دبئی میں انٹرسیک 2025 کا آغاز ، پاکستانی پویلین کا افتتاح
اشاعت کی تاریخ: 15th, January 2025 GMT
دبئی میں تعینات پاکستانی قونصل جنرل حسین محمد کا کہنا ہے کہ انٹر سیک جیسی عالمی نمائشوں میں شرکت پاکستان کے تجارتی تعلقات کے فروغ اور سیکیورٹی کے شعبے میں اپنی صلاحیتوں کا اظہار ہے۔
پاکستانی قونصل جنرل حسین محمد نے تجارت اور سرمایہ کاری کے قونصلر علی زیب خان کے ہمراہ دبئی ورلڈ ٹریڈ سینٹر میں منعقدہ انٹرسیک 2025 میں پاکستان پویلین کا افتتاح بھی کیا۔
یہ بھی پڑھیں:متحدہ عرب امارات اور عراق میں پاکستانیوں کو کیا مسائل درپیش ہیں؟
میڈیا رپورٹس کے مطابق سلامتی، تحفظ اور آگ سے محفوظ بنانے کے لیے دنیا کی سب سے بڑی کاروباری نمائش انٹرسیک 2025 کا 26 واں ایڈیشن 14 سے 16 جنوری تک دبئی ورلڈ ٹریڈ سینٹر میں منعقد ہو رہا ہے۔
اس سال ٹریڈ ڈویلپمنٹ اتھارٹی آف پاکستان کے زیر اہتمام 8 پاکستانی کمپنیاں اپنی مصنوعات کی نمائش کے لیے اس ایونٹ میں شرکت کر رہی ہیں۔
مزید پڑھیں: متحدہ عرب امارات میں نوکری کی تلاش اب آسان، آئندہ سال کی تنخواہ گائیڈ جاری
پاکستانی نمائش کنندگان نے ایونٹ کے انتظامات پر اپنے اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے متحدہ عرب امارات اور دیگر جی سی سی مارکیٹوں میں پاکستان کی برآمدی صلاحیت کو بڑھانے کےلیے ایسے پلیٹ فارمز کی اہمیت پر زور دیا۔
پاکستانی قونصل جنرل نے کہا کہ انٹر سیک جیسی عالمی نمائشوں میں شرکت پاکستان کے تجارتی تعلقات کو فروغ دینے اور سیکیورٹی کے شعبے میں اپنی صلاحیتوں کے اظہار کے عزم کو واضح کرتی ہے۔
مزید پڑھیں: وزیراعظم کی امارات کے صدر سے ملاقات، سرمایہ کاری پر بھی اہم بات چیت
قونصل جنرل حسین محمد کا کہنا تھا کہ انٹرسیک جیسی نمائشیں پاکستانی کمپنیوں کو عالمی مارکیٹ تلاش کرنے اور کاروباری روابط بڑھانے کا ایک مثالی موقع فراہم کریں گی۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
انٹرسیک پاکستان ٹریڈ ڈویلپمنٹ اتھارٹی جی سی سی حسین محمد دبئی عالمی مارکیٹ قونصل جنرل متحدہ عرب امارات.ذریعہ: WE News
کلیدی لفظ: انٹرسیک پاکستان عالمی مارکیٹ متحدہ عرب امارات متحدہ عرب امارات
پڑھیں:
اقوام متحدہ کے انڈر سیکریٹری جنرل امن مشنز تعاون پر پاکستان کے مشکور
NEWYORK:اقوام متحدہ کے انڈر سیکریٹری جنرل برائے امن مشنز جنرل جین پیر لاکروا نے پاکستان کے بھر پور تعاون پر وفاقی وزیر داخلہ کا شکریہ ادا کیا ہے۔
سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر پیغام میں اقوام متحدہ کے انڈر سیکریٹری جنرل برائے امن مشنز جنرل جین پیر لاکروا نے کہا کہ اقوام متحدہ کے امن مشنز کے لیے پاکستان کے بھرپور تعاون پر وزیر داخلہ محسن نقوی کا شکریہ ادا کرتا ہوں۔
انہوں نے کہا کہ اقوام متحدہ (یو این) پولیس جس کی قیادت پاکستانی پولیس افسر فیصل شاہکار کر رہے ہیں کے حوالے سے بھی تعاون پر وزیر داخلہ محسن نقوی کا شکریہ ادا کرتا ہوں۔
اقوام متحدہ کے عہدیدار نے بتایا کہ وزیر داخلہ محسن نقوی کے ساتھ امن مشنز میں اہم پولیسنگ سرگرمیوں کے دوران خطرات سے نمٹنے کے لیے درکار جدید ٹیکنالوجی کے حصول پر بھی تبادلہ خیال ہوا۔