اسلام آباد:

وزیراعظم شہباز شریف نے پی آئی اے کی پیرس کیلیے پروازیں بحال ہونے پر ایئرلائن کی جانب سے جاری اشتہار پر تحقیقات کا حکم دے دیا۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق سینٹ کا اجلاس منگل کے روزچیئرمین سینٹ سید یوسف رضاگیلانی کی صدارت میں ہوا۔

شیری رحمان کے توجہ دلاو نوٹس پر اسحاق ڈار نے بتایا کہ حکومتی اقدامات سے یورپ کیلئے پی آئی اے کی پروازیں بحال ہوئیں، وزیر اعظم نے قومی ائیر لائن کی پیرس پروازوں کے اشتہار کی تحقیقات کا حکم دیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ ایفل ٹاور کے قریب قومی ائیر لائن کے جہاز کے ساتھ” وی آرکمنگ“ کا غلط تاثر گیا۔ سحاق ڈار کا کہنا تھا کہ قومی ائیرلائن کی نجکاری ضرور آگے بڑھے گی۔ ان کا کہنا تھا کہ قومی ائیرلائن کے 6 بوئنگ طیارے ہیں۔

قبل ازیں پاکستان تحریک انصاف کے سینیٹر اعجاز چوہدری کے پروڈکشن آرڈر پر رمل درآمد نہ کرانے پر پی ٹی آئی اراکین نے اعجازچوہدری اور عمران خان کی تصاویر اٹھاکر چئیرمین سینٹ کے ڈائس کا گھیراو کیا اور نعرے بازی کی۔

چئیرمین کے ڈائس کے سامنے پی ٹی آئی اراکین اکٹھے ہو ئے اور اعجاز چوہدری کو رہا کرو کے نعرے لگائے۔ پی ٹی آئی اراکین نے بانی پی ٹی آئی،اعجاز چوہدری کی تصاویر بھی اٹھا رکھیں تھیں۔

سینٹ میں قائد حزب اختلاف شبلی فراز نے کہا کہ کہا گیا ملک کو ٹائیگر بنائیں گے انہوں نے گیدڑ بنا دیا۔ شبلی فراز کے ریمارکس پر احسن اقبال اور عرفان صدیقی اپنی نشستوں پر کھڑے ہوگئے،حکومتی اراکین نے احتجاج کیا۔

احسن اقبال اور عرفان صدیقی نے کہا کہ یہ کیا طریقہ ہے ،کیا یہ کہتے رہیں اور ہم سنتے رہیں۔ یہ تقریر قائد حزب اختلاف کی نہیں لگتی۔

ن لیگ نے قائد حزب اختلاف کے ریمارکس حذف کئے کا مطالبہ کیا۔ احسن اقبال نے کہا کہ چوری اور ڈاکا ڈال کر پاکستان کا پیسہ لوٹا گیا۔اس سے چھپنے کے لیے یہ نبی پاکﷺ کا نام استعمال کر رہے ہیں۔یہ اسلامک ٹچ یہاں کام نہیں آئے گا۔یہ پیسہ پاکستان کے خزانے میں نہیں آیا۔

احسن اقبال کا کہنا تھا کہ میں نے نواز شریف کو کوٹ لکھپت جیل میں دیکھا تو وہ پسینے میں شرابور تھے، میں بھی جیل میں رہا، کبھی رویا نہیں ہمیشہ ہنستا ہوا آیا اور آپکے وزیر اعظم کو تو اے سی اور ہیٹر بھی ملتا ہے۔

وفاقی وزیر قانون اعظم نذیر تارڑ نے کہا کہ پی ٹی آئی سینیٹرز اوو اوو کرکے ایوان سے باہر گئے۔ دین کو بطور شیلڈ استعمال نہیں کرنا چاہیے۔ پی ٹی آئی ارکان کے مقدمات عدالتوں میں ہیں اس لئے اپوزیشن لیڈر کو اس پر بات نہیں کرنی چاہیے۔

وزیر قانون اعظم نذیر تارڑ نے بتایا کہ حکومت پی ٹی آئی کے مذاکرات کا عمل جاری ہے۔پی ٹی آئی کو کہا گیا کہ تحریری مطالبات دیئے جائیں۔انہوں نے کہا کہ اتوار کو بانی پی ٹی آئی سے ملاقات بھی کروا دی گئی،یہ لوگ پہلے کہتے تھے این آر او نہیں چاہیے اب کہتے ہیں کہ ایگزیکٹو آرڈر کے ذریعے کارکنوں اور جیلوں میں قید لوگوں کو رہا کیا جائے۔

ان کا کہنا تھا کہ اعجاز چوہدری کو نہ لانے سے متعلق وجوہات دی گئی ہیں اس معاملے کو ہاوٴس ایڈوائزری کمیٹی اور مذاکراتی کمیٹی میں اٹھا لیا جائے۔

سینیٹ اجلاس کل دن ساڑھے گیارہ بجے تک ملتوی کر دیا گیا

.

