بالی ووڈ کے دو بڑے سپر اسٹارز شاہ رخ خان اور ایشوریا رائے ایک ساتھ کئی فلموں میں یادگار پرفارمنس دی جن میں ’جوش‘، ’محبتیں‘، ’دیوداس‘اور ’شکتی: دی پاور‘ میں دونوں  کی شاندار کیمسٹری دکھائی گئی۔

 تاہم 2000کی دہائی کے اوائل میں ایشوریا اور شاہ رُخ کے پیشہ ورانہ اور ذاتی تعلقات خراب ہو گئے تھے، جس کے بعد دونوں نے ایک ساتھ کام کرنا چھوڑ دیا۔

ایک موقع پر ایشوریا نے انکشاف کیا کہ انہیں شاہ رخ کی وجہ سے پانچ فلموں سے نکالا گیا جن میں ’چلتے چلتے‘ اور ’ویر زارا‘ شامل تھیں تاہم بعد میں شاہ رخ نے ایشوریا سے معافی مانگ کر معاملات سلجھا لیے۔

شاہ رخ کے ساتھ قریبی تعلق رکھنے والی سینئر اداکارہ اور ایشوریا کی ساس جیا بچن نے شاہ رُخ خان کے ایشوریا کے بارے میں دیے گئے بیانات پر اپنی مایوسی ظاہر کی۔ 2008 میں ایک انٹرویو میں جیا بچن نے کہا، ’اگر وہ میرے گھر آتے تو میں انہیں تھپڑ مار دیتی، جیسے اپنے بیٹے کو مار سکتی ہوں‘۔

یاد رہے کہ شاہ رخ کی بچن خاندان کے ساتھ قریبی دوستی کے باوجود، وہ 2007 میں ایشوریا اور ابھیشیک بچن کی شادی میں شامل نہیں ہوئے، کیونکہ مبینہ طور پر دونوں کے تعلقات خراب تھے۔

جس پر جیا بچن نے کہا کہ اگر ممکن ہوتا تو وہ شادی کی تاریخ تبدیل کر کے شاہ رخ کو مدعو کرتیں۔

.

ذریعہ: Express News

کلیدی لفظ: جیا بچن شاہ رخ

پڑھیں:

پاکستانی یوٹیوبرز کے بینک اکاؤنٹس کیوں بند ہوئے، اصل سبب کیا بنا؟

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

متعلقہ مضامین

  • مولانا نے اتحاد کیوں نہیں بنایا
  • وزیراعظم شہباز شریف صدر اِردوان کی دعوت پر ترکیہ روانہ
  • اقبالؒ__ کیا ہم بھول جائیں گے؟
  • کبھی نہیں کہا میرے خلاف مہم کے پیچھے علیمہ خان ہیں، شیر افضل مروت
  • پاکستانی یوٹیوبرز کے بینک اکاؤنٹس کیوں بند ہوئے، اصل سبب کیا بنا؟
  • طلاق کی افواہوں کی تردید، ایشوریا رائے کی ابھیشیک بچن کے ساتھ نئی پوسٹ وائرل
  • شادی کی سالگرہ پر ایشوریا رائے کی نئی پوسٹ، طلاق کی افواہیں دم توڑ گئیں
  • ایشوریا رائے نے ریکھا کو ’ماں‘ کہہ کر پکارا، ویڈیو وائرل  
  • اسٹیڈیم سے نام ہٹانے کا معاملہ؛ سابق کپتان بھڑک اُٹھے، عدالت جانے کا اعلان
  • پارٹی کا سوشل میڈیا علیمہ خان کنٹرول کرتی ہیں،حیدر مہدی،عادل راجا انہی کی ایما پر پراپیگنڈا کرتے ہیں‘ شیر افضل مروت