Jasarat News:
2025-04-22@18:59:10 GMT

سیکنڈ لائف ویسٹ مینجمنٹ پروگرام کیلئے اشتراک

اشاعت کی تاریخ: 15th, January 2025 GMT

کراچی(اسٹاف رپورٹر)اقوام متحدہ ترقیاتی پروگرام (یواین ڈی پی) نے یونی لیور پاکستان اور سید وینچر کے ساتھ پاکستان میں ویسٹ مینجمنٹ کو جدید خطوط پر استوار کرنے کیلئے سیکنڈ لائف پاکستان2.0کیلئے شراکت داری قائم کی ہے۔پہلے ایڈیشن کی کامیابی کی بنیاد پر سکینڈ لائف پروگرام کا دائرہ پلاسٹک کے کچرے سے بڑھا کر فوڈ ویسٹ، ای ویسٹ، ٹیکسٹائل، کاغذ اور مزید کچرے تک کر دیا گیا ہے۔سال2025میں پروگرام کو توسیع دی گئی ہے جو انوویٹرز، طالب علموں اور انٹرپرینورز کو2ndlife.

pkپر وسائل تک رسائی، آئیڈیاز پیش کرنے اور اہم اسٹیک ہولڈرز کے ساتھ جڑنے کا موقع فراہم کرتا ہے۔پروگرام 2025کیلئے درخواستیں دی جاسکتی ہیں جو پاکستان میں ویسٹ مینجمنٹ کے چیلنجز سے نمٹنے کے لیے حل تیار کرنے والے انٹرپرینورز، تخلیق کاروں اور طلبہ کے لیے ڈیزائن کیا گیا ہے۔ منتخب شدہ ٹیمیں چھ ہفتوں کے ایک ایکسیلیریشن پروگرام میں حصہ لیں گی جہاں انہیں رہنمائوں اور صنعتی ماہرین تک رسائی حاصل ہوگی جو ان کے حل کو بہتر بنانے اور ان کے کاروباری ماڈلز کو مزید مضبوط بنانے میں مدد کریں گے۔پروگرام کے اختتام پر ٹمیں فائنل رائونڈ میں حصہ لیں گی جس کے بعد تین سرفہرست حل منتخب کئے جائیں گے۔جیتنے والی ٹیموں نقد انعام کے علاوہ شعبہ میں بڑی تنظیموں کے ساتھ اشتراک کا موقع ملے گا۔ یہ پروگرام ویسٹ مینجمنٹ کے جدید حل تلاش کرنے والے اداروں کو اس اقدام پر شراکت داری کو موقع فراہم کرتا ہے۔یو این ڈی پی کی شمولیت اس منصوبے کو عالمی وسعت دیتی ہے جو ماہر وسائل اور بے مثال اعتبار فراہم کرتی ہے۔

ذریعہ: Jasarat News

کلیدی لفظ: ویسٹ مینجمنٹ

پڑھیں:

ویمنز ورلڈکپ کوالیفائر میں ناکامی پر ویسٹ انڈین کپتان مایوس

لاہور:

ویمنز ورلڈ کپ کوالیفائر میں ناکامی پر ویسٹ انڈیز ٹیم کی کپتان کا دل ٹوٹ گیا۔

بنگلا دیش نے محض 0.1 نیٹ رن ریٹ کے فرق سے انھیں پیچھے چھوڑ کر پاکستان کے ہمراہ ورلڈ کپ فائنلز میں جگہ بنالی۔

ہیلی میتھیوز نے کہا کہ ہمیں محسوس ہو رہا ہے کہ ہم نے خود کو مشکل میں ڈالا ہے، ہم ایونٹ سے قبل انتہائی پراعتماد تھے لیکن ہمیں اس کی بھاری قیمت چکانا پڑی ہے۔

انہوں نے کہا کہ بنگلا دیش سے میچ میں ہماری ٹیم نے اچھی فائٹ کی لیکن تواتر سے پرفارمنس نہ کر پانے سے ہمیں کوالیفائر میں بڑا نقصان پہنچا۔

یاد رہے کہ مہم کے آغاز میں ہی اسکاٹ لینڈ کے ہاتھوں اَپ سیٹ شکست نے ویسٹ انڈین ویمنز ٹیم کے لیے مشکلات پیدا کی تھیں۔

متعلقہ مضامین

  • سی ڈی اے اسلام آباد واٹر کا ڈویلپمنٹ پارٹنرز کے ساتھ اسلام آباد میں پانی کی کمی اور بہتر واٹر مینجمنٹ کے حوالے سے کانفرنس کا انعقاد
  • امن مشقوں کی گونج: پاکستان سری لنکا بحری اشتراک پر بھارت بوکھلاہٹ کا شکار 
  • بھٹک کر پاکستان آنے والے نایاب بھارتی ہرن کو جنگل میں چھوڑ دیا گیا
  • وفاقی حکومت نے پاکستان کے نوجوانوں کی سماجی و معاشی خودمختاری کے لیے درجنوں پروگرامز شروع کیے ہیں،چیئرمین یوتھ پروگرام رانا مشہود
  • ویمنز ورلڈکپ کوالیفائر میں ناکامی پر ویسٹ انڈین کپتان مایوس
  • ’’امن 2025‘‘مشقوں کی گونج؛ پاک سری لنکا بحری اشتراک پر بھارت بوکھلاہٹ کا شکار
  • پاکستانی یوٹیوبر کا دنیا کے سب سے بڑے یوٹیوبر مسٹر بیسٹ کے ساتھ تاریخی اشتراک
  • گری ہوئی چیز کو اٹھا کر کھانے کا 5’ سیکنڈ رول’، حقیقت کیا ہے؟
  • پاکستان میں لڑکیوں کی تعلیم، بنیادی رکاوٹیں کیا ہیں؟
  • خیبرپختونخواہ حکومت کا ٹرانسپلانٹ اور امپلانٹ سروسز مفت فراہم کرنے کا فیصلہ