ایک سو نوے ملین پاؤنڈ کیس کا فیصلہ کیوں مؤخر ہوا، اب فیصلہ کب سنائیں گے، جج کا حکم نامہ آ گیا
اشاعت کی تاریخ: 14th, January 2025 GMT
احتشام کیانی: پی ٹی آئی کے بانی عمران خان اور ان کی اہلیہ بشریٰ بی بی پر 190 ملین پاؤنڈ کیس کا فیصلہ مؤخر کرنے کے تحریری حکم نامہ میں کہا گیا ہےکہ سپرنٹنڈنٹ اڈیالہ جیل کے ذریعے بانی پی ٹی آئی کو عدالت میں پیش ہونے کے لیے طلب کیا گیا مگر بانی پی ٹی آئی نے کمرہ عدالت آنے سے انکار کیا۔ عدالت نے ملزموں کا دو گھنٹے انتظار کرنے کے بعد فیصلہ سنانے کا عمل مؤخر کیا۔
شب معراج پر تین روزہ عام تعطیل کا اعلان
تفصیلات کے مطابق 190 پاؤنڈ ریفرنس کیس کے فیصلے کا مؤخر ہونے کا حکم نامہ منگل کے روز جاری کر دیا گیا۔
احتساب عدالت کے جج ناصر جاوید کے تحریری حکمنامہ میں کہا گیا کہ 2 گھنٹے انتظار کرنے کے باوجود ملزمان عدالت میں پیش نہیں ہوئے، عمران خان نے فیصلہ سننے کے لیے کمرہ عدالت میں آنے سے انکار کیا۔
حکم نامہ میں کہا گیا کہ ریفرنس کا فیصلہ اب 17 جنوری کو سنایا جائےگا، آئندہ تاریخ پر ملزمان اور متعلقہ افراد بر وقت حاضری یقینی بنائیں۔
سونے اور چاندی کے آج کے ریٹس-منگل 14 جنوری، 2024
گزشتہ سماعت کے دوران جج ناصر جاوید 9 بجے سے کمرہ عدالت میں موجود تھے تاہم عمران خان، بشریٰ بی بی اور ان کے وکلا کمرہ عدالت میں نہیں پہنچے جس کے باعث فیصلہ مؤخر کیا گیا۔
عدالت نے سترہ جنوری کو دونوں ملزموں کی فیصلہ سنائے جانے کے وقت عدالت میں موجودگی یقینی بنانے کی بابت کوئی بات نہیں کہی۔
Waseem Azmet.ذریعہ: City 42
کلیدی لفظ: کمرہ عدالت عدالت میں
پڑھیں:
190 ملین پاؤنڈز کیس؛ اپیلیں مقرر کرنے سے متعلق ڈپٹی رجسٹرار سے پالیسی طلب
اسلام آباد ہائیکورٹ نے 190 ملین پاؤنڈز کیس میں اپیلیں مقرر کرنے سے متعلق ڈپٹی رجسٹرار جوڈیشل سے پالیسی طلب کر لی ہے۔
قائم مقام چیف جسٹس سرفراز ڈوگر اور جسٹس انعام امین منہاس نے حکم جاری کیا۔
حکم نامے کے مطابق اپیلیوں پر جلد سماعت کی درخواست دائر ہوئی، کیس فکس کرنے کی پالیسی سے متعلق ڈپٹی رجسٹرار جوڈیشل رپورٹ جمع کروائے۔
واضح رہے کہ بانی پی ٹی آئی عمران خان اور بشریٰ بی بی نے جلد سماعت کی درخواست دائر کر رکھی ہے تاہم اب تک اپیلیں سماعت کے لیے مقرر نہیں کی گئیں۔