خیبرپختونخوا: اپنے کاروبار کے لیے بلاسود قرضوں کی فراہمی، نوجوانوں میں چیک تقسیم
اشاعت کی تاریخ: 14th, January 2025 GMT
نوجوانوں کو باروزگار اور خودمختار بنانے کے لیے خیبرپختونخوا حکومت نے ایک اور سنگ میل عبور کرتے ہوئے احساس نوجوان پروگرام کے تحت بلاسود قرضوں کی فراہمی کا عمل شروع کردیا۔
پروگرام کے تحت صوبے کے نوجوانوں کو بلاسود قرضوں کے چیکس تقسیم کرنے کی تقریب کا انعقاد کا انعقاد کیا گیا جس کے مہمان خصوصی وزیراعلیٰ علی امین گنڈاپور تھے۔ انہوں نے نوجوانوں میں بلاسود قرضوں کے چیک تقسیم کیے۔
یہ بھی پڑھیں خیبرپختونخوا کی ’احساس نوجوان اسکیم‘: چھوٹے کاروبار کے لیے بلاسود قرضے کا بڑا منصوبہ شروع
اس موقع پر علی امین گنڈاپور نے کہاکہ احساس نوجوان پروگرام نوجوانوں کو باروزگار اور با اختیار بنانے کا فلیگ شپ منصوبہ ہے، پروگرام کے تحت نوجوانوں کو اپنا کاروبار شروع کرنے کے لیے بلاسود قرضے فراہم کیے جارہے ہیں۔
انہوں نے کہاکہ یہ تین سالہ منصوبہ ہے جس پر 3 ارب روپے کی لاگت سے عملدرآمد شروع کیا گیا ہے، اس پروگرام پر عملدرآمد کے لیے رواں بجٹ میں ایک ارب 10 کروڑ روپے مختص ہیں۔
وزیراعلیٰ نے کہاکہ پروگرام کے پہلے حصے پر بینک آف خیبر کے اشتراک سے عملدرآمد کیا جارہا ہے، جس کے تحت ایک ارب روپے کی لاگت سے نوجوانوں کو بلاسود قرضے فراہم کیے جارہے ہیں۔
علی امین گنڈاپور نے کہاکہ پروگرام کے اسی حصے میں 18 سے 35 سال تک 3 سے 5 نوجوانوں پر مشتمل کلسٹرز کو 10 سے 50 لاکھ روپے تک کے قرضے فراہم کیے جارہے ہیں۔ اور ان قرضوں کی واپسی کے لیے 8 سالوں پر مشتمل آسان شیڈول رکھا گیا ہے۔
انہوں نے کہاکہ پہلے 20 ماہ گریس پیریڈ ہوگا جس کے دوران کوئی وصولی نہیں ہوگی۔
علی امین گنڈاپور کا کہنا تھا کہ پروگرام کے دوسرے حصے پر اخوت مائیکرو فنانس بینک کے اشتراک سے عملدرآمد کیا جارہا ہے جس کی لاگت 2 ارب روپے ہے۔
انہوں نے کہاکہ پروگرام کے اس حصہ میں 18 سے 40 سال تک کے افراد کو چھوٹے پیمانے پر کاروبار شرو ع کرنے کے لیے ایک لاکھ سے 5 لاکھ روپے تک کے بلاسود قرضے فراہم کیے جارہے ہیں۔ پروگرام کے تحت نوجوان خواتین اور خصوص افراد کے لیے کوٹہ مختص کیا گیا ہے۔
انہوں نے کہاکہ اس کے علاوہ تین مختلف پروگرامز احساس اپنا گھر پروگرام، احساس روزگارپروگرام اور احساس ہنر پروگرام بھی جلد شروع کیے جارہے ہیں۔ احساس پروگراموں کےلیے رواں بجٹ میں مجموعی طور پر 15 ارب روپے مختص کیے گئے ہیں۔
انہوں نے کہاکہ ہمارا ویژن اور مشن ایک خود مختار قوم اور خود کفیل ملک ہے۔ ہم نے بانی چئیرمین عمران خان کے وژن کے مطابق نوجوانوں کو باروزگار بنانے کے لیے احساس نوجوان پروگرام شروع کیا ہے، نوجوانوں ملازمت سے زیادہ اپنا کاروبار شروع کرنے پر توجہ دیں۔ کاروبار میں ترقی کرنے کے بے پناہ مواقع موجود ہوتے ہیں۔
یہ بھی پڑھیں ’اپنا گھر اسکیم‘، خیبرپختونخوا کے کم آمدن افراد کو 15 لاکھ روپے تک بلاسود قرض دینے کا فیصلہ
انہوں نے کہاکہ کاروبار کے مواقع ہم فراہم کریں گے، نوجوان آئیڈیاز لے کر آئیں۔ نوجوان محنت کو اپنا شعار بنائیں، محنت کا کوئی متبادل نہیں۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
wenews بلاسود قرضے چیک تقسیم خیبرپختونخوا علی امین گنڈاپور وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا وی نیوز.ذریعہ: WE News
کلیدی لفظ: بلاسود قرضے چیک تقسیم خیبرپختونخوا علی امین گنڈاپور وزیراعلی خیبرپختونخوا وی نیوز علی امین گنڈاپور پروگرام کے تحت انہوں نے کہاکہ بلاسود قرضوں احساس نوجوان بلاسود قرضے نوجوانوں کو ارب روپے کے لیے
پڑھیں:
وزیراعظم کے کامیاب بیرونی دورے کے ثمرات جلد نظرآئینگے :رانا مبشر اقبال
لاہور (نیوز رپورٹر ) مسلم لیگ ن کی قیادت نے ہمیشہ اقتدار سنبھالتے پاکستان کو بحرانوں سے نکالنے کیلئے عملی اقدامات اٹھائے جسکی بدولت دینا میں پاکستان کی عزت میں اضافہ ہو رہا ہے۔ ان خیالات کا اظہار وفاقی وزیر برائے پبلک افیرز رانا مبشر اقبال نے اپنے ڈیرے پر صحافیوں سے کیا۔ انہوں نے کہا وزیراعظم نے کامیاب بیرونی دورے کئے جس کے ثمرات بہت جلد عوام کو حاصل ہو گئے۔ وزیراعظم میاں شہباز شریف کی خصوصی کاوشوں سے بیلاروس میں ایک لاکھ 50 ہزار بے روزگار نوجوانوں کو روزگار ملے گا۔ حکومت کی کامیاب پالیسوں کی بدولت ڈوبتی ہوئی معیشت اپنے پاؤں کھڑی ہو چکی ہے۔ بیلاروس میں جہاں بے روزگار نوجوانوں کو روزگار ملے گا وہاں ہی کئی میگا پراجیکٹس پر دستخط ہوئے جس کی وجہ سے دونوں ممالک کے تعلقات میں بہتری آئے گی۔