خیبر پی کے : سکیورٹی فورسز کی ٹانک اور تیراہ میں کارروائیاں‘ 8خوارج ہلاک صدر ‘ وزیر اعظم کا خراج تحسین
اشاعت کی تاریخ: 15th, January 2025 GMT
پشاور+اسلام آباد(این این آئی+خبر نگار+خبر نگار خصوصی)خیبرپی کے میں سکیورٹی فورسز کی کارروائیوں کے نتیجے میں 8 خوارج ہلاک ہوگئے۔صدر،وزیراعظم، وزیرداخلہ اور سپیکر قومی اسمبلی نے کامیاب آپریشنر پر سکیورٹی فورسز کا خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا کہ قوم سیکورٹی فورسز کے ساتھ کھڑی ہے، دہشتگردوں کے تمام مذموم عزائم ناکام بنانے کا تہیہ کر رکھا ہے۔انٹر سروسز پبلک ریلیشنز (آئی ایس پی آر) کے مطابق 12 اور 13 جنوری کو خیبرپختونخوا میں سیکیورٹی فورسز نے 2 کارروائیاں کیں۔ سیکیورٹی فورسز نے ٹانک میں خوارج کی موجودگی کی اطلاع پر انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن کیا جس کے دوران خوارج کے ٹھکانے کو مؤثر طریقے سے تلاش کیا گیا۔آئی ایس پی آر کے مطابق ضلع ٹانک میں آپریشن کے دوران 6 خوارج کو ہلاک کر دیا گیا۔علاوہ ازیں ضلع خیبر کے علاقے تیراہ میں کارروائی کے دوران 2 خوارج مارے گئے۔مارے گئے خوارج سے اسلحہ، گولیاں اور دیگر سامان برآمد کر لیا گیا ہے۔ادھر صدر آصف علی زرداری، وزیراعظم محمد شہبازشریف ، وزیر داخلہ محسن رضا نقوی اور سپیکر قومی اسمبلی سردار ایازصادق نے کامیاب کارروائیوں پر سکیورٹی فورسز کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا کہ قوم سیکورٹی فورسز کے ساتھ کھڑی ہے، دہشتگردوں کے تمام مذموم عزائم ناکام بنانے کا تہیہ کر رکھا ہے۔فورسز قربانیاں دے کر قوم کو سکون کی نیند فراہم کر رہی ہیں۔ قوم انہیں ان کارروائیوں اور کامیابیوں پر سلام پیش کرتی ہے۔
.ذریعہ: Nawaiwaqt
کلیدی لفظ: سکیورٹی فورسز
پڑھیں:
سیکورٹی فورسز کی کارروائیاں ؛6 خوارج جہنم واصل
سٹی 42: سیکیورٹی فورسز کا خیبرپختونخوا میں دو مختلف کارروائیاں ہوئیں جس میں 6 خوارج مارے گئے
آئی ایس پی آر کے مطابق شمالی وزیرستان کے علاقے رزمک میں خفیہ اطلاع پر آپریشن، پانچ خوارج ہلاک ہوئے ، جنوبی وزیرستان میں کارروائی کے دوران خوارج کمانڈر زبی اللہ عرف ذاکران مارا گیا،زبی اللہ سیکیورٹی فورسز پر حملوں اور شہریوں کی ٹارگٹ کلنگ میں ملوث تھا
علاقے میں کلیئرنس آپریشن جاری ہے ۔ آئی ایس پی آر کے مطابق پاکستانی فورسز دہشتگردی کے مکمل خاتمے کیلئے پرعزم ہے
ہر وقت پیاس؛ سنگین مرض کی نشانی