محسن نقوی کاشمالی وزیرستان میں کامیاب آپریشن پر سکیورٹی فورسز کی ستائش
اشاعت کی تاریخ: 15th, January 2025 GMT
اویس کیانی: وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی نے شمالی وزیرستان میں کامیاب انٹیلیجنس بیسڈ آپریشن پر سکیورٹی فورسز کی تعریف کی۔
اُنہوں نے کہا کہ سکیورٹی فورسز نے خوارجی دہشتگردوں کے مذموم عزائم ناکام بناتے ہوئے 4 دہشتگردوں کو ہلاک کر دیا اور ان کے عزائم کو شکست دی۔
وزیرداخلہ کا سکیورٹی فورسز کی بہادری کو سراہتے ہوئے کہنا تھا کہ قوم اپنی فورسز کے شانہ بشانہ کھڑی ہے۔
شب معراج پر تین روزہ عام تعطیل کا اعلان
ذریعہ: City 42
پڑھیں:
سکیورٹی خدشات پر شمالی وزیرستان میں کرفیو نافذ
پشاور( بیورورپورٹ)شمالی وزیر ستان انتظامیہ کو دہشت گردوں کی ممکنہ نقل و حرکت کی اطلاع ملنے کے بعد سکیورٹی خدشات کے باعث رزمک، میرم شاہ اور میرعلی میں اتوار کو کرفیو نافذ کردیا گیا۔ضلعی حکام کے مطابق اتوار کی صبح 6 بجے سے شام 6 بجے تک میر ان شاہ سے بنوں تک، کوٹ پل سے ڈنکین تک اور میلوگئی پل تک کرفیو نافذ کردیا گیا ۔حکام کا کہناتھاکہ سکیورٹی وجوہات کی بنا پر کرفیو لگانا ضروری تھا، یہ اقدام احتیاطی تدبیر کے طور پر اٹھایا گیا ہے۔انتظامیہ نے مقامی لوگوں پر زور دیا کہ وہ غیر ضروری نقل و حرکت سے گریز کریں اور علاقے میں امن برقرار رکھنے کے لئے سکیورٹی فورسز کے ساتھ تعاون کریں۔سکیورٹی اداروں کی طرف سے صورتحال پر مسلسل نظر رکھی جا رہی ہے، دوسری جانب مقامی افراد نے حکم نامے پر تحفظات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ کرفیو کے دوران تجارتی سرگرمیاں معطل ہوگئی ہیں۔