ذریعہ: Express News

کلیدی لفظ: کا کہنا تھا کہ اعجاز چوہدری احسن اقبال پی ٹی آئی نے کہا کہ

پڑھیں:

علامہ اقبال شاعر ہی نہیں اہل بصیرت رہنما بھی تھے: وزیرِ اعظم شہباز شریف

وزیرِ اعظم شہباز شریف— فائل فوٹو

وزیرِ اعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ علامہ اقبال صرف شاعر ہی نہیں بلکہ ایک اہلِ بصیرت رہنما بھی تھے۔

وزیرِ اعظم شہباز شریف نے شاعرِ مشرق علامہ محمد اقبال کے یومِ وفات پر پیغام دیتے ہوئے کہا ہے کہ علامہ اقبال نے برِصغیر کے مسلمانوں کے لیے ایک الگ وطن کا تصور پیش کیا، ان کا فلسفۂ خودی اور شاعری نے تحریکِ پاکستان کو نظریاتی بنیاد فراہم کی۔

انہوں نے تاریخ کا حوالہ دیتے ہوئے بتا ہے کہ علامہ اقبال نے 1930ء میں الہٰ آباد کے خطبے میں ایک علیحدہ مملکت کا تصور پیش کیا، ان کا نظریہ قائدِ اعظم کی قیادت میں عملی شکل اختیار کر کے پاکستان کی صورت میں شرمندۂ تعبیر ہوا۔

علامہ اقبال کی شاعری عمل اور خود شناسی کی دعوت ہے: شہباز شریف

وزیرِ اعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ علامہ اقبال کی شاعری عمل اور خود شناسی کی لازوال دعوت ہے۔

شہباز شریف نے کہا ہے کہ اقبال نے مسلمانوں کو صرف سیاسی طور پر ہی نہیں، بلکہ فکری، روحانی طور پر بھی متحد کیا۔

وزیرِ اعظم نے دور حاضر کے حوالے سے روشنی ڈالتے ہوئے کہا ہے کہ آج پاکستان کو سماجی تقسیم، عالمی چیلنجز کا سامنا ہے تو اقبال کی تعلیمات مشعلِ راہ ہیں، علامہ اقبال نے علم، عمل، یقینِ محکم اور خود اعتمادی پر زور دیا ہے، ہمیں ان کے فلسفے کو اپناتے ہوئے معاشی خود انحصاری، قومی یک جہتی کو فروغ دینا ہو گا، اقبال کا فلسفہ، شاعری ہمیں بتاتی ہے ایک مثالی معاشرہ کیسے تعمیر کیا جا سکتا ہے۔ایسا معاشرہ جہاں انصاف، محنت اور اخلاقیات کو فوقیت حاصل ہو۔

نوجوان نسل کو مخاطب کرتے ہوئے وزیرِ اعظم نے کہا کہ  علامہ اقبال نے ہمیشہ نوجوانوں کو قوم کا اصل سرمایہ قرار دیا، اقبال کے نزدیک نوجوان ہی وہ طاقت ہیں جو قوموں کوعروج پر پہنچا سکتے ہیں، آج کے نوجوانوں کو چاہیے کہ وہ اقبال کے پیغام کو سمجھیں، جدید علوم حاصل کریں۔

انہوں نے مزید کہا ہے کہ ہم پر یہ ذمے داری عائد ہوتی ہے کہ اقبال کے خوابوں کو حقیقت بنائیں، ہمیں نوجوانوں کو با اختیار بنانا ہے تاکہ وہ ملکی ترقی میں کلیدی کردار ادا کر سکیں۔ 

وزیرِ اعظم پاکستان نے عزم کا اظہار کیا ہے کہ اقبال کے یومِ وفات پرعہد کریں کہ ہم ان کے نظریات کو انفرادی، اجتماعی زندگیوں میں اپنائیں گے، ایک مضبوط، خود مختار اور ترقی یافتہ پاکستان کی تعمیر کریں گے۔

متعلقہ مضامین

  • سندھ کے پانی کے مسلے پر رانا ثناءاللہ کا بڑا اعلان
  • 26 ویں آئینی ترمیم کے بعد مزید کسی ترمیم کی ضرورت نہیں: اعظم نذیر تارڑ
  • علامہ اقبال شاعر ہی نہیں اہل بصیرت رہنما بھی تھے‘وزیرِ اعظم شہبازشریف
  • نئی ترمیم لانے کی فی الحال کوئی تجویز نہیں: وزیرِ قانون اعظم نذر تارڑ
  • علامہ اقبال شاعر ہی نہیں اہل بصیرت رہنما بھی تھے: وزیرِ اعظم
  • علامہ اقبال شاعر ہی نہیں اہل بصیرت رہنما بھی تھے: وزیرِ اعظم شہباز شریف
  • ’آج پی آئی اے اپنے قدموں پر کھڑی ہے‘ قومی ایئرلائن کی لاہور سے باکو کے لئے پروازوں کا آغاز
  • پی سی بی کی طرف سے ہیڈکوچ اور ڈائریکٹر ہائی پرفارمنس کے لیے اشتہار جاری
  • غیر قانونی بھرتیاں، اسپیکر کے پی اسمبلی کیخلاف احتساب کمیٹی کی تحقیقات مکمل
  • غیر قانونی بھرتیاں، اسپیکر کے پی اسمبلی کیخلاف احتساب کمیٹی کی تحقیقات مکمل، رپورٹ جاری