UrduPoint:
2025-04-22@14:24:07 GMT

غزہ کی جنگ: مجوزہ فائر بندی معاہدے کے اہم نکات

اشاعت کی تاریخ: 14th, January 2025 GMT

غزہ کی جنگ: مجوزہ فائر بندی معاہدے کے اہم نکات

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ ۔ DW اردو۔ 14 جنوری 2025ء) سات اکتوبر 2023ء کو فلسطینی عسکریت پسند تنظیم حماس کے اسرائیل میں دہشت گردانہ حملے کے نتیجے میں شروع ہونے والی غزہ کی جنگ، جسے اب تک 15 ماہ سے زائد کا عرصہ ہو چکا ہے، کو رکوانے کی کوششوں کے بنیادی مقاصد دو ہیں۔ ایک فائر بندی اور دوسرا حماس کے زیر قبضہ اسرائیلی یرغمالیوں کی رہائی۔

درجنوں اسرائیلی فوجیوں کا غزہ میں لڑنے سے مشروط انکار

امریکہ، مصر اور قطر کے ساتھ مل کر گزشتہ ایک سال سے بھی زیادہ عرصے سے اس تنازعے میں جو فائر بندی کرانا چاہتا ہے، اس کے لیے جاری کوششوں میں اب اس لیے بہت تیزی آ چکی ہے کہ امریکہ کے عنقریب اپنے عہدے سے رخصت ہونے والے صدر جو بائیڈن اور ان کے جانشین اور نو منتخب صدر ڈونلڈ ٹرمپ دونوں کی خواہش ہے کہ یہ فائر بندی معاہدہ 20 جنوری کو ٹرمپ کی صدارتی حلف برداری سے پہلے پہلے طے پا جائے۔

(جاری ہے)

دوحہ میں جاری مذاکرات کے نتیجے میں کل پیر کو علی الصبح اس معاہدے کا ایک حتمی مسودہ قطری ثالثوں کی طرف سے اسرائیل اور حماس دونوں کے نمائندوں کے حوالے کر دیا گیا تھا، جس پر فریقین کا حتمی جواب ابھی تک سامنے نہیں آیا۔

مجوزہ فائر بندی معاہدے کے اہم نکات یرغمالیوں کی واپسی:

اس معاہدے کے نتیجے میں پہلےمرحلے میں 33 اسرائیلی یرغمالی رہا کیے جائیں گے، جن میں خواتین، بچے اور فوجی خواتین شامل ہوں گی۔

اس کے علاوہ رہا کیے جانے والے ان اسرائیلی یرغمالیوں میں 50 برس سے زائد عمر کے افراد بھی شامل ہوں گے اور وہ بھی جو زخمی یا بیمار ہیں۔

اسرائیل کا کہنا ہے کہ حماس کے قبضے میں اسرائیلی یرغمالیوں میں سے زیادہ تر ابھی تک زندہ ہیں، تاہم حماس کی طرف سے ابھی تک اس بارے میں کوئی تفصیلات جاری نہیں کی گئیں۔

پہلے مرحلے کا دورانیہ:

فائر بندی کے پہلے مرحلے کا دورانیہ کئی ہفتے ہو گا۔

اسرائیلی ذرائع کا کہنا ہے کہ اس مدت کی ابھی تک کوئی تخصیص نہیں کی گئی تاہم فلسطینی ذرائع کے مطابق اس اولین مرحلے کا دورانیہ 60 دن ہو گا۔ پہلے مرحلے کے بعد کا 16 واں دن:

اگر اس پہلے مرحلے پر عمل درآمد طے شدہ اتفاق رائے کے مطابق ہوتا ہے، تو اس کے نفاذ کے بعد 16 ویں دن اس سیزفائر ڈیل کے دوسرے مرحلے سے متعلق مذاکرات کا آغاز ہو جائے گا۔

اس مرحلے میں باقی ماندہ اسرائیلی یرغمالی رہا کیے جائیں گے، جن میں اسرائیلی مرد فوجی اور سویلین نوجوان شامل ہوں گے، جبکہ ساتھ ہی ان یرغمالیوں کی لاشیں بھی واپس اسرائیل کے حوالے کی جائیں گی، جو اب تک ہلاک ہو چکے ہیں۔

فلسطینی قیدیوں کی رہائی:

اسرائیل اس فائر بندی معاہدے کے تحت یرغمالیوں کی رہائی کے بدلے اسرائیلی جیلوں میں قید فلسطینی قیدیوں کو 'کافی تعداد میں‘ رہا کرے گا۔

ان قیدیوں میں کچھ ایسے بھی ہوں گے، جو ہلاکت خیز حملوں کے جرم میں طویل مدت کی قید کی سزائیں کاٹ رہے ہیں۔

غزہ میں ہلاکتوں کی تعداد ریکارڈ سے 40 فیصد زیادہ، لینسیٹ

اسرائیل کے مطابق ان قیدیوں کی حتمی تعداد ابھی طے نہیں ہوئی جبکہ فلسطینی عہدیداروں کا کہنا ہے کہ یہ تعداد ایک ہزار سے زائد ہو گی۔

