جیکب آباد: گیس بحران شدت اختیار کرگیا
اشاعت کی تاریخ: 15th, January 2025 GMT
جیکب آباد (نمائندہ جسارت) کئی ماہ سے گیس کی لوڈشیڈنگ نے عوام کا جینا محال کر دیا، شہر میں گیس کی بدترین لوڈشیڈنگ کے خلاف عام انسان تحریک کی جانب سے احتجاجی جلوس عابد سندھی، سید علی شاہ، الطاف میرانی کی قیادت میں نکالا گیا، جلوس میں شہریوں کی بڑی تعداد نے شرکت کی اور گیس کی بندش کے خلاف نعرے بازی کی، مظاہرین نے گیس آفس کے سامنے دھرنا دیا اور ٹائر نذر آتش کیے جس کے باعث قومی شاہراہ ایک گھنٹہ بلاک رہی۔ اس موقع پر مظاہرین نے کہا کہ گیس کی بندش کی وجہ سے مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے، جدید دور میں بھی لکڑیاں جلانے پر مجبور ہیں۔ انہوں نے کہا کہ گیس بندش سے گھروں میں خواتین عذاب میں مبتلا ہیں، بچے و بڑے بغیر ناشتہ کیے اسکول اور اپنے کاموں پر جا رہے ہیں۔ انہوں نے مطالبہ کیا کہ گیس کی لوڈشیڈنگ کا سلسلہ بند کرکے عوام کو ریلیف فراہم کیا جائے۔
.ذریعہ: Jasarat News
کلیدی لفظ: گیس کی
پڑھیں:
نہری منصوبہ، پانی کی تقسیم نہیں، قومی بحران کا پیش خیمہ: مخدوم احمد محمود
لاہور (نامہ نگار) پیپلزپارٹی جنوبی پنجاب کے صدر، سابق گورنر پنجاب مخدوم سید احمد محمود سے پارٹی کے سینئر نائب صدر خواجہ رضوان عالم، جنرل سیکرٹری ڈسٹرکٹ ملتان راؤ ساجد علی اور میاں عدنان نے مخدوم ہاؤس لاہور میں ملاقات کی۔ اس موقع پر چیف کوآرڈینیٹر پیپلزپارٹی جنوبی پنجاب عبدالقادر شاہین بھی موجود تھے۔ جنوبی پنجاب سمیت ملک کی مجموعی سیاسی و تنظیمی صورتحال، بلدیاتی انتخابات اور وفاقی حکومت کے متنازعہ کینال منصوبے پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔ مخدوم سید احمد محمود نے کہا کہ چند وزراء اس حساس قومی معاملے کو سیاسی رنگ دے کر حالات کو مزید پیچیدہ بنا رہے ہیں۔ سندھ نے اس معاملے پر آئینی اور جمہوری حدود میں رہتے ہوئے بھرپور مؤقف اور پیپلزپارٹی اس مؤقف کے ساتھ مکمل یکجہتی کا اظہار کرتی ہے۔ نہری منصوبہ صرف پانی کی تقسیم کا مسئلہ نہیں بلکہ ایک قومی بحران کا پیش خیمہ ہے۔ اس سے سندھ میں قحط سالی کے خدشات مزید گہرے ہو جائیں گے، انہوں نے وزیراعظم شہباز شریف سے مطالبہ کیا کہ چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری کے مطالبے کو فوری تسلیم کرتے ہوئے نہری منصوبے کو ختم کرنے کا اعلان کریں۔