سنجدی کوئلہ کان حادثہ، ریسکیو آپریشن کے بعد کوئلہ کان سیل
اشاعت کی تاریخ: 14th, January 2025 GMT
متاثرہ کانکنوں کی لاشیں نکالنے کے بعد مائنز ڈیپارٹمنٹ بلوچستان کیجانب سے کوئلہ کان کو سیل کر دیا گیا۔ اسلام ٹائمز۔ کوئٹہ کے نواحی علاقے سنجدی کے کوئلہ کان میں حادثے کے نتیجے میں مارے جانے والے 12 مزدوروں کی لاشیں نکالنے کے بعد کوئلہ کان کو سیل کر دیا گیا۔ تفصیلات کے مطابق پانچ روز قبل سنجدی کے مقام پر واقع کوئلہ کان میں حادثے کے باعث 12 کانکن کوئلہ کان کے اندر پھنس گئے تھے۔ انتظامیہ کی جانب سے ریسکیو آپریشن کا آغاز کیا گیا، جو پانچ روز تک جاری رہا۔ تاہم کسی بھی کانکن کو زندہ نہیں بچایا جا سکا۔ متاثرہ کانکنوں کی لاشیں نکالنے کے بعد مائنز ڈیپارٹمنٹ بلوچستان کی جانب سے کوئلہ کان کو سیل کر دیا گیا۔
.ذریعہ: Islam Times
پڑھیں:
ایم4موٹروے پرخوفناک حادثہ،بس ہوسٹس جاں بحق،14 مسافرزخمی
محمد وسیم اسلم :خانیوال کے قریب ایم4موٹروے پر ٹریلر کی بس کو ٹکرکے نتیجے میں بس ہوسٹس جاں بحق اور 14 مسافرزخمی ہوگئے۔
ریسکیوحکام کے مطابق حادثہ ایم 4 موٹروے مخدوم پور انٹرچینج کے قریب پیش آیا،بس اور ٹرالر میں خوفناک تصادم کے نتیجے میں بس ہوسٹس خاتون جاں بحق ہوگئی جبکہ 14 افراد زخمی ہوئے ہیں ۔
تصادم کے باعث گاڑی میں پھنسےافراد کو ریسکیو جوانوں نے بحفاظت نکال لیا، جاں بحق خاتون کی لاش اور زخمیوں کوسول ہسپتال کبیروالا منتقل کر دیاگیا،ڈیوٹی آفیسر/اسٹیشن کوآرڈینیٹر سمیع اللہ نے تمام تر آپریشن کی نگرانی کی۔
مشہور گلوکار بھی پنجاب میں ٹریفک رولز وائلیشن، جرمانوں اور سزاؤں کے موضوع پر بحث میں کود پڑے