کینیڈا میں سیاسی پناہ حاصل کرنے والے افراد کی فہرست میں پہلے دس ممالک میں پاکستان بھی شامل ہے۔عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق کینیڈا میں 2018 سے 2014 تک دنیا کے مختلف ممالک سے آنے والے 90 ہزار کے قریب افراد نے سیاسی پناہ حاصل کی۔

ان میں پاکستانیوں کی تعداد 7 ہزار سے زائد تھی۔ سب سے زیادہ جن غیر ملکیوں نے کینیڈا میں سیاسی پناہ حاصل کیں ان میں پاکستان بھی شامل ہے۔اس فہرست میں ایران، ترکیہ، کولمبیا، میکسیکو، بھارت، نائجیریا، پاکستان، ہیٹی، چین اور افغانستان شامل ہیں۔

گزشتہ برس بھی پاکستان سے کینیڈا آنے والے 5 ہزار سے زائد افراد نے سیاسی پناہ کے لیے درخواستیں جمع کرائی ہیں جن میں 1853 کو منظور کرلیا گیا۔یاد رہے کہ اس وقت بھی کینیڈا میں پاکستان سے تعلق رکھنے والے 7 ہزار 800 سے زائد افراد کی سیاسی پناہ کی درخواستیں زیرِ التوا ہیں۔

.

ذریعہ: Daily Ausaf

کلیدی لفظ: سیاسی پناہ حاصل میں پاکستان کینیڈا میں نے والے

پڑھیں:

مالی فراڈ کیس، نادیہ حسین کے شوہر سے رقم وصول کرنے والے مزید افراد طلب

ایف آئی اے نے معروف ماڈل اور اداکارہ نادیہ حسین کے شوہر، عاطف خان کے خلاف کروڑوں روپے کی مبینہ مالی بے ضابطگیوں پر تحقیقات کا دائرہ وسیع کر دیا ہے۔

رپورٹ کے مطابق ایف آئی اے نے عاطف خان سے رقوم وصول کرنے والے مزید چار افراد کو بھی طلب کرنے کا فیصلہ کیا ہے، جنہیں آئندہ ہفتے بیانات ریکارڈ کرانے کے لیے نوٹسز جاری کیے جائیں گے۔

عاطف خان نے 2016 سے 2023 کے درمیان مجموعی طور پر 6 کروڑ 19 لاکھ روپے سے زائد کی رقم مختلف افراد کے بینک اکاؤنٹس میں منتقل کی۔ ان میں دو افراد کا تعلق سیکیورٹیز کمپنیز سے ہے، جب کہ دیگر دو عام شہری بتائے گئے ہیں۔

رقوم وصول کرنے والوں میں عدیل ظفر، گلنار خان، ایم علی الدین صدیقی اور نعیم انور شامل ہیں۔ ایف آئی اے نے ان افراد کو طلب کر کے منی ٹرانسفر سے متعلق تفصیلات حاصل کرے گا۔

واضح رہے کہ نادیہ حسین بھی اس معاملے میں ایف آئی اے کے سامنے پیش ہو کر اپنا ابتدائی بیان ریکارڈ کرا چکی ہیں۔ 

متعلقہ مضامین

  • بانی سے ان کے خاندان کے افراد کی آج ملاقات متوقع
  • سیاسی جماعتوں کو پرامن احتجاج کا آئینی حق حاصل ہے تاہم عوام کا خیال رکھا جائے، شرجیل میمن
  • وزیراعظم کا ملک میں سرمایہ کاری کرنے والے اوورسیز پاکستانیوں کو سول ایوارڈ دینے کا اعلان
  • سام سنگ کا نیا اسمارٹ فون آتے ہی چھا گیا!
  • پنجاب حکومت نے زیادہ گندم اگانے والے کاشتکاروں کیلئے انعام کا اعلان کردیا
  • افغانستان پولیو ختم کرنے کیلئے پاکستان سے بہتر کوششیں کررہا ہے، مصطفی کمال
  • غزہ کا دورہ کرنے والے امریکی ویزا درخواست گزاروں کے سوشل میڈیا اکاؤنٹس دیکھنے کا حکم
  • 5؍ ہزار مزید غیرقانونی افغان باشندے واپس روانہ
  • کاروبار پر حملہ کرنے والوں سے سختی سے نمٹا جائے گا،طلال چوہدری
  • مالی فراڈ کیس، نادیہ حسین کے شوہر سے رقم وصول کرنے والے مزید افراد طلب