ڈھاکہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 15 جنوری2025ء)بنگلا دیش کے انسداد بدعنوانی کمیشن نے شیخ حسینہ، ان کے اہل خانہ، برطانوی حکومت کے ایک وزیر اور اقوام متحدہ کے ایک سینئر اہلکار کے خلاف کرپشن پر مقدمات درج کیے ہیں۔عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق یہ بات بنگلادیش کے انسداد بدعنوانی کمیشن کے سربراہ ڈائریکٹر جنرل اختر حسین نے میڈیا سے گفتگو میں بتائی۔

انسداد بدعنوانی کمیشن(اے سی سی)کے سربراہ نے مزید بتایا کہ یہ مقدمات ڈھاکا کے ایک مضافاتی علاقے میں منافع بخش پلاٹوں پر مبینہ طور پر بڑے پیمانے پر زمینوں پر قبضے سے متعلق ہیں۔مقدمے میں نامزد افراد میں برطانوی انسداد بدعنوانی کی وزیر ٹیولپ صدیق بھی شامل ہیں جو شیخ حسینہ کی بھانجی بھی ہیں۔دیگر نامزد ملزمان میں شیخ حسینہ کی بہن شیخ ریحانہ ان کے بیٹے سجیب واجد بھی شامل ہیں۔

(جاری ہے)

انسداد بدعنوانی کمیشن کے سربراہ ڈائریکٹر جنرل اختر حسین نے بتایا کہ ان کی تفتیشی ٹیم کے پاس ملزمان کے خلاف ٹھوس شواہد جمع ہوگئے ہیں۔یاد رہے کہ بنگلا دیش کے انسداد بدعنوانی کمیشن نے دسمبر میں بھی شیخ حسینہ کے خاندان کے خلاف روسی فنڈ سے چلنے والے نیوکلیئر پاور پلانٹ میں 5 بلین ڈالر کے مبینہ غبن کی تحقیقات شروع کی تھیں۔شیخ حسینہ واجد جو طلبا تحریک کے نتیجے میں اپنا 15 سالہ اقتدار چھوڑ کر بھارت فرار ہوگئی تھیں اور اب تک وہیں مقیم ہیں۔ ان مقدمات کو جھوٹا قرار دیا ہے۔.

ذریعہ: UrduPoint

کلیدی لفظ: تلاش کیجئے انسداد بدعنوانی کمیشن

پڑھیں:

اپنی سبسڈی اور خیرات واپس لے لو،کسانوں کو گندم کا ریٹ نہیں مل رہا؛ سربراہ کسان اتحاد

ویب ڈیسک : سربراہ کسان اتحاد خالد کھوکھر نے کہا ہےکہ کسانوں کو گندم کی فصل کا ریٹ نہیں مل رہا، اپنی سبسڈی اور خیرات واپس لے لو ، ہمیں اپنی اجرت چاہیے۔

خالد کھوکھر کا کہنا تھا کہ خالد کھوکھر کا کہنا تھا کہ 15 ارب روپےکا اعلان کرکےکسانوں کا مذاق اڑایا گیا ہے، کسانوں کو ان کے حقوق نہیں مل رہے،گندم کی فصل کا ریٹ کسانوں کو نہیں مل رہا، میں ہاتھ جوڑ کر کہتا ہوں اپنی سبسڈی اور خیرات واپس لے لو، ہمیں اپنی اجرت چاہیے۔

ایسا معاشرہ چاہتے ہیں جہاں تمام شہریوں کو مساوی حقوق ملیں، بلاول بھٹو

سربراہ کسان اتحاد کا کہنا تھا کہ اس طرح رہا تو اگلے سال گندم کاشت نہیں کریں گے، موسمی تبدیلیوں سے کسانوں کا کھربوں کا نقصان ہوا ہے، اس طرح کے حالات سے کاشت کار خود کشی کرنے پر مجبور ہیں، کاشت کار ڈر ڈر کر زندگی گزار  رہا ہے،کپاس کا کاشت کار بھی رو رہا ہے ، حکومت کے کہنے پرکپاس کاشت کی گئی ، ہمارے پاس احتجاج کے علاوہ کوئی چارہ نہیں رہا۔

متعلقہ مضامین

  • ڈیڑھ لاکھ ماہانہ تنخواہ، پی ایچ ڈی طلبہ کیلئے خوشخبری
  • اپنی سبسڈی اور خیرات واپس لے لو،کسانوں کو گندم کا ریٹ نہیں مل رہا؛ سربراہ کسان اتحاد
  • بچوں کے محفوظ مستقبل کیلئے پولیو کا خاتمہ ضروری ہے: وزیراعظم
  • اختر مینگل کا مائنز اینڈ منرلز ایکٹ کیخلاف عدالت جانے کا اعلان
  • بنگلہ دیش کا شیخ حسینہ کے خلاف ریڈ نوٹس کیلئے انٹرپول سے رابطہ
  • اسد عمر کی تین مقدمات میں 13 مئی تک عبوری ضمانت منظور
  • اسد عمر کی 3 مقدمات میں عبوری ضمانت 13 مئی تک منظور
  • عمران خان کی 9 مئی مقدمات میں ضمانت کی درخواستیں سماعت کیلئے مقرر
  • ایم کیو ایم نے سینیٹ کی خالی نشست کے انتخاب کیلئے نام فائنل کر لیے
  • 9مئی مقدمات، عدالت نے فرد جرم عائد کرنے کیلئے تاریخ مقرر کر دی