Islam Times:
2025-04-22@07:15:12 GMT

کلیئرنس نہ ملنے پر اشیائے ضروریہ کے ٹرک کرم روانہ نہ ہوسکے

اشاعت کی تاریخ: 14th, January 2025 GMT

کلیئرنس نہ ملنے پر اشیائے ضروریہ کے ٹرک کرم روانہ نہ ہوسکے

قبائلی رہنماء حاجی عابد حسین نے کہا ہے کہ کئی روز کے انتظار کے بعد لاکھوں کی آبادی کے لیے 25 گاڑیاں کا کانوائے بھیجنا عوام کو امتحان ڈالنے کے علاوہ کچھ نہیں۔ اسلام ٹائمز۔ کرم کے لیے روانہ ہونے والی 25 گاڑیاں پاراچنارپہنچ گئیں، جبکہ کلیئرنس نہ ملنے کے باعث 20 گاڑیاں کرم روانہ نہیں کی جا سکیں۔ ضلعی انتظامیہ کرم کے مطابق 25 گاڑیوں کا قافلہ پارا چنار پہنچ گیا ہے جبکہ کلیئرنس نہ ملنے کی وجہ سے مزید 20 گاڑیاں کرم روانہ نہیں کی جاسکیں۔ دوسری جانب قبائلی رہنماء حاجی عابد حسین نے کہا ہے کہ کئی روز کے انتظار کے بعد لاکھوں کی آبادی کے لیے 25 گاڑیاں کا کانوائے بھیجنا عوام کو امتحان ڈالنے کے علاوہ کچھ نہیں۔ انہوں نے کہا کہ  صرف 45 گاڑیاں کرم روانہ کی گئیں اور ان میں سے بھی 20 گاڑیاں راستے سے واپس کرنا سمجھ سے بالا تر ہے،جبکہ ٹل و ہنگو میں  تقریباً 200 گاڑیاں ضلع کرم آنے روانہ ہونے کی منتظر تھیں۔

حاجی عابد حسین کا کہنا تھا کہ لاکھوں کی آبادی کے لیے ضرورت کے مطابق خوراک اور ادویہ کا بندوبست کیا جائے۔ دریں اثنا اشیائے ضروریہ پر مشتمل کانوائے کی آمد کے موقع پر شہریوں کی کثیر تعداد شہر میں سامان خریدنے کے لیے موجود ہے۔ 

.

ذریعہ: Islam Times

کلیدی لفظ: کرم روانہ کے لیے

پڑھیں:

بینکوں سے قرض لے کر گاڑیاں خریدنے کے رجحان میں نمایاں اضافہ

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 21 اپریل2025ء)اسٹیٹ بینک کی پابندیوں کے باوجود بینکوں سے قرض لے کر گاڑیاں خریدنے کا رجحان ایک بار پھر بڑھنے لگا۔ رپورٹ کے مطابق بینک لیز پر گاڑیوں کی خریداری کا نیا ریکارڈ بن گیا، تین سال بعد کسی ایک ماہ میں بینکوں سے ڈھائی سو ارب سے زائد کی آٹو فنانسنگ ہوئی۔ بھاری قرضے لے کر ادھار پر گاڑیوں خریدی گئیں۔

(جاری ہے)

اعدادوشمار کے مطابق مارچ میں ہونے والا یہ کاروبار پچھلے سال کی نسبت 7.5 فیصد زیادہ ہے۔ آٹو فنانسگ کیلئے بینک ریٹ سنگل ڈیجٹ تک نیچے آچکا ہے جو خریداروں کیلئے باعث کشش ہے۔ماہرین کے مطابق قرضہ دینے کی حد 30 لاکھ روپے اور ڈائون پیمنٹ 30 فیصد کی اسٹیٹ بینک کی شرط کار فنانسنگ محدود کرسکتی ہے۔ مستحکم کرنسی ریٹ اور معیشت پر لوگوں کا اعتماد قرض لے کر گاڑیاں خریدنے کے رجحان کو بڑھا رہا ہے۔ماہرین کا کہنا ہے کہ شرح سود سنگل ڈیجٹ میں آنے اور اسٹیٹ بینک کی پابندیاں نرم ہونے سے مستقبل میں بینک لیز پر گاڑیاں لینے کا رجحان مزید بڑھے گا۔

متعلقہ مضامین

  • کراچی: تھانے میں دوست سے ملنے آئے شہری کو FIR کٹوانی پڑ گئی
  • حکومت کو ملنے والی غیرملکی امداد میں کمی آگئی
  • پی ٹی آئی کے ساتھ تعلقات کو اس مقام پر لے جانا چاہتے ہیں جہاں بات چیت ہوسکے، فضل الرحمان
  • پی ٹی آئی کے ساتھ تعلقات واپس اسی سطح پر لانا چاہتے ہیں جہاں مشترکہ امور پر بات ہوسکے، فضل الرحمان
  • بینکوں سے قرض لے کر گاڑیاں خریدنے کے رجحان میں نمایاں اضافہ
  • راولپنڈی میں گھر کے باہر کھیلتے ہوئے لاپتہ ہونے والی 5 سالہ بچی پُراسرار طور پر جاں بحق
  • خیرپور: ببرلو بائی پاس پر وکلا کا احتجاج، جانوروں سے بھرے ٹرک سمیت متعدد گاڑیاں پھنس گئیں
  • پیرو: جبری نس بندی سے متاثرہ لاکھوں خواتین ازالے کی منتظر
  • سید حسن نصراللہ کے تشیع جنازے میں لاکھوں افراد کی شرکت اسرائیل کی شکست ہے، امیر عباس 
  • فلم ویلکم کے اداکار کا اکشے کمار کے ملازموں سے بھی کم معاوضہ ملنے کا انکشاف