سندھ پولیس میں نادرا سے ملنے والی حساس معلومات کے غلط استعمال کا انکشاف
اشاعت کی تاریخ: 15th, January 2025 GMT
کراچی:
سندھ پولیس میں نادرا سے ملنے والی حساس معلومات کے غلط استعمال کا انکشاف ہواہے۔
ایس ایس پی کورنگی کی جانب سے ڈسٹرکٹ کورنگی کے تمام ایس ایچ اوز کو مراسلہ جاری کیا گیا ہے، جس میں کہا گیا ہے کہ نادرا ویریسز، سی ڈی آر اور فیملی ٹری ڈیٹا کا غلط استعمال کیا جارہا ہے۔
مراسلے میں بتایا گیا ہے کہ آئی جی پی آفس سندھ کو متعدد شکایات موصول ہوئی ہیں۔ سندھ کے مختلف اضلاع میں نادرا، سی آر او، سی آر ایم ایس ٹرمینلز تک رسائی حاصل کی جاتی ہے جب کہ متعلقہ آپریٹرز اور پولیس اہلکارحساس ڈیٹا کی رازداری کو برقرار نہیں رکھ رہے۔
ایس ایچ اوز کو جاری کیے گئے مراسلے میں مزید کہا گیا ہے کہ یہ معاملہ انتہائی حساس ہے، ڈیٹا صرف تفتیشی مقاصد کے لیے ہوتا ہے۔ متعلقہ ایس ایچ او، ہیڈمحرر اور سپروائزر اس معاملے کی سختی سے نگرانی کریں۔ ایس ایچ اوز ویریسز، سی ڈی آر اور فیملی ٹری ڈیٹا کی رازداری یقینی بنائیں۔
مراسلے میں کہا گیا ہے کہ کسی بھی ممکنہ غلط استعمال پر سخت محکمانہ کارروائی کی جائے گی۔
.ذریعہ: Express News
کلیدی لفظ: غلط استعمال ایس ایچ
پڑھیں:
دو نہریں سندھ، دو پنجاب اور ایک بلوچستان میں بننی ہے: معین وٹو کا انکشاف
لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن )وفاقی وزیر برائے آبی وسائل معین وٹو نے کہا ہے کہ گرین پاکستان منصوبے کے تحت دو نہریں سندھ ، دو پنجاب میں اور ایک بلوچستان میں بننی ہے۔
نجی ٹی وی جیو نیوز کے مطابق لاہور میں میڈیا سے بات چیت کے دوران وفاقی وزیر آبی وسائل معین وٹو نے انکشاف کرتے ہوئے کہا کہ نہروں کا معاملہ غلط فہمی اور مشاورت نہ ہونے کے باعث تنازع کا شکار ہوا تاہم اب اس پر مذاکرات شروع ہو چکے ہیں اور اب یہ معاملہ خوش اسلوبی سے طے پا جائے گا۔
معین وٹو نے کہا کہ گرین پاکستان منصوبے کے تحت دو نہریں سندھ ، دو پنجاب میں اور ایک بلوچستان میں بننی ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ ہر صوبہ اپنے حصے کے پانی کو اپنی مرضی سے استعمال کر سکتا ہے۔
اسلام آباد ہائیکورٹ: ماتحت عدلیہ کے 2 ججز کی خدمات پشاور ہائیکورٹ کو واپس
مزید :