Jasarat News:
2025-04-22@11:19:41 GMT

کرم،4 مورچے دھماکے سے تباہ،مزید بنکرز مسمار کرنے کی تیاری

اشاعت کی تاریخ: 15th, January 2025 GMT

ڈی آئی خان(مانیٹرنگ ڈیسک) لوئر کرم میں منگل کو4 مورچے دھماکے سے تباہ کیے گئے جب کہ 10 بنکرز آج (بدھ کو) مسمار کیے جائیں گے۔ ڈپٹی کمشنر کرم کے مطابق گزشتہ روز مورچوں کی مسماری کے موقع پر فورسز اور پولیس کی بھاری نفری تعینات تھی۔ سرکاری ذرائع کا کہنا ہے کہ بنکرز کی مسماری کے لیے آج دوبارہ آپریشن کیا جائے گا۔ فریقین میں دونوں اطراف سے 5، 5 بنکرز مسمار کیے جائیں گے۔ پولیس، ایف سی اور سیکورٹی فورسز کی نگرانی اور اسسٹنٹ کمشنروں کی سربراہی میں بنکرز کو بارودی مواد کی مدد سے تباہ کیا جائے گا۔ذرائع کے مطابق آج بالشخیل اور خار کے قریبی علاقوں میں بنکرز ختم کیے جائیں گے۔ سرکاری ذرائع نے مزید بتایا کہ 25 سے 30 کلو میٹر کے علاقے میں 700 سے زاید بنکرز موجود ہیں۔ڈپٹی کمشنر کرم اشفاق خان کے مطابق گزشتہ روز دن بھر مختلف کارروائیوں کے دوران 4 بنکرز کو مسمار کیا گیا۔ اس سلسلے میں جرگہ ممبران سمیت مقامی عمائدین سے بات چیت مکمل ہوچکی ہے۔

.

ذریعہ: Jasarat News

پڑھیں:

پنجاب حکومت کا فلم کی تیاری کے لیے مالی امداد فراہم کرنےکا اعلان

وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے فلمی صنعت کی بحالی اور فروغ کے لیے ایک تاریخی قدم اٹھاتے ہوئے متعدد اہم منصوبوں کی منظوری دے دی ہے۔ ان اقدامات میں پنجاب کے پہلے فلم سٹی، فلم اسٹوڈیو، پوسٹ پروڈکشن لیب اور فلم اسکول کے قیام شامل ہیں۔

اس حوالے سے سینیئر وزیر پنجاب مریم اورنگزیب کی سربراہی میں 8 رکنی ”پنجاب فلم فنڈ ڈسبرسمنٹ کمیٹی“ تشکیل دی گئی ہے، جس کا پہلا اجلاس لاہور میں منعقد ہوا۔ مریم اورنگزیب کمیٹی کی کنوینر کے طور پر خدمات انجام دیں گی۔

نوٹیفکیشن کے مطابق، فلم کی تیاری کے لیے مالی امداد فراہم کرنے، فلم سازوں کی درخواستوں کے جائزے، اور باکس آفس مراعات سمیت دیگر اہم امور پر فیصلہ سازی کمیٹی کے ذمے ہو گی۔ کمیٹی کو کسی بھی معاملے پر ذیلی کمیٹیاں تشکیل دینے کا اختیار بھی حاصل ہو گا۔

وزیراعلیٰ مریم نواز نے پاکستان کے پہلے فلم اسکول کے قیام کی بھی منظوری دے دی ہے، جبکہ نواز شریف آئی ٹی سٹی میں فلم سٹی، اسٹوڈیو اور پوسٹ پروڈکشن لیب کے لیے مخصوص جگہ مختص کر دی گئی ہے۔

پنجاب کابینہ کی منظوری کے بعد جاری کردہ نوٹیفکیشن میں بتایا گیا ہے کہ رواں مالی سال میں فلم انڈسٹری کے فروغ کے لیے فلم سازوں کو گرانٹس دی جائیں گی۔ کمیٹی میں وزیر اطلاعات پنجاب، وزیر خزانہ، وزیر انسانی حقوق و اقلیتی امور سمیت دیگر متعلقہ حکام کو بھی شامل کیا گیا ہے۔

اجلاس میں ان منصوبوں کے ڈیزائن اور عملی اقدامات پر ابتدائی پیش رفت کا جائزہ بھی لیا گیا، جس سے عندیہ ملتا ہے کہ پنجاب حکومت فلم انڈسٹری کی بحالی کو سنجیدگی سے لے رہی ہے۔

فلم انڈسٹری سے وابستہ حلقوں نے ان اقدامات کو ”تاریخی پیش رفت“ قرار دیتے ہوئے امید ظاہر کی ہے کہ یہ فیصلے پاکستانی سینما کو ایک نئی زندگی عطا کریں گے۔

Post Views: 1

متعلقہ مضامین

  • وفاقی حکومت کا 168 نامکمل ترقیاتی منصوبے بند کرنے کا فیصلہ
  • خیبرپختونخوا حکومت نے آئندہ مالی سال کیلیے بجٹ کی تیاری شروع کر دی
  • ہنگو میں پولیس سرچ اینڈ سٹرائیک آپرپشن ,4 ملزمان سمیت 21 مشتبہ افراد کو گرفتار
  • جے یو آئی کا 27 اپریل کو لاہور میں غزہ ملین مارچ کا اعلان
  • اسپیکر کے پی اسمبلی کو کرپشن الزامات میں کلین چٹ دینے پر پی ٹی آئی احتساب کمیٹی میں اختلافات
  • امریکا کے یمن پر تازہ حملے، مزید شہری جاں بحق، جوابی کارروائی میں امریکی ڈرون تباہ
  • پنجاب حکومت کا فلم کی تیاری کے لیے مالی امداد فراہم کرنےکا اعلان
  • اسلام آباد میں اہم عمارتوں پر کالعدم تنظیم کی چاکنگ کر کے سوشل میڈیا پر تشہیر کرنے والا ملزم گرفتار
  • اسلام آباد: کالعدم تنظیم کی تشہیر کرنے والا ملزم گرفتار، ذرائع سی ٹی ڈی
  • ایدھی فاونڈیشن نے ایک اور طیارہ خرید لیا