سابق ٹیسٹ کرکٹر عبدالرحمان قومی ٹیم کے سپن بولنگ کوچ مقرر
اشاعت کی تاریخ: 15th, January 2025 GMT
ملتان میں پاک ویسٹ انڈیز ٹیسٹ سیریز کیلئےسابق ٹیسٹ کرکٹر عبدالرحمان کوپاکستان ٹیم کا سپن بولنگ کوچ مقرر کر دیا ہے۔عبدالرحمان نے ملتان میں پاکستان کرکٹ ٹیم کو جوائن کرلیا، عبدالرحمان ویسٹ انڈیز کیخلاف سیریز سے سپن بولنگ کوچ کی ذمہ داری نبھائیں گے ۔عبدالرحمان اس سے پہلے پاکستان ویمن ٹیم کی کوچنگ بھی کرچکے ہیں ،پاکستان اور ویسٹ انڈیز کے درمیان 2 ٹیسٹ میچز کی سیریز 17 جنوری سے ملتان میں شروع ہوگی ۔
.ذریعہ: Nawaiwaqt
پڑھیں:
نواز شریف کی طبیعت ناساز، لندن میں قیام بڑھادیا
لندن (ڈیلی پاکستان آن لائن )پاکستان مسلم لیگ (ن) کے صدر اور سابق وزیراعظم نواز شریف کی طبیعت ناساز ہوگئی، لندن میں قیام بڑھا دیا گیا۔
روز نامہ جنگ کے مطابق ذرائع کا کہنا ہے کہ سابق وزیرِاعظم نواز شریف دو ہفتے کے دورے پر لندن آئے تھے، نواز شریف نے اپنی واپسی کی ٹکٹ بھی ری شیڈول کروا لی ہے۔
مسلسل میڈیکل چیک اپس کی وجہ سے نواز شریف کا قیام بڑھایا گیا، ن لیگ کی برطانیہ قیادت نواز شریف کے اعزاز میں ورکرز کنونشن کی بھی خواہاں ہے۔