے کہ کرفیو سیکیورٹی خدشات کے پیشِ نظر نافذ کیا گیا ہے۔