اپنا کام نہ کرنے والے ملازمین استعفیٰ دے کر گھر بیٹھ جائیں: وزیرِ اعلیٰ بلوچستان
اشاعت کی تاریخ: 14th, January 2025 GMT
وزیرِ اعلیٰ بلوچستان سرفراز بگٹی نے سنجدی کان حادثے میں ملوث ملزمان کی فوری گرفتاری کا حکم دے دیا ہے۔
وزیرِ اعلیٰ بلوچستان سرفراز بگٹی نے اس واقعے کی تحقیقات سی ایم آئی ٹی کے سپرد کرتے ہوئے انسپکٹر کی معطلی کا بھی فیصلہ کیا۔
وزیرِ اعلیٰ کا کہنا تھا کہ یہ ناقابلِ قبول ہے کہ امن و امان کی صورتحال کا بہانہ بنا کر انسپکٹرز کانوں تک نہ پہنچ پائیں، اور جنہیں اپنے فرائض کی انجام دہی میں ناکامی ہو، انہیں استعفیٰ دے کر گھر واپس جانا چاہیے۔
سرفراز بگٹی نے مزید کہا کہ حادثات کے ذمے دار افراد کی شناخت کر کے انہیں سخت سزا دینا ضروری ہے۔
وزیرِ اعلیٰ نے حادثے میں جاں بحق ہونے والے مزدوروں کے لواحقین کو فوری طور پر معاوضے کی ادائیگی کی ہدایت بھی کی۔
یاد رہے کہ 9 جنوری کو سنجدی کے کوئلہ کان میں گیس کے بھرنے سے دھماکہ ہوا تھا، جس کے نتیجے میں کان بیٹھنے سے 12 کان کن جاں بحق ہو گئے تھے۔
.ذریعہ: Jasarat News
پڑھیں:
رانا ثنا کا شرجیل میمن سے رابطہ، کینالز کا مسئلہ مل بیٹھ کر حل کرنے پر اتفاق
وزیراعظم پاکستان کے مشیر اور مسلم لیگ ن کے سینیئر رہنما رانا ثنااللہ نے سندھ کے سینیئر وزیر شرجیل انعام میمن سے فون پر رابطہ کیا ہے۔
یہ بھی پڑھیں:کینالز تنازع پر ن لیگ پیپلزپارٹی آمنے سامنے، کیا پی ٹی آئی کا پی پی پی سے اتحاد ہو سکتا ہے؟
دونوں رہنماؤں نے ٹیلیوفون پر ہوئی گفتگو میں اس بات پر اتفاق کیا کہ کینالز کا مسئلہ ملاقات کرکے حل کیا جانا چاہیے۔
رانا ثنااللہ کا کہنا ہے کہ کینالز کے معاملے پر سندھ کے ساتھ مذاکرات کے لیے تیار ہیں۔
رانا ثنااللہ کے مطابق وزیر اعظم شہباز شریف اور میاں نواز شریف نے ہدایت دی ہے کہ سندھ کے تحفظات کا خاتمہ کیا جائے۔
دوسری جانب شرجیل میمن کا کا کہنا تھا کہ سندھ حکومت کینالز کے معاملے پر ہر فورم پر اپنا مؤقف پیش کر چکی ہے، پیپلز پارٹی اور سندھ کے عوام کو متنازعہ کینالز پر شدید تحفظات ہیں۔
یہ بھی پڑھیں:دریائے سندھ سے کینالز نکالنے کا معاملہ، خورشید شاہ بھی بول پڑے
شرجیل میمن کے مطابق پاکستان پیپلز پارٹی سندھ کے عوام کے لیے 1991 کے معاہدے کے تحت پانی کی منصفانہ تقسیم چاہتی ہے۔
شرجیل انعام میمن کا کہنا ہے کہ پیپلز پارٹی بھی کینالز کے معاملے پر وفاقی حکومت سے مذاکرات کے لیے تیار ہے۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
پیپلز پارٹی رانا ثنااللہ شرجیل میمن کینالز ایشو