لاہور؛ خاتون کو معمولی تلخ کلامی پر فائرنگ کرکے قتل کرنے والے باپ اور بیٹا گرفتار
اشاعت کی تاریخ: 15th, January 2025 GMT
لاہور:
مغلپورہ کے علاقے میں خاتون کو فائرنگ کرکے قتل کرنے والے ملزمان باپ اور بیٹا کو گرفتار کر لیا گیا۔
ڈی آئی جی انویسٹی گیشن ذیشان نے واقعے کا نوٹس لیتے ہوئے پولیس ٹیم کو فوری ملزمان کو گرفتار کرنے کا ٹاسک دیا تھا۔ انچارج انویسٹی گیشن تھانہ مغلپورہ وقاص احمد نے پولیس ٹیم کے ہمراہ کارروائی کرتے ہوئے ملزمان کو گرفتار کر لیا۔
پولیس کے مطابق معمولی تلخ کلامی پر خاتون شہری مصباح کو فائرنگ کرکے بےدردی سے قتل کرنے والے ملزمان کو گرفتار کر کے آلہ قتل برآمد کر لیا گیا، گرفتار ملزمان میں شیراز اور اس کا بیٹا عبدالرحمان شامل ہے۔
انچارج انویسٹی گیشن مغلپورہ وقاص احمد کے مطابق ملزمان خاتون مصباح کو قتل کر کے موقع واردات سے فرار ہوگئے تھے، ملزمان کو سی سی ٹی وی کیمروں اور آئی ٹی ایکسپرٹ کی مدد سے گرفتار کیا گیا ہے، ملزمان اب پولیس کی گرفت میں ہیں تمام قانونی تقاضوں کو پورا کر کے قرار واقعی سزا دلوائی جائے گی۔
ڈی آئی جی انویسٹی گیشن ذیشان اصغر کے مطابق جرائم پیشہ عناصر کے خلاف انویسٹی گیشن پولیس لاہور کی کارروائیاں جاری رہیں گیں۔
ایس ایس پی انویسٹی گیشن محمد نوید کی طرف سے پولیس ٹیم کے لیے تعریفی اسناد کا اعلان بھی کیا گیا۔
.ذریعہ: Express News
کلیدی لفظ: کو گرفتار کر ملزمان کو قتل کر
پڑھیں:
مظفرگڑھ، سسرالیوں کا 8 ماہ کی حاملہ 45 سال کی خاتون پر تشدد
مظفرگڑھ کی تحصیل جتوئی میں سسرالیوں کا 8 ماہ کی حاملہ 45 سال کی خاتون پر تشدد، دونوں ٹانگیں اور بازو توڑ دیے۔
ملزمان نےخاتون کو گھر کے باہر پھینک دیا، ریسکیو ٹیم نےخاتون کو اسپتال منتقل کیا۔
پولیس کے مطابق خاتون کے ورثاء کے انکار پر پولیس کی مدعیت میں مقدمہ درج کر لیا گیا ہے، ملزمان گرفتار نہ کئے جا سکے ہیں۔
متاثرہ خاتون کا کہنا ہے کہ اس پر بدچلنی کا الزام لگا کر تشدد کا نشانہ بنایا گیا۔