ایف بی آر کا ایک ہزار گاڑیاں خریدنے کا فیصلہ افسوسناک ہے، جے یو پی
اشاعت کی تاریخ: 15th, January 2025 GMT
حیدرآباد(اسٹاف رپورٹر)جمعیت علما پاکستان و ملی یکجہتی کونسل کے صدر ڈاکٹر صاحبزادہ ابوالخیرمحمد زبیر نے کہا ہے کہ ایف بی آر کا ایک ہزار دس گاڑیاں خریدنے کا فیصلہ افسوس ناک ہے جبکہ ملک کی معیشت لڑکھڑا رہی ہے ،آئی ایم ایف بار بار اخراجات کم کرنے کی ہدایت دے رہی ہے اس کے باوجود ایک ہزار دس گاڑیوں کی خریداری پر 6 ارب روپے خرچ کردینا کونسی عقل مندی ہے ۔انہوں نے کہا کہ افسوس کہ اشرافیہ اپنے اخراجات کم کرنے کے لیے تیار نہیں اور ٹیکسوں کا سارا بوجھ غریب عوام پر ڈال کر ان کو زندہ درگور کرنے پر تلی ہوئی ہے جبکہ ہمارے موجودہ حکمراں اشرافیہ کو قابو کرنے میں ناکام ہو گئے ہیں جو ان کی نااہلی کی دلیل ہے۔
.ذریعہ: Jasarat News
پڑھیں:
کوٹری میں افسوسناک حادثہ، ڈمپر کی زد میں آکر 6 سالہ بچی جاں بحق
کوٹری:اناتانی محلے میں دلخراش واقعہ پیش آیا جہاں گھر کے باہر کھیلنے والی چھ سالہ معصوم بچی ابیرا محمود تیز رفتار ڈمپر کی زد میں آکر موقع پر ہی جاں بحق ہوگئی۔
پولیس کے مطابق حادثہ اس وقت پیش آیا جب بچی سڑک کے قریب کھیل رہی تھی کہ اچانک گزرنے والے ڈمپر نے اسے ٹکر مار دی۔
واقعے کے بعد علاقے میں شدید غم و غصہ پھیل گیا اور مشتعل علاقہ مکینوں نے ڈمپر ڈرائیور کو پکڑ کر تشدد کا نشانہ بنایا۔
تاہم بعد میں شہریوں نے ڈرائیور کو پولیس کے حوالے کر دیا جبکہ پولیس نے حادثے میں ملوث ڈمپر کو بھی تحویل میں لے لیا ہے۔