جماعت اسلامی حکومت کو معاہد ہ راولپنڈی سے بھاگنے نہیں دیگی
اشاعت کی تاریخ: 15th, January 2025 GMT
لاہور (نمائندہ جسارت) امیر جماعت اسلامی لاہور ضیا الدین انصاری ایڈووکیٹ نے پریس کلب میں پریس کانفرنس میں میڈیا کے نمائندگان سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ جماعت اسلامی حکومت کو معاہد ہ راولپنڈی سے بھاگنے نہیں دیگی۔ جماعت اسلامی عوام کے حقوق کی جنگ ہر فورم پر لڑرہی ہے۔ حکومت کے مطابق 6آئی پی پیز سے معاہدے ختم اور14سے حکومت کی بات چیت مکمل ہوگئی لیکن حکومتی بدنیتی سے ابھی عوام ریلیف سے محروم ہے۔ جماعت اسلامی لاہور نے یہ فیصلہ کیا ہے کہ امیر جماعت اسلامی پاکستان حافظ نعیم الرحمن کی اپیل پر بجلی کے بلوں میں عوام کو ریلیف نہ دینے کیخلاف 17 جنوری کو مال روڈ پرجمعتہ المبارک کو بعدنماز جمعہ، مسجد شہدا، مال روڈ پر عظیم الشان احتجاج کیا جائے گا۔احتجاج میں ہزاروں کی تعداد میں اہلیان لاہور کے تمام مکاتب فکر سے تعلق رکھنے والے افراد شرکت کریں گے۔ احتجاج کوتاریخی بنانے کیلئے عوام کو ڈور ٹوڈور منظم کریں گے۔ ضیاء الدین انصاری ایڈووکیٹ نے مزید کہا کہ آئی پی پیز سے معاہدے ختم ہونے کے بعد سالانہ اربوں کی بچت سے عوام ریلیف دیا جائے۔ حکومت نجی پاور پلانٹس کو ’بجلی دو پیسے دو‘ کی پالیسی کے مطابق نئے معاہدے کرے۔ عوام مفاد پرست سیاستدانوں کو پہچان چکی ہے جنہوں نے مسلسل عوام کے حقو ق پر قبضہ کیا ہوا ہے۔ حکمرانوں سے مطالبہ کرتے ہیں کہ بجلی کے بلوں سے سلیب سسٹم ختم کیا جائے۔ کسی بھی سرکاری ادارے یا کسی بھی سرکاری شخصیت کو مفت بجلی نہ ملے۔ بجلی کے بلوں میں بے جا ٹیکسز میں کمی کی جائے اور بجلی اصل قیمت وصول کی جائے۔عوام کو بلا سود،آسان شرائط پر سولر پینلز اور تکنیکی مدد فراہم کی جائیں۔بجلی کی قیمتوں میں کمی کیلئے فوری عملی اقدامات کیے جائیں، جمع خرچ سے کام نہیں چلے گا۔ فی یونٹ 20 روپے نہیں کم ازکم40روپے فی یونٹ عوام کو ریلیف دیا جائے۔ بجلی کے بلوں میں 200،300 اور500 سے زائد یونٹس استعمال کے فارمولے کو بھی بند کیا جائے۔ جو شہری جتنی بجلی استعمال کرے اس کی قیمت وصول کی جائے۔ بجلی چوری کی روک تھام کیلئے حکومتی وزیر کو بجلی چوری پر عبرت کا نشان بنایاجائے۔ بجلی چوری اور اووربلنگ کی روک تھام کیلئے گراس روٹ لیول پرعملی اقدامات کرنے ہوں گے۔ بجلی کے بلوں میں ریلیف عوام کا حق ہے جس کے حصول کیلئے احتجاج کریں گے ۔پریس کانفرنس میں سیکرٹری جماعت اسلامی لاہور اظہر بلال،،نائب امراء لاہور خالد احمد بٹ، وقاص احمد بٹ، چوہدری محمد شوکت، عبدالعزیز عابدسمیت دیگر ذمہ داران موجود تھے۔
.ذریعہ: Jasarat News
کلیدی لفظ: بجلی کے بلوں میں جماعت اسلامی عوام کو
پڑھیں:
حکومت کو کوئی حق نہیں کہ فلسطینیوں سے اظہار یکجہتی مارچ کو روکے: لیاقت بلوچ
نائب امیرِ جماعتِ اسلامی لیاقت بلوچ — فائل فوٹووفاقی وزیرِ داخلہ محسن نقوی اور وزیرِ مملکت برائے داخلہ طلال چوہدری کا لیاقت بلوچ سے ٹیلی فونک رابطہ ہوا ہے۔
جماعت اسلامی کے اعلامیے کے مطابق ٹیلی فونک رابطے میں آج اسلام آباد میں یکجہتیٔ فلسطین مارچ کے حوالے سے گفتگو ہوئی۔
جماعتِ اسلامی پاکستان کے نائب امیر لیاقت بلوچ نے کہا ہے کہ حکومت کو کوئی حق نہیں کہ فلسطینیوں سے اظہار یکجہتی مارچ کو روکے، جماعت اسلامی کا فلسطین سے اظہار یکجہتی مارچ پُرامن ہوگا۔
نائب امیرِ جماعتِ اسلامی لیاقت بلوچ نے کہا ہے کہ وزیرِ اعظم شہباز شریف صوبوں کی شکایات کا ازالہ کریں۔
اُنہوں نے مزید کہا کہ حکومت رکاوٹیں کھڑی کر کے پوری دنیا میں رسوا نہ ہو اور آج اسلام آباد میں یکجہتی فلسطین ریلی روکنے سے اجتناب کرے۔
لیاقت بلوچ نے کہا کہ فلسطین سے اظہار یکجہتی کے لیے کوئی نو گو ایریا نہ بنایا جائے۔
اُنہوں نے یہ بھی کہا کہ کویت کا اسرائیل سے تعلقات ختم کرنے کا اعلان پوری امت کی ترجمانی ہے۔