فوجی انخلا:

اسرائیل غزہ سے اپنے فوجی تب تک نہیں نکالے گا، جب تک کہ اسرائیلی یرغمالی رہا نہیں کیے جاتے۔

ان یرغمالیوں کی واپسی کے بعد بھی اسرائیلی فوجی انخلا مرحلہ وار مکمل ہو گا۔ تاہم اسرائیلی فوجی دستے غزہ پٹی اور اسرائیل کے درمیان سرحد کے قریب اس لیے تعینات رہیں گے کہ مستقبل میں وہ اسرائیلی سرحدی قصبوں اور دیہات کو فلسطینیوں کے ممکنہ حملوں سے بچا سکیں۔ امداد میں اضافہ:

غزہ سیزفائر ڈیل کے طے پا جانے کے بعد غزہ پٹی کی بحران زدہ آبادی کی انسانی ہمدردی کی بنیاد پر زیادہ اور بہتر مدد کے لیے غزہ پہنچنے والی امداد میں بھی واضح اضافہ کر دیا جائے گا۔

اقوام متحدہ اور کئی بین الاقوامی امدادی تنظیموں کا کہنا ہے کہ غزہ پٹی کو اس وقت انسانی صورت حال کے حوالے سے شدید بحران کا سامنا ہے۔ غزہ پٹی پر مستقبل میں حکمرانی:

غزہ پٹی پر جنگ بندی کے بعد کون حکومت کرے گا، یہ وہ سوال ہے جس کا جواب ابھی تک خود اس تنازعے میں ثالثی کرنے والے ممالک اور ان کے نمائندوں کے پاس بھی نہیں ہے۔

غزہ جنگ کے بعد کی صورتحال: یو اے ای پس پردہ مذاکرات کا حصہ

فائر بندی مذاکرات کے اب تک کے ادوار میں یہ موضوع بظاہر دانستہ طور پر حتمی مسودے میں اس لیے شامل نہیں کیا گیا کہ اس کی پیچیدہ نوعیت اور حساسیت کم از کم اس ڈیل کی راہ میں کوئی رکاوٹ نہ بنے، جو اب ثالثوں کے بقول اپنی تکمیل کے بہت قریب پہنچ چکی ہے۔

م م / ک م، ر ب (روئٹرز، اے ایف پی)

.

ذریعہ: UrduPoint

کلیدی لفظ: تلاش کیجئے کا کہنا ہے کہ فائر بندی معاہدے کے ابھی تک نہیں کی کے بعد

پڑھیں:

مائنز اینڈ منرلز مجوزہ ایکٹ پر پی ٹی آئی منقسم، کیا علی امین گنڈاپور مجوزہ ایکٹ پاس کرا سکیں گے؟

خیبر پختونخوا مائنز اینڈ منرلز مجوزہ ایکٹ 2025 کے حوالے سے پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے اراکین تقسیم ہیں اور حکومت کی جانب سے ان کو راضی کرنے کے لیے طویل بریفنگ بھی بے نتیجہ ختم ہو گئی۔

پی ٹی آئی کی صوبائی حکومت کی جانب سے اپوزیشن اور حکومتی اراکین کے لیے محکمہ مائنز اینڈ منزلز کی جانب سے بریفنگ دی گئی جس میں اراکین نے مجوزہ ایکٹ پر کھل کر تحفظات کا اظہار کیا اور ایکٹ کے ذریعے وفاق اور وفاقی اداروں کو صوبائی معمولات میں مداخلت کا اختیار دینے کا بھی الزام لگایا۔ بریفنگ میں حکام نے مائنز اینڈ منرلز بل 2017 اور مجوزہ ایکٹ 2025 کا موازنہ کیا۔

‘تحفظات دور نہیں ہوئے’

بریفننگ لینے والے پی ٹی آئی کے اراکین نے موقف اپنایا کہ بدستور ان کے تحفظات برقرار ہیں اور بریفنگ سے وہ مطمئن نہیں ہوئے۔ پی ٹی آئی کے ایک رکن صوبائی اسمبلی نے بتایا کہ مجوزہ ایکٹ کابینہ سے منظور ہوا ہے لیکن کابینہ ممبران کو اس کے بارے میں مکمل معلومات نہیں۔ ‘ہمارا پہلا سوال یہ ہے کہ یہ بل کس نے تیار کیا ہے اور اس میں وفاق اور کچھ اداروں کو اختیارات کیوں دے جا رہے۔’

انہوں نے کہا کہ ان کی معلومات کے مطابق مجوزہ بل ڈرافٹ ہو کر صوبے کو دیا گیا، ہمیں خدشہ ہے کہ صوبے کے معدنی وسائل پر وفاق کنٹرول حاصل کرے گا۔

انہوں نے کہا کہ مجوزہ بل کے کچھ نکات ہیں جس کا تسلی بخش جواب نہیں دیا جا رہا اور وہ اس پر اسمبلی میں بھی بات کریں گے۔

‘عمران خان کی منظوری کے بغیر پاس نہیں ہو گا’

