آؤٹ آف ٹرن کیسز کیوں ٹیک اپ کیے جا رہے ہیں؟، فیصل چوہدری - فوٹو: فائل

بانی پی ٹی آئی کے وکیل فیصل چوہدری نے کہا ہے کہ توشہ خانہ کیس ٹو میں جرم کا عنصر نہیں، ٹرائل فوری روکا جائے۔

اڈیالہ جیل کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے فیصل چوہدری کا کہنا تھا کہ بانی پی ٹی آئی اور بشریٰ بی بی کے خلاف جھوٹے کیسز کی سیریز چلی آ رہی ہے۔

انہوں نے کہا کہ 190 ملین پاؤنڈ ریفرنس کا میرٹ سے کوئی تعلق نہیں ہے۔

فیصل چوہدری کا کہنا تھا کہ نواز شریف سے سوال کریں گے انکے بیٹے نے 9 ارب کی پراپرٹی 18 ارب میں کیوں بیچی؟ حسن نواز نے 9 ارب روپے زائد کس کھاتے میں لیے؟ اسکا جواب حکومتی جماعت دے گی۔

عمران کو بنی گالہ منتقلی کی پیشکش کی گئی، فیصل چوہدری کا دعویٰ

اسلام آبادتوشہ خانہ کیس میں عمران خان کے وکیل.

..

انہوں نے کہا کہ سوال یہ ہے کہ آؤٹ آف ٹرن کیسز کیوں ٹیک اپ کیے جا رہے ہیں؟ کیس کے میرٹ دیکھے بغیر سزا دینا مقصود ہے، یہ ایک سیاسی کیس ہے۔

انکا کہنا تھا کہ انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں پر سپریم کورٹ میں ہماری پینڈنگ درخواست سنی جائے۔ 

فیصلہ چوہدری نے بتایا کہ بانی پی ٹی آئی نے کل جج احتساب عدالت کی کہی گئی باتوں کا جواب دیا، بانی نے کہا ’یہ کہنا کہ فلاں پیش نہیں ہوا، اڑھائی گھنٹے انتظار کیا، یہ بات درست نہیں۔‘

انہوں نے مزید بتایا کہ بانی نے کہا، ’جیل میں کبھی بھی ساڑھے 11 بجے سے پہلے ٹرائل شروع نہیں ہوتا۔ بتایا کہ صبح 9 بجے میسج آیا کہ جج صاحب آئے ہوئے ہیں‘۔ بانی پی ٹی آئی نے پوچھا، ’کیا میرے وکیل آئے ہیں‘، تو جواب ملا کہ نہیں۔ 

یہ بھی پڑھیے مذاکراتی کمیٹی کی بانی پی ٹی آئی سے ملاقات پر کچھ بتایا نہیں جا رہا: فیصل چوہدری توشہ خانے کے 2018ء کےقانون پر کیس نہیں چل رہا: فیصل چوہدری

انکا کہنا تھا کہ بانی نے کہا، ’جب میرے وکلا آئیں تو مجھے پیغام دیجیے گا، میں آجاؤں گا۔لیکن انہیں اچانک پتہ چلا کہ جج صاحب اٹھ کر چلے گئے۔‘

وکیل بانی پی ٹی آئی نے کہا کہ ملک میں صدائے احتجاج بلند کرنا دہشتگردی بنادیا گیا، مذاکراتی کمیٹی کے سامنے ہمارے سیدھے مطالبات ہیں، سویلین کے ملٹری ٹرائل کی اجازت دے کر زیادتی کی گئی۔ 

انکا کہنا تھا کہ پشاور اے پی ایس اٹیک کے بعد آئینی ترمیم کی گئی۔ یہاں سیاسی کارکنوں کو نشانہ بنایا گیا، جس نے پی ٹی آئی چھوڑ دی کیسز ختم کردیے۔

