بنگلادیشی مسلح افواج کے پرنسپل اسٹاف آفیسر کی عسکری قیادت سے ملاقاتیں، دفاعی تعاون بڑھانے پر گفتگو
اشاعت کی تاریخ: 14th, January 2025 GMT
بنگلادیشی مسلح افواج کے پرنسپل اسٹاف آفیسر کی عسکری قیادت سے ملاقاتیں، دفاعی تعاون بڑھانے پر گفتگو WhatsAppFacebookTwitter 0 14 January, 2025 سب نیوز
راولپنڈی (آئی پی ایس )بنگلا دیش کی مسلح افواج کے پرنسپل اسٹاف آفیسر لیفٹیننٹ جنرل (پی ایس او) قمر الحسن وفد کے ہمراہ پاکستان کے دورے پر ہیں جہاں انہوں نے اعلی عسکری قیادت سے ملاقاتیں کی ہیں۔پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) بنگلا دیش کی مسلح افواج کے پی ایس او نے آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر سے ملاقات کی اور خطے میں ابھرتی سلامتی کی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا۔
آرمی چیف نے جنوبی ایشیااور خطیمیں امن واستحکام کے فروغ کیلئے مشترکہ کوششوں کی اہمیت کا اعادہ کیا اور کہاکہ دونوں ممالک باہمی تعاون پر مبنی دفاعی اقدامات کے ذریعے علاقائی سلامتی میں اپنا کردار ادا کرتے رہیں گے۔آئی ایس پی آر نے بتایاکہ فریقین نے دو طرفہ مضبوط دفاعی تعلقات کی اہمیت پر زور دیا۔
ملاقات میں دونوں برادرممالک کے درمیان پائیدار شراکت داری بڑھانے پر اتفاق کیا گیا اور لیفٹیننٹ جنرل قمرالحسن نے پاک فوج کی غیرمعمولی پیشہ ورانہ مہارت کی تعریف کی اور دہشت گردی کیخلاف جنگ میں پاک فوج کی بے پناہ قربانیوں کوسراہا۔ اس سے قبل بنگلا دیش کی مسلح افواج کے پرنسپل اسٹاف آفیسر لیفٹیننٹ جنرل قمرالحسن نے چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کمیٹی جنرل ساحر شمشاد مرزا سے ملاقات کی اور دوطرفہ دفاعی تعاون اور اسٹریٹیجک امور پر تبادلہ خیال کیا۔
آئی ایس پی آر کا کہنا تھاکہ ملاقات میں دونوں ممالک کے درمیان دوطرفہ دفاعی تعاون بڑھانیکے امور پر گفتگو ہوئی اور فریقین نے دونوں ملکوں کے درمیان فوجی تعلقات مضبوط بنانے کی اہمیت پر زور دیا۔فریقین کا اس شراکت داری کو کسی بھی بیرونی رکاوٹ سے محفوظ رکھنے، علاقائی امن، سلامتی اوراستحکام کے فروغ کیلئے تعاون جاری رکھنے کی ضرورت پر اتفاق کیا۔ اس موقع پر جنرل ساحر شمشاد مرزا کا کہنا تھاکہ دونوں ممالک محفوظ اور خوشحال مستقبل کے لیے مشترکہ وژن رکھتے ہیں، اس وژن کی بنیاد مضبوط دفاعی تعاون ہے۔
.ذریعہ: Daily Sub News
کلیدی لفظ: دفاعی تعاون
پڑھیں:
چوہدری شافع حسین سے کینیڈا کے ایکٹنگ ہائی کمشنر کی ملاقات،دوطرفہ تجارت بڑھانے کے امور پر بات چیت
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 19 اپریل2025ء)صوبائی وزیر صنعت و تجارت چوہدری شافع حسین سے کینیڈا کے ایکٹنگ ہائی کمشنر مسٹر ڈینیل آرسینلٹ نے مقامی ہوٹل میں ملاقات کی جس میں پاکستان اور کینیڈا کے مابین تجارت بڑھانے کے امور پر بات چیت ہوئی۔صوبائی وزیر نے پنجاب کے مختلف شعبوں میں سرمایہ کاری کے مواقع سے آگاہ کیا۔صوبائی وزیر صنعت و تجارت چوہدری شافع حسین نے اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان اور کینیڈا کے مابین تجارت بڑھانے کا بہترین وقت ہے اس لئے کینیڈا کے سرمایہ کار پنجاب کے مقامی سرمایہ کاروں کے ساتھ مختلف شعبوں میں جوائنٹ وینچر کرسکتے ہیں۔انہوں نے کہا کہ الیکٹرک وہیکلز،انفارمیشن ٹیکنالوجی،ٹیکسٹائل،زراعت،مائننگاور آرٹیفیشل انٹیلیجنس پنجاب کے ترجیحی سیکٹر ہیں۔(جاری ہے)
صوبائی وزیر نے کہا کہ قائد اعظم بزنس پارک شیخوپورہ میں گارمنٹ سٹی بنایا جارہا ہے جہاں حکومت صنعتی یونٹس لگانے کے لئے عمارات بناکر رینٹ پر دے گی۔ چوہدری شافع حسین نے کہا کہ کینیڈا میں ماہ جولائی میں بزنس کانفرنس ہوگی پنجاب سے بزنس کمیونٹی کاوفد بزنس کانفرنس میں شرکت کرے گا جبکہ میں اپنے کینیڈا دورہ کے دوران بزنس کمیونٹی سے ملوں گا۔
یکٹنگ ہائی کمشنر کینیڈا نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ کینیڈا اور پاکستان کے مابین باہمی تجارت بڑھانے کی وسیع گنجائش موجود ہے۔کینڈا اور پاکستان کی بزنس کمیونٹی کے مابین روابط بڑھانے کی ضرورت ہے۔کینڈا پنجاب حکومت کو جدید ٹیکنالوجی کی فراہمی کے لئے بھی تیار ہے۔ملاقات میں چئیرمن پنجاب سرمایہ کاری بورڈ منتہی اشرف،ورلڈ ٹریڈ ڈیولپر ز کے تنویر رانا اور دیگر بھی موجود تھے۔