Daily Ausaf:
2025-04-22@18:54:13 GMT

’’جدید علمیات اور جدید علم کلام‘‘سے آگے بھی کچھ ہے !

اشاعت کی تاریخ: 15th, January 2025 GMT

معروف سکالر محمد ابوبکر صدیق اپنے ایک طویل مضمون ’’جدید علمیات اور جدید علم کلام‘‘ میں لکھتے ہیں کہ ’’جدید علم جس حقیقت کو تشکیل دیتا ہے یہ وہ حقیقت نہیں جس کا عرفان حاصل کرنا قدیم علم کا بنیادی مقصد ہوا کرتا تھا جبکہ سیکولر علم اپنی مخصوص حدود اور اہداف کے اندر رہتے ہوئے اس مطلق حقیقت کو اس طرح دیکھ ہی نہیں سکتا نہ ہی قدیم عملیات کی طرح اس موضوع پر کوئی حتمی دعویٰ پیش کرنے کا اہل ہے‘‘۔ اس سے مراد یہ ہے کہ قدیم جدید علم کا بنیادی مقصد حقیقت مطلق ultimate Reality کا عرفان اور اس کے ساتھ انسانی تعلق کی وضاحت کرنا تھا ،جس کے نتیجے میں یہ علم اپنی نوعیت میں کلی نوعیت کا حتمی دعویٰ رکھتا تھا۔جبکہ جدید علم کی اساس سیکولر بنیاد پر رکھی گئی ہے اوراس کا منطقی دائرہ کار محدود ہے اور تجرباتی اور مشاہداتی اصولوں کی بنیاد پر کام کرتا ہے بلکہ جدید علم اس حد تک محدود ہے کہ حقیقت مطلق کو اپنا موضوع ہی نہیں بناسکتا کہ اس کے پاس کوئی ماورائی فریم ورک ہی نہیں ہے کہ جس کی بنیاد پر کوئی حتمی دعویٰ کرنے کا اختیار رکھتا ہو۔لہٰذا ہم کہہ سکتے ہیں کہ جدید عملیات کے پاس قدیم علمیات کی طرح کوئی روحانی پہلو نہیں اور نہ وہ ایسا پہلو تلاش کرنے پر یقین رکھتی ہے جو اسے حقیقت مطلق تک پہنچنے کا راستہ دے۔کیونکہ حقیقت مطلق ایسا تصور ہے جو علمی اعتبار سے تجربے اور فکر کے درجے پر انحصار کرتا ہے اور یہی وہ حقیقت ہے جو ہر شے کی اصل ہے اور اور زمان و مکان کی حدود و قیود سے آزاد ہے ۔
مطلق حقیقت کو سمجھنے اور پانے کے لئے روحانی فکری سفر کی ضرورت ہوتی ہے ۔اس کے کچھ اپنے زاویئے ہوتے ہیں ۔مثلاً ’’فلسفہ ‘‘جس میں مطلق حقیقت وہ ہے جو خود اپنے وجود سے وابستہ ہوتی ہے اور تمام ظاہری حقائق کا اولین ماخذ ہے۔ایسی حقیقت شکوک وشبہات تغیر تبدل سے ماورا ہوتی ہے۔ جس کے لئے ہم ہندو فلسفے میں ’’برہمن‘‘ اور افلاطون کے حوالے سے ’’آئیڈیاز کی دنیا‘‘ اور اگر سائنسی نقطہ نظر میں جھانکیں تو حقیقت مطلق ان قوانین و اصول کی کی حیثیت رکھتی ہے جن پر کائنات کی بنیاد ہے۔اب چونکہ سائنس تجرباتی حدود کے دائرہ کار کا مطالبہ کرتی ہے اس لئے حقیقت مطلق ایک غیر یقینی شے قرار دے دی جاتی ہے۔جبکہ دینی، مذہبی اور روحانی تعلیمات کی رو سے حقیقت مطلق ذات الہی ہے جس تک عشق و محبت اور عبادت و ریاضت کے ذریعے پہنچنا ہوتا ہے ،ایک مقام پر روحانی بالیدگی بھی اس میں شامل ہوجاتی ہے۔اور یہ اسلامی تعلیمات کے بغیرممکن ہی نہیں ۔ایک اور نقطہ نظر یہ بھی ہے کہ انسان کے لئے حقیقت مطلق کا عرفان اس کا مقصد حیات ہو ۔ علاوہ ازیں حقیقت کے ادراک کے لئے کائنات کی گہرائیوں کو جاننے کا علم اور تجربہ چاہیئے ہوتا ہے۔ایک خوگر علم اگر حقیقت مطلق تک پہنچناچاہے تو حصول علم میں تن من دھن کی بازی لگا دے۔مختلف افکار و نظریات کا مطالعہ گہری ترین دلچسپی سے کرے ،غور و فکر کے در ہر پل کھلے رکھے اور تضادات پر کم توجہ مرکوز کرے ۔
فقط علمی ،روحانی اور اخلاق حسنہ اس کا محور و مرکز ہو۔کیونکہ فکری اور روحانی سفر ہی کائنات کے ادراک کے عمل میں سد راہ ہوسکتا ہے اور اس کا تمام تر تعلق جستجوئے پیہم سے ہے ۔فکری سفر سے مراد عقل ، شعور اور علم بے عمیق کے ذریعے کائنات کے مظاہر کوسمجھنا اور ان کا مطالعہ و مشاہدہ کرنا ہے۔یہاں ایک اور امر کا دھیان رکھنا ضروری ہے کہ عقل کے استعمال کے وقت منطق اور دلیل کی پاسداری کرنی ہے ۔کائناتی قواعد ضوابط کو نظر انداز نہ کیا جائے اور نہہی کائناتی اصولوں کو نقد و نظر کی کسوٹی پر پرکھا جائے۔نکتہ ارتکاز مقصد حیات کو سمجھنا اور قلبی کیفیات کو روح کی پاکیزگی کے لئے مختص کر لینے سے ہی حقیقت مطلق کے قرب کے حصول تک پہنچا جا سکتا ہے۔فلسفہ ، مذہب اور سبھی کے ادراک کا سفر طے کرتے ہوئے انسان روح کی حقیقت کو سمجھ سکتا ہے ۔اس کے ایک اور اہم شرط یہ ہے کہ سوال کی راہ مسدود نہ کی جائے کہ اسی سے تلاش کے رستے کھلتے ہیں ۔محترم سکالر کا یہ کہنا کہ ’’جدید دور کے سیکولر تصور علم میں بنیادی اہمیت ۔مطلق اور مقدس sacred کی بجائے ظاہر اور موجود profane کی ہے‘‘۔ اس سے مراد اگر سائنس، ٹیکنالوجی کی ترقی کو مطلق حقیقت سے یکسر علیحدہ کرکے شجر ممنوعہ کے قریب تر کرکے دیکھنا ہے تو بھی ایک حقیقت کے ادراک کی نفی ہے۔