انہوں نے یہ بھی کہا کہ بانی نے فیصلہ کیا ہے انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں کا معاملہ عالمی سطح پر اٹھائیں گے۔ پاکستان بطور ریاست عالمی معاہدوں کا پابند ہے۔

بانی پی ٹی آئی نے کہا میرے مقدمات مذاکرات کا ایجنڈا نہیں ہیں، فیصل چوہدری

فیصل چوہدری نے کہا کہ بانی پی ٹی آئی نے کہا کہ پاکستان کے مسائل پر مذاکرات کی حامی بھری ہے،

فیصل چوہدری کا کہنا تھا کہ کچھ سہولیات بانی کو جیل میں نہیں دی جا رہیں، بانی پی ٹی آئی کی ٹی وی کی سہولت بند کردی گئی۔ تین مہینے میں صرف ایک جمعرات کو ہماری ملاقات کروائی گئی۔ بانی کی بچوں سے بات کل پانچ مہینے بعد بات کروائی گئی۔

انہوں نے کہا کہ بانی کو تین ہفتوں تک قید تنہائی میں رکھ کر ذہنی تشدد کیا گیا۔

فیصل چوہدری کا کہنا تھا کہ میرے خیال میں مذاکراتی کمیٹی کے لوگ سیاسی لوگ ہیں، ہم 9 مئی اور 26 نومبر کا ذکر نہیں چھوڑیں گے۔

ذریعہ: Jang News

کلیدی لفظ: بانی پی ٹی آئی نے نے کہا کہ انہوں نے کہ بانی

پڑھیں:

پیپلز پارٹی کا پنجاب میں بلدیاتی انتخابات فوری کروانےکامطالبہ

حسن علی:پیپلز پارٹی نےپنجاب میں بلدیاتی انتخابات فوری کروانےکامطالبہ کر دیا۔

   تفصیلات کے مطابق پیپلزپارٹی نےن لیگ کو بلدیاتی نظام کےترمیمی بل پرٹف ٹائم دینےکافیصلہ کر لیا۔

  حسن مرتضیٰ نے کہا کہ    پیپلز پارٹی کیساتھ ن لیگ کاجوتحریری معاہدہ ہواتھااس پرعملدرآمد کیاجائے، تحریری معاہدہ میں بلدیاتی انتخابات کی شک موجود تھی جس پر عمل نہیں ہوا، ٰرواں ہفتے پاورشیئرنگ کااجلاس ہوگا جس میں معاملے کو اٹھایاجائےگا۔

ہر وقت پیاس؛ سنگین مرض کی نشانی

متعلقہ مضامین

  • ریلوے ٹریک بحال ہونے کے 9 ماہ بعد سبی سے ہرنائی پہلی ٹرین کی کامیاب آزمائش
  • اسرائیل کا دورہ کرنیوالے پاکستانی صحافیوں پر پابندی لگ سکتی ہے،طلال چوہدری
  • پیپلز پارٹی کا پنجاب میں بلدیاتی انتخابات فوری کروانےکامطالبہ
  • سپیکر کے پی اسمبلی کو کرپشن الزامات میں کلین چٹ دینے پر پی ٹی آئی احتساب کمیٹی میں اختلافات
  • پی ٹی آئی حکومت میں 6 ارب 23 کروڑ کہاں گئے؟ محکمہ صحت کا حیران کن انکشاف
  • بانی پی ٹی آئی 45 دن میں رہا ہوسکتے ہیں، شیر افضل مروت کا دعوٰی
  • جو مرضی کر لیں این آر او نہیں ملے گا، فیصل کریم کنڈی
  • کاروبار پر حملہ کرنے والوں سے سختی سے نمٹا جائے گا،طلال چوہدری
  • ضروری سیاسی اصلاحات اور حسینہ واجد کے ٹرائل تک انتخابات قبول نہیں، جماعت اسلامی بنگلہ دیش
  • کاروباری افراد کے جان و مال کا تحفظ ریاست کا فرض ہے: طلال چوہدری