مائنز اینڈ منزلز مجوزہ بل اسمبلی میں لانے کے بعد پی ٹی آئی واضح طور پر دو حصوں میں تقسیم ہو گئی ہے اور اندرونی معلومات کے مطابق 40 سے زائد اراکین نے کھل کر اس کی مخالفت کی ہے جبکہ کچھ ممبران خاموش ہیں جبکہ کابینہ اراکین علی امین گنڈاپور کے ساتھ ہیں جو ذرائع کے مطابق اس بل کو پاس کرانے پہ بضد ہیں۔

قبائلی ضلع باجوڑ سے رکن خیبر پختونخوا اسمبلی انور زیب خان کھل کر اس کی مخالفت کر رہے ہیں۔ انور زیب نے بتایا کہ حکومت کچھ بھی کر لے جب تک عمران خان منظوری نہیں دیتے وہ اس کی مخالفت کریں گے۔ انہوں نے بتایا کہ قبائلی عوام کو اس مجوزہ بل پر شدید تحفظات ہیں اور وہ اسمبلی میں ان حقیقی نمائندگی کریں گے۔ ‘جب تک عمران خان کا پیغام نہیں آتا اور وہ بل پاس کرنے کا خود نہیں کہتے تب تک اس کو پاس ہونے نہیں دیں گے۔’

علی امین گنڈاپور مجوزہ بل پاس کرانے میں بضد

پی ٹی آئی ذرائع کے مطابق وزیر اعلیٰ علی امین گنڈاپور مجوزہ بل پاس کرانے کے لیے بضد ہیں اور کابینہ ارکان کو اراکین کے تحفظات دور کرنے میں کردار ادا کرنے کی ہدایت بھی کی ہیں۔ ذرائع کا بتانا ہے کہ اگلی ملاقات میں علی امین بانی چیئرمین عمران خان کو بھی اعتماد میں لینے کی کوشش کریں گے اور بل پر بریفننگ بھی دیں گے۔

اراکین کو بریفنگ کے بعد وزیر قانون آفتاب عالم نے میڈیا کو بتایا کہ مجوزہ بل کو پاس کرنے میں حکومت کو کوئی جلدی نہیں ہے اور پہلے اپوزیشن سمیت حکومتی اراکین کے تحفظات دور کیے جائیں گے۔ انہوں نے کہا کہ صوبائی حکومت مجوزہ بل میں ترمیم کے لیے بھی تیار ہے۔ ‘اگر مجوزہ بل میں ترمیم کی ضرورت پڑی تو کریں گے۔ اسمبلی میں اس پر بحث کریں گے۔’

پارلیمانی امور پر گہری نظر رکھنے والے سینیئر صحافی محمد عمیر نے کہا کہ علی امین گنڈاپور مجوزہ بل کو پاس کرانے کے حوالے سے مطمئن نظر آرہے ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ بل پاس ہوگا ۔ ‘علی امین وزیر اعلیٰ ہیں۔ ان کے فنڈز اور اختیارات ہیں وہ اپوزیشن کو بھی ملا سکتے ہیں۔’

عمیر نے بتایا کہ عمران خان تک ہر ایک کی رسائی نہیں ہے اور نہ وہ ہر کسی کی بات سنتے ہیں، بس علی امین کے لیے راستہ صاف ہے۔ انہوں نے کہا کہ اس وقت پی ٹی آئی منقسم ضرور ہے لیکن علی امین سب کو منالیں گے اور آئندہ اجلاس میں اس پر بحث ہو گی۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

KPK پائنز اینڈ منرلز خیبرپختونخوا معدنیات وسائل

متعلقہ مضامین

  • قطری اور مصری ثالثوں کی جانب سے غزہ میں 7 سالہ جنگ بندی کا نیا فارمولا تجویز
  • مائنز اینڈ منرلز مجوزہ ایکٹ پر پی ٹی آئی منقسم، کیا علی امین گنڈاپور مجوزہ ایکٹ پاس کرا سکیں گے؟
  • تجارتی معاہدے کے پہلے مرحلے پر مذاکرات میں نمایاں پیش رفت ہوئی ہے.بھارتی وزیراعظم اورامریکی نائب کی ملاقات
  • اسرائیل کے ساتھ معاہدے کے حوالے سے امریکی سفیر نے حماس سے کیا مطالبہ کیا ؟
  • غزہ میں جنگ بندی کیلئے قطر اور مصر نے نئی تجویز پیش کردی
  • یوکرین اور روس میں رواں ہفتے ہی معاہدے کی امید، ٹرمپ
  • اسرائیلی فوج کا غزہ میں پروفیشنل ناکامیوں کا اعتراف
  • پوپ فرانسس کی جانب سے غزہ کی افسوسناک صورتحال کی مذمت
  • اسرائیل کی غزہ میں جنگ روکنے کے لیے ناقابلِ قبول شرائط
  • ہم جنگ کا خاتمہ اس وقت تک نہیں کریں گے جب تک حماس کو ختم نہ کردیں: نیتن یاہو