Daily Sub News:
2025-04-22@11:10:22 GMT

عبدالرحمان پاکستان کرکٹ ٹیم کے نئے اسپن بولنگ کوچ بن گئے

اشاعت کی تاریخ: 14th, January 2025 GMT

عبدالرحمان پاکستان کرکٹ ٹیم کے نئے اسپن بولنگ کوچ بن گئے

عبدالرحمان پاکستان کرکٹ ٹیم کے نئے اسپن بولنگ کوچ بن گئے WhatsAppFacebookTwitter 0 14 January, 2025 سب نیوز

لاہور (آئی پی ایس )سابق کرکٹر عبدالرحمان پاکستان کرکٹ ٹیم کے نئے اسپن بولنگ کوچ بن گئے۔شان مسعود کی قیادت میں ان دنوں پاکستان کرکٹ ٹیم ملتان میں موجود ہے جہاں 2 ٹیسٹ میچز کی سیریز کا پہلا ٹیسٹ 17 جنوری سے شروع ہوگا۔

قومی سلیکشن کمیٹی نے ویسٹ انڈیز کے خلاف 15 رکنی ٹیسٹ اسکواڈ کا اعلان کر دیا ہے جس میں 3 اسپنرز نعمان علی، ابرار احمد اور ساجد خان کو شامل کیا گیا ہے۔ اب پاکستان کرکٹ بورڈ نے قومی ٹیم کیلئے ٹیسٹ اسپنر عبدالرحمان کی خدمات بطور اسپن بولنگ کوچ حاصل کر لی ہیں۔

بائیں ہاتھ کے ٹیسٹ اسپنر عبدالرحمان جنھوں نے پاکستان کیلئے 2006 سے 2014 تک ٹیسٹ، ون ڈے اور ٹی 20 انٹرنیشنل کرکٹ میں مجموعی طور پر 140 وکٹیں حاصل کی ہیں۔انھوں نے ملتان میں ٹیم پاکستان کو جوائن کر لیا، سیالکوٹ سے تعلق رکھنے والے عبدالرحمان جو اس سال یکم مارچ کو اپنی 45 ویں سالگرہ کا کیک کاٹیں گے۔ وہ اس سے قبل پاکستان خواتین ٹیم کے کوچنگ اسٹاف میں شامل تھے، قومی ٹیم کے ساتھ بحیثیت اسپن بولنگ کوچ عبدالرحمان کا یہ پہلا تجربہ ہے

.

ذریعہ: Daily Sub News

کلیدی لفظ: پاکستان کرکٹ ٹیم ٹیم کے

پڑھیں:

’آج پی آئی اے اپنے قدموں پر کھڑی ہے‘ قومی ایئرلائن کی لاہور سے باکو کے لئے پروازوں کا آغاز

’آج پی آئی اے اپنے قدموں پر کھڑی ہے‘ قومی ایئرلائن کی لاہور سے باکو کے لئے پروازوں کا آغاز WhatsAppFacebookTwitter 0 20 April, 2025 سب نیوز

اسلام آباد:پاکستان انٹرنیشنل ایئر (پی آئی اے) کی لاہور سے باکو کے لئے پروازوں کا آغاز ہوگیا جب کہ ہلی پرواز پی کے 159 لاہور سے 152 مسافروں کو لے کر 11 بج کر 50 پر روانہ ہوئی۔

رپورٹ کے مطابق پرواز کی روانگی سے قبل لاہور ایئرپورٹ پر سادہ مگر باوقار تقریب کا انعقاد کیا گیا، تقریب میں وزیر دفاع خواجہ محمد آصف بحیثیت مہمان خصوصی شریک ہوئے، پاکستان میں آذربائیجان کے سفیر جناب خضر فرہاد وف اور وزارت ہوابازی کے اعلی حکام نے خصوصی شرکت کی۔

اس موقع پر خواجہ محمد آصف نے کہا کہ کچھ عرصہ قبل لوگوں کا خیال تھا کہ پی ائی اے مشکل سے کبھی باہر نہیں نکل سکے گی، مگر وزیر اعظم کی زیر قیادت جامع اصلاحاتی پروگرام کے بعد آج پی ائی اے اپنے قدموں پر کھڑی ہے۔

وزیر دفاع نے کہا کہ پی ائی اے اپنے نیٹ ورک کو وسعت دے رہا اور باکو اس سلسلے کی ایک کڑی ہے، اس پرواز سے پاکستان اور آذربائیجان کے مابین تعلقات بہت مستحکم ہوں گے۔

متعلقہ مضامین

  • پاکستان کرکٹ ٹیم کا نیا ہیڈکوچ کون ہوگا، نام سامنے آگیا؟
  • پاکستان میں پولیو کے خلاف سال کی دوسری قومی مہم کا آغاز
  • پاکستان سپر لیگ 10 شائقین کرکٹ کی توجہ کا مرکز’’براہ راست دیکھنے‘‘ کا نیا ریکارڈ قائم
  • راشد لطیف کا پاکستان کرکٹ میں میچ فکسنگ کے کرداروں کو بے نقاب کرنے کا اعلان
  • راشد لطیف کی پاکستان کرکٹ میں میچ فکسنگ کے راز فاش کرنے کی دھمکی
  • راشد لطیف کا پاکستان کرکٹ میں میچ فکسنگ کے راز فاش کرنے کا اعلان
  • جیسن گلیسپی کا پی سی بی پر واجبات کی عدم ادائیگی کا الزام، پاکستان کرکٹ بورڈ کا مؤقف بھی آگیا
  • ’آج پی آئی اے اپنے قدموں پر کھڑی ہے‘ قومی ایئرلائن کی لاہور سے باکو کے لئے پروازوں کا آغاز
  • ورلڈ کپ کے لیے قومی ویمنز کرکٹ ٹیم بھارت نہیں جائے گی: محسن نقوی
  • ویمنز کرکٹ ورلڈ کپ: کیا قومی ٹیم اپنے میچز کھیلنے کے لیے بھارت جائےگی؟