نمائندوں اور افسران کیخلاف پروپیگنڈا برداشت نہیں کرینگے، شاہد رند
اشاعت کی تاریخ: 14th, January 2025 GMT
اپنے بیان میں ترجمان حکومت بلوچستان نے کہا کہ سرکاری افسران کیخلاف پروپیگنڈے ملوث عناصر کو فوری طور پر ایف آئی اے کی سائبر کرائم ونگ کے حوالے کیا جائے گا، تاکہ انہیں قانون کے کٹہرے میں لایا جا سکے۔ اسلام ٹائمز۔ بلوچستان حکومت کے ترجمان کا کہنا ہے کہ محکمہ صحت بلوچستان کے خلاف منفی پروپیگنڈا کسی صورت برداشت نہیں کریں گے۔ عوامی نمائندوں یا افسران کے خلاف منفی مہم چلانے والے عناصر کے خلاف قانونی کارروائی کی جائے گی۔ ترجمان شاہد رند نے اپنے بیان میں کہا کہ بلوچستان ہائی کورٹ کی ہدایات کے مطابق عدالتی احکامات پر عملدرآمد کو یقینی بنایا جائے گا اور خلاف ورزی کرنے والے افراد یا گروہوں کے خلاف سخت کارروائی کی جائے گی۔ انہوں نے کہا کہ ملوث عناصر کو فوری طور پر ایف آئی اے کی سائبر کرائم ونگ کے حوالے کیا جائے گا، تاکہ انہیں قانون کے کٹہرے میں لایا جا سکے۔ ترجمان نے زور دیا کہ محکمہ صحت کے افسران اور عوامی عہدیداروں کے خلاف کسی بھی قسم کی منفی مہم کو سختی سے روکا جائے گا اور اس میں شامل افراد کے لئے کوئی رعایت نہیں ہوگی۔
انہوں نے کہا کہ ہر محکمے کو عدالتی احکامات کی مکمل پاسداری کرنی ہوگی اور جو افسران اس حوالے سے غفلت یا ساز باز کے مرتکب پائے گئے، تو وہ بھی قانونی کارروائی کا سامنا کریں گے۔ ترجمان نے کہا کہ بدنیتی پر مبنی پروپیگنڈا کرنے والوں کے خلاف انضباطی کارروائی اور قانونی اقدامات کئے جائیں گے۔ اس سلسلے میں تمام متعلقہ افسران کو فوری کارروائی کے احکامات جاری کر دیئے گئے ہیں۔ محکمہ صحت بلوچستان نے اس حوالے سے متعلقہ ہدایات پر عملدرآمد کے لئے مراسلہ بھی جاری کر دیا ہے۔ ترجمان نے کہا کہ معاملہ انتہائی اہمیت کا حامل ہے اور تمام محکموں کو ذمہ داری کا مظاہرہ کرنا ہوگا، تاکہ عوامی خدمت کے شعبے میں بدنیتی یا منفی پروپیگنڈا کی حوصلہ شکنی کی جا سکے۔
ذریعہ: Islam Times
کلیدی لفظ: نے کہا کہ جائے گا کے خلاف
پڑھیں:
شہر قائد میں رینجرز اورسی ٹی ڈی کی کارروائی، انتہائی مطلوب دہشتگرد گرفتار
کراچی کے علاقے لیاری میں رینجرز اور محکمہ انسداد دہشتگردی نے مشترکہ کارروائی کرتے ہوئے دہشت گردی کی متعدد وارداتوں میں ملوث کالعدم تنظیم سے تعلق رکھنے والے انتہائی مطلوب دہشتگرد اختر کو گرفتار کرلیا۔ رینجرز ترجمان نے بتایا کہ اختر عرف اکو انتہائی مطلوب ملزم تھا، جس کے قبضے سے اسلحہ و بارود بھی برآمد کر لیا گیا، 2019 میں ملزم اپنے قریبی ساتھی فراز عرف گنج کے کہنے پر کالعدم تنظیم میں شامل ہوا تھا۔ترجمان رینجرز کے مطابق ملزم اپنے ساتھی فراز کے ساتھ ملکر متعدد حساس مقامات کی ریکی کرنے اور ویڈیوز بنانے میں ملوث رہا ۔رینجرز ترجمان نے بتایا کہ گرفتار ملزم کو بمعہ اسلحہ و ایمونیشن مزید قانونی کارروائی کے لیے سی ٹی ڈی پولیس کے حوالے کر دیا گیا ۔