بنگلادیشی مسلح افواج کے پرنسپل اسٹاف آفیسر کی عسکری قیادت سے ملاقاتیں، شراکت داری بڑھانے پر اتفاق
اشاعت کی تاریخ: 14th, January 2025 GMT
بنگلہ دیش کی مسلح افواج ڈویژن کے پرنسپل اسٹاف آفیسر لیفٹیننٹ جنرل ایس ایم قمرالحسن نے جی ایچ کیو میں آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر اور چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کمیٹی جنرل ساحر شمشاد مرزا سے الگ الگ ملاقاتیں کی ہیں، ملاقاتوں میں مشترکہ اسٹریٹجک مفادات پر گفتگو ہوئی اوردونوں ممالک کے درمیان دفاعی تعاون کو مزید فروغ دینے کے عزم کا اعادہ کیا گیا۔
یہ بھی پڑھیں: دشمن نفرت اور خوف کا بیج بونا چاہتا ہے، کامیاب نہیں ہونے دیں گے، آرمی چیف جنرل عاصم منیر
پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق بنگلہ دیش کی مسلح افواج ڈویژن کے پرنسپل اسٹاف آفیسر لیفٹیننٹ جنرل ایس ایم قمرالحسن وفد کے ہمراہ پاکستان کا دورہ کیا ہے، جنہوں نے آج (بروز منگل) جی ایچ کیو میں آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر اور چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کمیٹی جنرل ساحر شمشاد مرزا سے ملاقات کی۔
ملاقات میں دوطرفہ اسٹریٹجک تعلقات اور دفاعی امور پر تبادلہ خیال کیا گیا، دونوں رہنماؤں نے فوجی تعلقات کو مزید مضبوط بنانے کی ضرورت پر زور دیا اور شراکت داری کو کسی بھی بیرونی مداخلت سے محفوظ رکھنے کے عزم کا اعادہ کیا۔
آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر نے جنوبی ایشیا اور خطے میں امن واستحکام کے لیے مشترکہ کوششوں کو فروغ دینے کا عزم کرتے ہوئے کہا کہ دونوں ممالک مشترکہ دفاعی اقدامات کے ذریعے علاقائی سلامتی کے لیے شراکت جاری رکھیں گے۔
یہ بھی پڑھیں: فتنہ الخوارج اور سہولت کاروں کے خاتمے تک ان کا پیچھا کریں گے، آرمی چیف جنرل عاصم منیر
آئی ایس پی آر کے مطابق بنگلہ دیشی وفد نے جوائنٹ اسٹاف ہیڈکوارٹرز (جے ایس ایچ کیو) میں چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کمیٹی جنرل ساحر شمشاد مرزا سے تفصیلی ملاقات کی، ملاقات میں مشترکہ اسٹریٹجک مفادات پر گفتگو ہوئی اوردونوں ممالک کے درمیان دفاعی تعاون کو فروغ دینے کے مواقع پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
جنرل ساحر شمشاد مرزا اور لیفٹیننٹ جنرل قمرالحسن نے علاقائی امن، سلامتی اور استحکام کو فروغ دینے کے لیے مسلسل تعاون کی اہمیت پر بھی اتفاق کیا۔
اس موقع پر چیئرمین جوائنٹ چیفس آف سٹاف کمیٹی جنرل ساحر شمشاد مرزا نے کہا کہ دونوں ممالک محفوظ اور خوش حال مستقبل کے لیے ایک مشترکہ وژن رکھتے ہیں جو مضبوط دفاعی تعلقات پر مبنی ہے۔
آئی اسی پی آر کے مطابق لیفٹیننٹ جنرل قمرالحسن نے پاکستان کی مسلح افواج کی پیشہ ورانہ مہارت کو سراہا اوردہشت گردی کے خلاف جنگ میں ان کی قربانیوں کی تعریف کی، انہوں نے مسلح افواج کے عزم اور استقلال کو قابلِ ستائش قرار دیا۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
آرمی چیف اسٹاف آفیسر بنگلہ دیش پاکستان جنرل عاصم منیر ساحر شمشاد مرزا ملاقات.ذریعہ: WE News
کلیدی لفظ: ا رمی چیف اسٹاف ا فیسر بنگلہ دیش پاکستان ملاقات کمیٹی جنرل ساحر شمشاد مرزا لیفٹیننٹ جنرل ا رمی چیف جنرل مسلح افواج کے لیے
پڑھیں:
‘مردہ’ شخص زندہ ہوکر نادرا دفتر پہنچ گیا، ‘ہر جگہ الرٹ آتا ہے کہ آپ مرچکے ہیں’
اسلام آباد میں نادرا کے سہولت سینٹر میں اس وقت دلچسپ صورتحال پیدا ہوگئی جب ایک شخص جسے نادرا مردہ قرار دے چکا تھا اپنے زندہ ہونے کو ثابت کرنے سینٹر پہنچ گیا۔
یہ بھی پڑھیے: نادرا نے پوسٹ آفیسز میں شناختی کارڈ سروس کیوں بند کی؟
بظاہر مردہ شخص نادرہ کے اسٹاف کو یقین دلاتا رہا کہ وہ زندہ ہے تاہم نادرا نے انہیں مردہ قرار دیدیا ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ میں نے نادرا میں شکایت کی تو ان کا کہنا تھا کہ آپ اپنی لاش لے کر دفتر آکر بتائیں، ایسے میں پاس کھڑا ایک بندہ اس شخص سے ان کی بیگم کا نام پوچھتا ہے جس پر شہری کہتا ہے وہ بیوہ ہوچکی ہیں! اس پر وہاں موجود تمام افراد ہنس ہنس کر لوٹ پوٹ ہوتے رہے۔
متاثرہ شہری یہ بھی شکایت کرتے نظر آئے کہ میں اپنا مال اور جائیداد کس کے نام کروں، ابھی میں نے اپنی وصیت بھی نہیں لکھی تھی، میں جہاں بھی جاتا ہوں الرٹ آجاتا ہے کہ آپ مرچکے ہیں۔
متاثرہ شہری اسٹاف سے یہ بھی استفسار کرتے نظر آئے کہ کیا ان کے بینک میں پینشن آنا بھی بند ہوجائے گا۔
اس پر وہاں موجود اسٹاف نے انہیں ایف 11 میں اپنی یونین کونسل جاکر درست اندراج کرنے کی ہدایت کی۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
اسٹاف مردہ شخص موت نادرہ یونین کونسل