.

ذریعہ: Daily Ausaf

کلیدی لفظ: حقیقت کو کے ادراک ہی نہیں ہے اور کے لئے

پڑھیں:

عیسائیوں کے روحانی پیشوا پوپ فرانسس 88 برس کی عمر میں انتقال کرگئے

پوپ فرانسس رومن کیتھولک چرچ کے پہلے لاطینی امریکی رہنماء تھے اور طویل بیماری کے بعد چند روز قبل ہی صحتیاب ہو کر اسپتال سے ڈسچارج ہوئے تھے، پوپ فرانسس نے اتوار کو ایسٹر کے موقع پر لوگوں سے ملاقاتیں بھی کی تھیں۔ اسلام ٹائمز۔ عیسائیوں کے روحانی پیشوا پوپ فرانسس 88 برس کی عمر میں انتقال کر گئے۔ ویٹی کن سٹی کی جانب سے جاری بیان میں بتایا گیا ہے کہ پوپ فرانسس 88 برس کی عمر میں آج صبح انتقال کر گئے۔ پوپ فرانسس رومن کیتھولک چرچ کے پہلے لاطینی امریکی رہنماء تھے اور طویل بیماری کے بعد چند روز قبل ہی صحتیاب ہو کر اسپتال سے ڈسچارج ہوئے تھے، پوپ فرانسس نے اتوار کو ایسٹر کے موقع پر لوگوں سے ملاقاتیں بھی کی تھیں۔

یاد رہے کہ پوپ فرانسس کا نام خورجے ماریو برگولیو تھا اور انہوں نے 2013ء میں پوپ بینڈکٹ کے استعفے کے بعد پوپ کا عہدہ سنبھالا تھا، پوپ فرانسس اس سے پہلے ارجنٹینا کے دارالحکومت بیونس آئرس کے آرچ بشپ تھے۔ پوپ فرانسس گذشتہ کئی ماہ سے علیل تھے اور 14 فروری کو سانس کی شدید تکلیف کے باعث اسپتال داخل کیا گیا تھا، نمونیا کے باعث 5 ہفتے اسپتال میں گزارنے کے بعدپوپ فرانسس گذشتہ ماہ ویٹی کن لوٹے تھے۔

متعلقہ مضامین

  • ’شہد کی مکھی کے خاتمے سے انسانیت کا ایک ہفتے میں خاتمہ‘، آئن سٹائن کی تھیوری کی حقیقت کیا؟
  • صدر، وزیر اعظم کا پوپ کے انتقال پر اظہار افسوس
  • وسائل کے تحفظ کیلئے آغا راحت کا بیان حقیقت پر مبنی ہے، عارف قنبری
  • کیتھولک مسیحیوں کے روحانی پیشوا پوپ فرانسس 88 سال کی عمر میں وفات پا گئے
  • کیتھولک مسیحیوں کے روحانی پیشوا پوپ فرانسس کون تھے؟
  • عیسائیوں کے روحانی پیشوا پوپ فرانسس 88 برس کی عمر میں انتقال کرگئے
  • عیسائیوں کے روحانی پیشوا پوپ فرانسس انتقال کرگئے
  • عمران خان کیلئے امریکی دبائو؟ فسانہ یا حقیقت
  • باطنی بیداری کا سفر ‘شعور کی روشنی
  • گری ہوئی چیز کو اٹھا کر کھانے کا 5’ سیکنڈ رول’، حقیقت کیا ہے؟