سینیٹر شبلی فراز نے کہا ہے کہ عمران خان نے بہت سے فلاحی کام کیے ہیں، القادر یونیورسی انہوں نے سیرت النبی ﷺ کو عام کرنے کے لیے بنائی تھی، جسے متنازعہ بنا دیا گیا ہے، شوکت خانم اسپتال کی فنڈریزنگ میں بھی روڑے اٹکائے جارہے ہیں۔

سینیٹ اجلاس میں اظہار خیال کرتے ہوئے رہنما تحریک انصاف شبلی فراز نے کہا کہ عمران خان نے مختلف فلاحی کام کیے، طلبا کے لیے نمل یونیورسٹی بنائی، فلاحی کام کرنا ان کا ریکارڈ ہے، یہ نہیں ہے کہ وہ وزیراعظم تھے تو انہوں نے القادر یونیورسٹی بنائی، القادر یونیورسٹی بنانے کا مقصد نوجوان نسل کو سیرت النبیﷺ سے روشناس کرانا تھا۔

یہ بھی پڑھیں: پشاور میں شوکت خانم اسپتال کے ڈاکٹر اغوا، مغوی کے والد نے کیا بتایا؟

شبلی فراز نے کہا کہ حسن نواز نے برطانیہ میں ایک پراپرٹی ملک ریاض کو بیچی، کہتے ہیں کہ وہ پراپرٹی 20 ملین پاؤنڈ کی تھی اسے 40 ملین پاؤنڈ شو کیا گیا، برطانیہ کی نیشنل کرائم ایجنسی نے اس پر تحقیقات شروع کردیں، کیوں کہ پراپرٹی کی قیمت اور جو ادائیگی ہوئی، اس سے شکوک و شبہات ابھر رہے تھے۔

انہوں نے کہا کہ نیشنل کرائم ایجنسی نے فیصلہ کیا کہ چونکہ یہ پیسے کرائم سے نہیں نکلے ہیں تو اس لیے انہیں واپس بھیج دیا جائے، وہ ایگریمنٹ ملک ریاض اور نیشنل کرائم ایجنسی کے درمیان ہوا، اس کا حکومت سے کوئی لینا دینا نہیں تھا، وہ پیسے سپریم کورٹ کے اکاؤنٹ میں بھیج دیے گئے۔

’جب سپریم کورٹ کے اکاؤنٹ میں پیسے بھیجے گئے تو کابینہ میں یہ بات آئی کہ یہ اس طرح کی ایرینجمنٹ ہے کہ این سی اے کی کنڈیشنز ہیں کہ اس ارینمنٹ کو پبلک نہ کیا جائے اور خفیہ رکھا جائے، کابینہ نے اس کی منظوری دے دی، یہ سب کی مشترکہ ذمہ داری تھی، اگر عمران خان پہ کیس بنتا ہے تو پوری کابینہ پہ بنتا تھا۔‘

یہ بھی پڑھیں: جوڈیشل کمیشن کی تشکیل، عمران خان نے عمر ایوب اور شبلی فراز کے ناموں کی منظوری دیدی

شبلی فراز نے کہا کہ عمران خان سے انتقام لینے میں آپ اتنے اندھے ہوگئے کہ آپ نے سیرت النبیﷺ کے مقصد کے لیے بننے والی یونیورسٹی کو متنازعہ بنا دیا، اس سے آپ نے ظاہر یہ کیا کہ ملک میں اگر کوئی اچھا کام کرے گا تو اس کی خیریت نہیں ہے، آپ عمران خان کو تو سزا دے دیں گے لیکن آپ ان لوگوں کی جو ملک میں فلاحی ادارے کھولنا چاہتے ہیں، ان کی کمر توڑ دی ہے۔

انہوں نے کہا کہ شوکت خانم اسپتال کی فنڈ ریزنگ میں بھی کافی روڑے اٹکائے جارہے ہیں، القادر کیس کا کیا ہوا، تین بار فیصلہ مؤخر ہوچکا ہے، کیا قوم اور دنیا یہ سوال نہیں پوچھے گی کہ عمران خان کو کس چیز کی سزا دی جارہی ہے، ایک پیسہ بھی عمران خان یا بشریٰ بی بی کے اکاؤنٹ میں نہیں آیا، نہ وہ آنا تھا، یہ پیسا سپریم کورٹ کے اکاؤنٹ میں آیا اور سپریم کورٹ نے حکومت کو دے دیا۔

ان کا کہنا تھا کہ عمران خان کے خلاف توشہ خانہ کیس و یا سائفر کیس ہو، ان پر کوئی الزام ثابت نہیں کیا جاسکا، ملک میں اس وقت شدید سیاسی عدم استحکام ہے، جس سے معاشی عدم استحکام بھی جنم لیتا ہے، امن و امان کی صورتحال خراب ہے، بنیادی انسانی حقوق کی صورتحال خراب ہے، ملک میں کبھی اتنے سیاسی قیدی نہیں تھے جتنے آج ہیں، مارشل لا کے دور میں بھی اتنے سیاسی قیدی نہیں تھے۔

یہ بھی پڑھیں: آئینی ترمیم نے انصاف کے نظام کو ہلا کر رکھ دیا، شبلی فراز

سینیٹر شبلی فراز نے مزید کہا کہ عمران خان جیل میں قوم کے لیے بیٹھے ہیں، وہ ڈیل نہیں کریں گے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

we news القادر یونیورسٹی شبلی فراز شوکت خانم عمران خان.

