لاہور (نوائے وقت رپورٹ) وزیر اطلاعات پنجاب عظمٰی بخاری نے کہا ہے کہ کابینہ میں پنجاب کے نوجوانوں کیلئے اپنی نوعیت کی پنجاب فنانس کاروبار کی منظوری دے دی گئی ہے۔ پنجاب حکومت نوجوانوں کو بغیر لیز کے سرکاری زمین اور بلا سود 3 کروڑ تک قرضہ فراہم کرے گی۔ کسی بھی فتنہ کا حصہ بننے کی بجائے پاکستان کی ترقی پسند یوتھ اس وقت مریم نواز سے امیدیں وابستہ کر رہی ہے۔ پنجاب حکومت ایک لاکھ کے قریب چھوٹے اور درمیانے درجے کے سٹارٹ اپ شروع کرے گی۔ مریم نواز جو کام پنجاب کے نوجوانوں کیلئے کررہی ہے، دوسرے صوبوں کے نوجوان بھی اس کی خواہش کررہے ہیں۔ طلبہ کیلئے لیپ ٹاپس کی تعداد چالیس ہزار تک بڑھائی جا رہی ہے۔ سیکنڈ اور تھرڈ ائیر کے بچوں کو بھی ہونہار سکالر شپ سے فیسیں دی جائیں گی۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے پنجاب اسمبلی کے باہر میڈیا سے گفتگو میں کیا۔ انہوں نے کہا کہ  پنجاب کی اقلیتوں کیلئے بہت بڑی خوشخبری ہے۔ سکھ میرج ایکٹ کے بعد کابینہ نے ہندو سکھ میرج ایکٹ کی منظوری دیدی ہے جو پنجاب بھر میں لاگو ہوگا۔  دو سے تین دن میں اٹھائیس الیکٹرک بسیں لاہور کی سڑکوں پر نظر آئیں گی۔ ہم بسوں کیلئے چارج سٹیشن بنائیں گے اور ڈبل ڈیکر بسوں کیلئے نئے ڈپو قائم کئے جائیں گے۔

.

ذریعہ: Nawaiwaqt

پڑھیں:

فلسطین اور غزہ کے نام پر لوگوں کی املاک کو نقصان پہنچایا جارہا ہے: عظمیٰ بخاری

عظمیٰ بخاری— فائل فوٹو

وزیر اطلاعات پنجاب عظمیٰ بخاری نے کہا ہے کہ فلسطین اور غزہ کے نام پر لوگوں کی املاک کو نقصان پہنچایا جارہا ہے۔

اپنے ایک بیان میں عظمیٰ بخاری نے کہا کہ مسیحی برادری کو ایسٹر کی مبارکباد دیتی ہوں، وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کی طرف سے بھی مسیحی برادری کو مبارک باد دیتی ہوں۔

عظمیٰ بخاری نے کہا کہ فلسطین اور غزہ کے نام پر لوگوں کی املاک کو نقصان پہنچایا جا رہا ہے، ان فوڈ چین میں 25 ہزار پاکستانی ملازم ہیں، فوڈ چین پر حملوں میں جاں بحق ہونے والا بھی پاکستانی تھا۔

عظمیٰ بخاری نے کہا کہ فوڈ چین پر حملوں کا نقصان پاکستان کو ہو رہا ہے، کسی کو بھی امن و امان خراب کرنے کی اجازت نہیں دی جائے گی، فوڈ چین پر حملے باقاعدہ منصوبہ بندی کے تحت کیے گئے۔

انہوں نے کہا کہ فوڈ چین پر حملوں میں ملوث 149 ملزمان گرفتار کرلیے گئے ہیں، حملے ایک منصوبہ بندی کے تحت صرف پنجاب میں ہو رہے ہیں، ترقی کرتے پنجاب پر تشدد پسند گروہ حملے کررہا ہے، کسی گروہ کو امن خراب کرنے کی اجازت نہیں دی جائے گی۔

متعلقہ مضامین

  • پنجاب نے ایک سال میں  کسانوں کو تاریخی پیکیج دیا : عظمیٰ بخاری
  • مراد علی شاہ کو سندھ سے زیادہ پنجاب کے کسانوں کی فکر ہے: عظمیٰ بخاری
  • زمین کے تحفظ کیلئے ہمیں قدرتی وسائل اور درخت بچانے ہیں: مریم نواز
  • سندھ پر 16 سال سے حکومت ہے، مراد علی شاہ اپنی کارکردگی بتائیں، عظمیٰ بخاری
  • زمین صرف ہماری نہیں، آنے والی نسلوں کی بھی امانت ہے: مریم نواز
  • وزیراعلیٰ مریم نواز کا گندم کے کاشتکاروں کیلئے 110 ارب کے پیکیج کا اعلان
  • بلاول کو پنجاب کے کسان کا خیال آگیا لیکن سندھ کے کسان کی بات نہیں کی، عظمی بخاری
  • سندھ کا پانی پنجاب نہیں لے سکتا: عظمیٰ بخاری
  • اہلحدیث یوتھ فورس کے زیر اہتمام غزہ مارچ ،مسئلہ کو او آئی سی میں اٹھانے کا مطالبہ  
  • فلسطین اور غزہ کے نام پر لوگوں کی املاک کو نقصان پہنچایا جارہا ہے: عظمیٰ بخاری