فیصلہ کیا گیا ہے موٹرسائیکل کی رفتار60 کلومیٹر سے زیادہ نہیں ہو گی ، عظمیٰ بخاری
اشاعت کی تاریخ: 14th, January 2025 GMT
لاہور(اردوپوائنٹ اخبار تازہ ترین۔14 جنوری 2025)صوبائی وزیر اطلاعات عظمیٰ بخاری کا کہنا ہے کہ فیصلہ کیا گیا ہے کہ موٹرسائیکل کی رفتار60 کلومیٹر سے زیادہ نہیں ہو گی، کمپنیوں کو کہا جائے گا کہ نئی موٹرسائیکل کی رفتار 60 کلومیٹر سے زائد نہ ہو، کابینہ نے ہندو میرج ایکٹ رولز کی منظوری کے علاوہ گاڑیوں کی 6 ماہ میں رجسٹریشن کی منظوری بھی دی گئی ہے،لاہور میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے صوبائی وزیر نے کہا کہ دو سے تین دن میں 28 الیکٹرک بسیں لاہور پہنچ جائیں گی۔
بہت جلد آپ کو پنجاب کی سڑکوں پر الیکٹرک گاڑیاں نظر آئیں گی۔ نوجوانوں کو پنجاب حکومت کاروبار کیلئے قرضے دیگی۔ آسان کاروبار کارڈ سے 3 کروڑ روپے تک بلا سود قرض ملے گا۔ انہوں نے کہا کہ پنجاب میں ترقیاتی کام ہو رہے ہیں ۔(جاری ہے)
وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز پنجاب کی ترقی کیلئے کوشاں ہیں۔پنجاب میں اپنی نوعیت کی پنجاب فنانس کاروبار کی منظوری دے دی گئی ہے۔
ڈبل ڈیکر بسوں کیلئے نئے ڈپوز بنائے جائیں گے۔ ایک لاکھ سٹارٹ اپس کو اس سال شروع کیا جائےگا۔ کاٹن و گنے کی پیداوار کو بھی مانیٹر کیا جائے گا۔ گنے اور کپاس کی فصل بڑھانے کیلئے اقدامات کئے جائیں گے۔میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے وزیراطلاعات عظمیٰ بخاری کا مزید کہنا تھا کہ وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کی جانب سے شروع کئے گئے ہونہار پروگرام کی وجہ سے بہت سے لوگوں کی نیندیں اڑ چکی ہیں جبکہ ایک جماعت نے اپنے مقاصد کیلئے نوجوانوں کو انتشار کیلئے استعمال کیا اور نوجوانوں کے ہاتھوں میں لیپ ٹاپ کے بجائے پیٹرول بم تھمائے۔9 مئی کو انقلاب کے نام پر بغاوت کی گئی۔پی ٹی آئی رہنماءاعجاز چودھری نے کہا تھا کہ ہم نے کچھ نہیں چھوڑا سب کچھ توڑ پھوڑ دیا ہے۔ 9 مئی کے واقعات میں ملوث افراد کو سزا ملے گی۔ بانی پی ٹی آئی عمران خان نے اپنے اختیارات کا غلط استعمال کیا۔بانی پی ٹی آئی 190 ملین پاﺅنڈ کیس کا سامنا کرنے سے کیوں بچ رہے ہیں ؟ انہیں عدالت میں مقدمات کا سامنا کرنا چاہیے۔بانی پی ٹی آئی کی جب صبح آنکھ ہی نہیں کھلے گی تو اس میں عدالتوں کا کیا قصور ہے۔.
ذریعہ: UrduPoint
کلیدی لفظ: تلاش کیجئے پی ٹی آئی
پڑھیں:
ڈھائی ہزار پاکستانی کام کرتے ہیں،فوڈ چین پر حملہ اچھی بات نہیں،عظمیٰ بخاری
پاکستان مسلم لیگ (ن) کی رہنما عظمیٰ بخاری نے حالیہ پرتشدد واقعات اور فوڈ چینز پر حملوں پر سخت ردِ عمل دیتے ہوئے کہا ہے کہ فوڈ چین پر حملہ کرنا اچھی بات نہیں، کیونکہ اس سے ہزاروں پاکستانیوں کا روزگار متاثر ہو رہا ہے۔
عظمیٰ بخاری نے کہا کہ 2500 پاکستانی مختلف فوڈ چینز میں کام کرتے ہیں، اور ان اداروں سے کئی خاندانوں کا چولہا جلتا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ کھیل داس پر حملہ افسوس ناک ہے اور ایسے اقدامات ملک کے امن و امان اور بین الاقوامی ساکھ کو نقصان پہنچاتے ہیں۔
انہوں نے خبردار کیا کہ یہ حملے پوری پلاننگ کے ساتھ ہو رہے ہیں اور زیادہ تر ایسے واقعات پنجاب میں پیش آ رہے ہیں۔ عظمیٰ بخاری نے انکشاف کیا کہ بہاولپور سے 7 اور رحیم یار خان سے 2 ملزمان گرفتار کیے جا چکے ہیں، جب کہ ملتان میں ایک مقدمے میں 11 افراد کو حراست میں لیا گیا ہے۔
ان کا مزید کہنا تھا کہ پرتشدد واقعات میں شیخوپورہ سے تعلق رکھنے والا ایک شخص جان کی بازی ہار چکا ہے، اور اس طرح کے واقعات میں شرپسند گروہ ملوث ہیں جو مختلف شکلوں میں کارروائیاں کر رہے ہیں۔
عظمیٰ بخاری نے زور دیا کہ ہمارا مذہب تمام انسانوں کو یکساں حقوق دیتا ہے اور کسی کو بھی قانون ہاتھ میں لینے یا امن خراب کرنے کی اجازت نہیں دی جا سکتی۔ انہوں نے کہا کہ ہم سب کو مل کر ایسے واقعات کی حوصلہ شکنی کرنی چاہیے۔
انہوں نے واضح کیا کہ سیاست اپنی جگہ لیکن کسی کی زندگی سے کھیلنے کی قانون اجازت نہیں دیتا۔ عظمیٰ بخاری نے اس موقع پر وزیراعظم شہباز شریف کی فلسطین کے حق میں عالمی سطح پر مؤثر آواز بلند کرنے پر بھی انہیں خراجِ تحسین پیش کیا۔
Post Views: 1