مصنوعی ذہانت کا انوکھا استعمال، ’دل تھام لے پیارے‘ شائقین کرکٹ کیلیے اے آئی سے ترانہ جاری
اشاعت کی تاریخ: 15th, January 2025 GMT
کراچی:
آئی ٹی ٹیکنالوجی سے آشنا کراچی کے نوجوان نے مصنوعی ذہانت کا نئی طرز پر استعمال کر کے دنیا کو حیران جبکہ شائقین کرکٹ کو خوش کردیا۔
ایاز خان نامی اس نوجوان نے HBLپی ایس ایل 10 سے قبل شائقین کرکٹ کیلیے نغمہ ’دل تھام لے پیارے‘ جاری کیا، اس نغمے کا بالواسطہ ایچ بی ایل پی ایس ایل سے تعلق نہیں، تاہم اس میں انٹرنیشنل کرکٹ ایونٹس دکھائے گئے ہیں۔
ایاز خان کے مطابق انھوں نے نغمے کے بول خود لکھے جس کے بعد اے آئی کی مدد سے میوزک تیار کرایا اور آڈیو ریکارڈنگ کی۔
نغمے میں نوجوان نے اپنی آواز کا جادو بھی جگایا ہے۔ انھوں نے بتایا کہ میوزک کی تیاری کے بعد وڈیو بنانے کا مرحلہ آیا جس کیلیے اس نے کافی محنت کی۔
نغمے میں قوم اور کرکٹ کے رشتے کے علاوہ کھلاڑیوں کی لگن اور جدوجہد کا بھی ذکر کیا گیا ہے، وڈیو میں موجودہ اور سابق کھلاڑی شامل ہیں۔
.ذریعہ: Express News
پڑھیں:
کراچی میں نماز کیلیے جانے والے بزرگ کو واٹر ٹینکر نے کچل دیا
سعید آباد کے علاقے بلدیہ سیکٹر 8 ای میں خونی واٹر ٹینکر نے نماز پڑھنے والے بزرگ شہری کو روند کر زندگی سے محروم کر دیا۔
ایس ایچ او سعید آباد ادریس بنگش نے بتایا کہ متوفی کی شناخت 75 سالہ عارف خان کے نام سے کی گئی جبکہ ابتدائی معلومات کے مطابق متوفی جائے وقوعہ کے قریب ہی گلی کا رہائشی تھا اور نماز پڑھنے جا رہا تھا۔
انہوں نے بتایا کہ اس دوران متوفی واٹر ٹینکر کی زد میں آکر جاں بحق ہوگیا جبکہ حادثے کا ذمہ دار ڈرائیور موقع سے فرار ہوگیا۔
پولیس نے موقع پر پہنچ کر سخت جدوجہد کے بعد واٹر ٹینکر کو مشتعل افراد کے ہاتھوں جلنے سے بچا کر قبضے میں لیکر تھانے منتقل کر دیا جبکہ پولیس واٹر ٹینکر کے مالک اور ڈرائیور کا پتہ چلانے کی کوششیں کر رہی ہے۔