ذریعہ: WE News

کلیدی لفظ: القادر یونیورسٹی شبلی فراز شوکت خانم شبلی فراز نے کہا کے اکاؤنٹ میں کہ عمران خان سپریم کورٹ نے کہا کہ انہوں نے میں بھی ملک میں کے لیے

پڑھیں:

پیپلز پارٹی سندھ کا پانی خود فروخت کرکے رونے کا ڈراما کررہی ہے. زرتاج گل

راولپنڈی(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین-انٹرنیشنل پریس ایجنسی۔19 اپریل ۔2025 )قومی اسمبلی میں تحریک انصاف کی پارلیمانی لیڈر زرتاج گل نے کہا ہے کہ پیپلز پارٹی سندھ کا پانی خود فروخت کرکے رونے کا ڈراما کررہی ہے،عمران خان سرخرو ہوں گے، کبھی ڈیل نہیں کریں گے،رہنما ناحق قید کاٹ رہے ہیں، خواتین کے ساتھ ظلم ہو رہا ہے، تحریک انصاف کا نظریہ کبھی ختم نہیں ہوگا.

ان خیالات کا اظہار انہوں نے راولپنڈی کی انسداددہشت گردی عدالت میں 9مئی مقدمات کی سماعت کے موقع پر صحافیوںسے گفتگو کرتے ہوئے کیا زرتاج گل نے کہا کہ 12 مقدمات کی سماعت ہے، یہ تمام بوگس مقدمات ہیں عمران خان سے کسی کو ملنے نہیں دیا جارہا ہے عمران خان کی بہنیں چار چار گھنٹے جیل کے باہر بیٹھی رہتی ہیں .

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ عمران سے ملاقات کی لسٹ میں نام درج ہونے کے باوجود ملنے نہیں دیا جارہا ہے جیل کے باہر ہمارا محاصرہ کیا گیا ہے کل گوجرانولہ میں تھی تو وہاں مجھے گرفتار کرنے کی کوشش کی گئی گوجرانولہ میں میرے خلاف مقدمات درج ہیں.

زرتاج گل نے کہا کہ تحریک انصاف کے بہت سے رہنما ناحق قید کاٹ رہے ہیں خواتین کے ساتھ ظلم ہو رہا ہے، عالیہ حمزہ کو بھی کل گرفتار کیا گیا تحریک انصاف کی خواتین کے ساتھ بدترین ظلم ہو رہا ہے انہوں نے کہا کہ پاکستان میں لا اینڈ آرڈر کے بہت برے حالات ہیں فیڈرل اور پنجاب کے اپوزیشن لیڈر کو اڈیالہ جیل کے باہر سے گرفتار کیا گیا پارلیمانی لیڈر ہوں اس کے باوجود 5 گھنٹے حبس بے جا میں رکھا گیا.

وزیراعلی پنجاب مریم نواز پر تنقید کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ٹک ٹاکر وزیراعلی کی پرفارمنس صرف ٹک ٹاک پر نظر آتی ہے پیپلز پارٹی سے متعلق بات کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ سندھ سے ہمارے امیدوار جیتے ہیں مگر فارم 47 پر ہروا دیا گیا سندھ میں ہونے والے ضمنی انتخاب میں پی ٹی آئی جیت چکی تھی پورا سندھ عمران خان کے نظریے کے ساتھ کھڑا ہے سندھ کا پانی خود فروخت کر کے پیپلزپارٹی اب رونے کا ڈرامہ کر رہے ہیں. پی ٹی آئی رہنما کا کہنا تھا کہ تحریک انصاف کا نظریہ کبھی ختم نہیں ہوگا 9مئی بہانہ تھا عمران خان نشانہ تھا زرتاج گل کا کہنا ہے کہ ہم آئین اور قانون کے مطابق انصاف کا دروازہ کھٹکھٹاتے ہیں، تمام صوبوں کے درمیان تفریق پیدا کرنے کی کوشش کی جا رہی ہے.

متعلقہ مضامین

  • کراچی ایئر پورٹ خود کش حملہ کیس، ریکارڈ کی فراہمی کیلئے درخواستوں پر فیصلہ محفوظ
  • علیمہ خان کو سیاست میں گھسیٹنا ناجائز ہے، عمر ایوب
  • علیمہ خانم اور بشریٰ بی بی پر شیر افضل مروت کی تنقید ناجائز ہے، عمر ایوب
  • لگتا تھا طلاق ہوگئی تو مرجاؤں گی، عمران خان کی سابق اہلیہ کا انکشاف
  • ’آپ تو مردہ باپ کے انگوٹھے لگواتے ہوئے پکڑے گئے تھے‘، شیر افضل مروت نے معید پیرزادہ کو آڑے ہاتھوں لے لیا
  • عمران خان کیخلاف ہتک عزت دعوی، وزیراعظم ویڈیو لنک پر پیش ، سخت جرح
  • پیپلز پارٹی سندھ کا پانی خود فروخت کرکے رونے کا ڈراما کررہی ہے. زرتاج گل
  • عمران خان کچھ شرائط پر ہر کسی سے بات چیت کیلئے تیار ہیں: شاندانہ گلزار
  • 10 ارب روپے ہرجانے کا دعویٰ، عمران خان کے وکیل کی وزیراعظم شہباز شریف پر جرح
  • عمران خان سرخرو ہوں گے، کبھی ڈیل نہیں کریں گے: زرتاج گل