گورنر پنجاب سے جاپانی سفیر کی ملاقات
اشاعت کی تاریخ: 15th, January 2025 GMT
گورنر پنجاب سلیم حیدر— فائل فوٹو
گورنر پنجاب سلیم حیدر خان سے پاکستان میں جاپان کے سفیر اکاماتسو شوئی چی نے ملاقات کی ہے۔
ملاقات میں معیشت، زراعت اور ثقافت کے شعبوں میں تعاون کو فروغ دینے پر تبادلۂ خیال کیا گیا۔
اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے سلیم حیدر خان نے کہا کہ صوبۂ پنجاب میں زراعت کے شعبے میں جاپان کی مہارتوں سے استفادہ کرنے میں دلچسپی رکھتے ہیں۔
گورنر پنجاب سلیم حیدر خان کا کہنا ہے کہ طلبا یونینز بحال ہونی چاہیے۔
گورنر پنجاب نے کہا کہ جاپانی کمپنیاں آٹو موبائل سیکٹر سمیت مختلف شعبوں میں اقتصادی مواقع سے فائدہ اٹھا سکتی ہیں۔
جاپانی سفیر اکاماتسو شوئی چی نے کہا کہ پاکستان میں تقریباً 80 جاپانی کمپنیاں کام کر رہی ہیں۔
انہوں نے یہ بھی کہا کہ پاکستان اور جاپان کے درمیان عوامی سطح پر رابطوں کو بڑھانے کی ضرورت ہے۔
.ذریعہ: Jang News
کلیدی لفظ: گورنر پنجاب سلیم حیدر سلیم حیدر خان
پڑھیں:
وفاقی وزیر تجارت سے یمن کے سفیر کی ملاقات‘ دوطرفہ تعاون پر تبادلہ خیال
اسلام آباد (نمائندہ خصوصی) وفاقی وزیر تجارت جام کمال خان سے یمن کے سفیر محمد مطہر الاشعبی نے ملاقات کی۔ پاکستان اور یمن نے دوطرفہ تجارت اور اقتصادی تعاون مضبوط بنانے کے عزم کا اظہار کیا۔ سفیر نے دونوں ممالک کے دیرینہ برادرانہ تعلقات اور تجارتی روابط بڑھانے کی خواہش کا اظہار کیا۔ سفیر نے کہا کہ تقریباً 300 یمنی طلبہ اس وقت پاکستان میں تعلیم حاصل کر رہے ہیں جو مضبوط عوامی روابط کی واضح مثال ہے۔ یمن کی جانب سے دوطرفہ معاہدوں کو فعال کرنے اور ادارہ جاتی تعاون بڑھانے پر زو دیا گیا۔ جام کمال خان نے کہا کہ خطے کے قریبی ممالک کے ساتھ تجارت بڑھانے کے حکومتی عزم کو اجاگر کیا۔ چھوٹے جہازوں اور فیری پر مبنی کم لاگت شپنگ سروسز کے آغاز پر غور کیا گیا ، علاقائی تجارت کے اخراجات کم کرنے کیلئے اہم پیش رفت ہوئی۔ وزیر تجارت کا کہنا تھا کہ پاکستان کے ایس ایم ای یمن، صومالیہ، ایتھوپیا اور عمان جیسے قریبی بازاروں سے فائدہ اٹھا سکتے ہیں۔دونوں ممالک کا ادارہ جاتی تعاون کے فروغ اور رابطہ سازی بڑھانے پر مکمل اتفاق کیا گیا۔