2024 میں کتنے پاکستانی ملک چھوڑ کر چلے گئے؟
اشاعت کی تاریخ: 15th, January 2025 GMT
ملک کی معاشی صورتحال کے باعث ہر سال لاکھوں پاکستانی روزگار اور بہتر زندگی کی تلاش میں بیرون ممالک چلے جاتے ہیں، ان پاکستانیوں میں بڑی تعداد ورکرز کی ہوتی ہے جو بہتر روزگار کے لیے دنیا کے مختلف ممالک کا رخ کرتے ہیں۔
بیورو آف امیگریشن اینڈ اوورسیز ایمپلائمنٹ کے جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق، 2024 میں پاکستان سے دیگر ملکوں میں روزگار کے لیے جانے والے ورکرز کی تعداد میں حیرت انگیز طور پر کمی واقع ہوئی ہے، 2024 میں ایسے ورکرز کی تعداد کم ہو کر 727381 رہ گئی ہے، جو 2023 کے مقابلے میں 15 فیصد سے بھی کم ہے، 2023 میں پاکستان سے بیرون ممالک جانے والے ورکرز کی تعداد 862625 تھی۔
یہ بھی پڑھیں: کون سا یورپی ملک تارکین وطن کو ملک چھوڑنے پر ہزاروں ڈالر دے رہا ہے؟
ہر سال کی طرح اس بار بھی سعودی عرب جانے والے ورکرز کی تعداد سب سے زیادہ رہی، 7 لاکھ سے زائد ورکرز میں سے 62 فیصد یعنی 452562 ورکرز نے سعودی عرب کا انتخاب کیا، اسی طرح عمان میں 81587، متحدہ عرب امارات میں 64130، قطر میں 81840 جبکہ بحرین میں 19825 پاکستانی ورکرز کو روزگار ملا۔
اس کے علاوہ 13695 پروفیشنلز برطانیہ جبکہ 1077 امریکا منتقل ہوئے۔ اس کے علاوہ ملائیشیا میں 6000 کے قریب، عراق میں 6500، رومانیہ 1500 اور کچھ دیگر ممالک میں ایک ہزار لوگوں کو ملازمتیں ملیں۔
یہ بھی پڑھیں: پی ٹی آئی حکومت کے بعد کتنے ہزار نوجوانوں نے ملازمت کے لیے ملک چھوڑا؟
مختلف ممالک کا رخ کرنے والے پاکستانیوں کی اکثریت بلیو کالر جابز کرتی ہے، ان پاکستانیوں میں مزدوروں کی تعداد 364574 اور ڈرائیورز کی تعداد 185209 ہے، جو کہ مجموعی طور پر بیرون ممالک بھیجی گئی افرادی قوت کا 75 فیصد سے زیادہ حصہ ہیں۔ اعداد و شمار کے مطابق، 2024 میں 3642 ڈاکٹرز اور 8018 انجینئرز نے ملازمت کے بہتر مواقع کے لیے پاکستان چھوڑا۔
خیال رہے کہ ان اعدادوشمار میں بیورو آف امیگریشن اینڈ اوورسیز ایمپلائمنٹ سے رجسٹریشن نہ کرانے والے اور ایجنٹوں کے ذریعے یا اپنے طور پر یا غیرقانونی طور پر بیرون ممالک جانے والے پاکستانیوں کی تعداد شامل نہیں ہے، بیرون ممالک جانے والے پاکستانیوں کی تعداد جاری کردہ اعداد و شمار سے کہیں زیادہ ہوسکتی ہے۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
2024 wenews اعدادوشمار امریکا برطانیہ بیورو آف امیگریشن اینڈ اوورسیز ایمپلائمنٹ پاکستان پاکستانی چلے گئے چھوڑ سعودی عرب عمان متحدہ عرب امارات ملک.ذریعہ: WE News
کلیدی لفظ: امریکا برطانیہ پاکستان پاکستانی چلے گئے چھوڑ متحدہ عرب امارات ملک ورکرز کی تعداد بیرون ممالک جانے والے کے لیے
پڑھیں:
سرکاری اسپتالوں کی نجکاری کیخلاف ڈاکٹرز کی ہڑتال، او پی ڈیز بند، پولیو ورکرز کا بھی احتجاج
راولپنڈی کے تینوں اسپتالوں میں پیر کو دوسرے روز بھی ڈاکٹروں کی ہڑتال جاری ہے، سرکاری اسپتالوں کی نج کاری کے خلاف ڈاکٹروں نے او پی ڈیز کا بائیکاٹ کر رکھا ہے۔
بے نظیر بھٹو جنرل اسپتال، ہولی فیملی اسپتال اور راولپنڈی ٹیچنگ اسپتال کی او پی ڈیز بند ہیں۔ او پی ڈی ہڑتال کی کال ینگ ڈاکٹر ایسوسی ایشن نے دے رکھی ہے۔
صدر وائے ڈی اے بینظیر بھٹو جنرل اسپتال ڈاکٹر عارف عزیز کا کہنا ہے کہ اسپتالوں کی نج کاری کسی صورت قبول نہیں، حکومت سرکاری اسپتالوں کی نج کاری کا فیصلہ واپس لے۔
صدر وائے ڈی اے ڈاکٹر عارف عزیز نے کہا کہ تینوں اسپتالوں کی ایمرجنسی اور ان ڈور سروسز برقرار ہیں، مطالبہ تسلیم نہ ہونے پر ہڑتال کا دائرہ دیگر شعبوں تک وسیع ہوسکتا ہے۔
دوسری جانب، محکمہ صحت کے مراکز آؤٹ سورس کرنے کے اقدامات پر تحفظات سے پولیو و ڈینگی مہم بھی متاثر ہونے کا خدشہ ہے۔ صونے میں پولیو مہم کے آغاز پر راولپنڈی میں پولیو ورکرز میدان میں نکل آئے۔
راولپنڈی کے مضافاتی علاقوں گوجر خان، چکری اور شہر کی یونین کونسل پھگواڑی میں پولیو ورکرز نے احتجاج کرتے ہوئے پولیو مہم کا بائیکاٹ کر دیا۔
محکمہ صحت کو نجی تحویل میں دینے کے فیصلے پر ورکرز سراپا احتجاج ہیں۔ ملازمتیں غیر یقینی کا شکار ہوگئیں جبکہ ورکرز کا روزگار خطرے میں پڑ گیا۔ پولیو ورکرز کو بروقت تنخواہیں اور مالی تحفظ نہ ملنے کا شکوہ بھی کیا جا رہا ہے۔
احتجاج کے باعث راولپنڈی میں پولیو اور ڈینگی مہم عارضی طور پر معطل ہوگئی۔