سینیٹ اجلاس: احسن اقبال کی تقریر کے دوران پی ٹی آئی ارکان کا ’اووو‘ کی آواز میں احتجاج
اشاعت کی تاریخ: 14th, January 2025 GMT
وفاقی وزیر منصوبہ بندی و ترقی احسن اقبال کے سینیٹ میں خطاب کے دوران پی ٹی آئی کے اراکین اسمبلی نے ’اووو‘ ’اووو‘ کی آواز میں احتجاج کیا، اور پھر ایوان سے واک آؤٹ کردیا۔
چیئرمین سینیٹ سیّد یوسف رضا گیلانی کی زیرصدارت سینیٹ کے اجلاس میں پی ٹی آئی کے سینیٹر شبلی فراز نے خطاب کرتے ہوئے حکومت کو آڑے ہاتھوں لیا۔
یہ بھی پڑھیں قومی اسمبلی: پاکستان تحریک انصاف کا ’اووو‘ کی آواز میں احتجاج، ایوان سے واک آؤٹ
بعد ازاں جب وفاقی وزیر احسن اقبال نے اپنی تقریر شروع کی تو پی ٹی آئی کے اراکین اسمبلی اپنی نشتوں پر کھڑے ہوگئے اور ’اوو‘ ’اووو‘ کی آواز میں احتجاج کیا۔
اپوزیشن کے اس رویے پر وفاقی وزیر قانون اعظم نذیر تارڑ نے کہاکہ اپوزیشن کا رویہ قابل مذمت اور قابل افسوس ہے، ملکی معیشت کے گیدڑ کا لفظ استعمال کیا گیا اسے حذف کیا جائے۔
انہوں نے کہاکہ جب اپوزیشن کے ارکان بول رہے ہوتے ہیں تو حکومتی بینچ خاموشی سے سنتے ہیں، لیکن ہماری بات کو غور سے نہیں سنا جاتا۔
یہ بھی پڑھیں سینیٹ اجلاس، آئینی ترمیمی بحث کے دوران کالے ناگ کا تذکرہ کیوں؟
واضح رہے کہ 9 مئی واقعات کے بعد گرفتار ہونے والے سینیٹر اعجاز چوہدری کے پروڈکشن آرڈر جاری ہونے کے باوجود کوٹ لکھپت جیل کی انتظامہ نے عملدرآمد سے انکار کردیا ہے، جس پر تحریک انصاف سراپا احتجاج ہے۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
wenews احسن اقبال اووو احتجاج پروڈکشن آرڈر پی ٹی آئی ارکان سینیٹ اجلاس سینیٹر اعجاز چوہدری واک آؤٹ وفاقی وزیر منصوبہ بندی وی نیوز.ذریعہ: WE News
کلیدی لفظ: احسن اقبال اووو احتجاج پروڈکشن ا رڈر پی ٹی ا ئی ارکان سینیٹ اجلاس سینیٹر اعجاز چوہدری واک ا ؤٹ وفاقی وزیر منصوبہ بندی وی نیوز کی ا واز میں احتجاج احسن اقبال وفاقی وزیر پی ٹی ا ئی
پڑھیں:
کسی صوبے کا دوسرے صوبے کے پانی پر ڈاکا ڈالنے کا سوال ہی پیدا نہیں ہوتا: احسن اقبال
اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن )وفاقی وزیر برائے منصوبہ بندی احسن اقبال نے کینالز کے معاملے پر ہونے والے احتجاج کے حوالے سے کہا کہ سوال ہی پیدا نہیں ہوتا کوئی صوبہ دوسرے صوبے کے پانی پر ڈاکا ڈالے۔
نجی ٹی وی جیو نیوز کے مطابق احسن اقبال نے دریائے سندھ سے کینال نکالنے کے تنازع پر بات کرتے ہوئے کہا کہ بدگمانیاں پیدا کریں گے تو تکنیکی معاملات پر تنازعات پیدا ہو جائیں گے، انجینئرزکا فرض ہے کہ واٹر سکیورٹی پر پلان تیارکریں۔
وفاقی وزیر نے مزید کہا کہ سوال ہی پیدا نہیں ہوتا کہ کوئی صوبہ دوسرے صوبے کے پانی پر ڈاکا ڈالے، ہمیں 2047 تک بھارت کو معاشی میدان میں پیچھے چھوڑنا ہے۔
دوسری جانب دریائے سندھ سے 6 نہریں نکالنے کے خلاف وکلا کی جانب سے خیرپور کے قریب ببرلو بائی پاس پر 2 روز قبل دیا جانے والا دھرنا تاحال جاری ہے جس سے سندھ اور پنجاب کے درمیان ٹریفک جمعہ سے معطل ہے۔
دنیا بھر میں خواتین مردوں کے مقابلے میں لمبی عمر پاتی ہیں: اقوام متحدہ
مزید :