اسلام آباد:

سال 2024 کا 71 واں پولیو کیس سندھ کے ضلع جیکب آباد سے سامنے آگیا۔

پولیو لیبارٹری کے مطابق بچے میں معذوری کی علامات 27 دسمبر 2024 کو ظاہر ہوئیں، سال 2025 کی پہلی قومی انسدادِ پولیو مہم فروری کے پہلے ہفتے میں شروع کی جائے گی۔

 نیشنل ای او سی کا کہنا ہے کہ والدین سے گزارش ہے کہ اپنے پانچ سال سے کم عمر بچوں کو پولیو کے قطرے ضرور پلوائیں، دسمبر میں منعقد ہونے والی پولیو مہم کے دوران 98 فیصد ہدف حاصل کیا گیا۔

 نیشنل ای او سی کے مطابق پولیو مہم کے دوران 3 کروڑ 57 لاکھ سے زائد بچوں کو پولیو سے بچاؤ کے قطرے پلائے گئے۔

ماہرین صحت نے والدین پر زور دیا ہے کہ وہ اپنے بچوں کو پولیو کے قطرے پلانے میں کوتاہی نہ کریں تاکہ اس مہلک بیماری کو جڑ سے ختم کیا جا سکے۔

حکام نے جیکب آباد میں پولیو مہم کو مزید مؤثر بنانے کے لیے اقدامات کی ہدایت کی ہے۔

.

ذریعہ: Express News

کلیدی لفظ: پولیو مہم

پڑھیں:

صوبائی وزیر صحت کا ڈپٹی کمشنرکے ہمراہ چوہنگ اور گردونواح کے علاقوں میں پولیو ٹیموں کی کارکردگی کا جائزہ

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 22 اپریل2025ء) لاہور میں جاری 7 روزہ پولیو مہم کے دوسرے روز وزیر صحت پنجاب خواجہ عمران نذیر اور ڈپٹی کمشنر لاہور سید موسی رضا نے چوہنگ اور گردونواح کے علاقوں کا دورہ کیا۔ دورے کے دوران انسدادپولیو ٹیموں کی کارکردگی کا جائزہ لیا گیا اور والدین میں بچوں کو پولیو سے بچاؤکے قطرے پلانے کی اہمیت اجاگر کی ۔

سی ای او ہیلتھ لاہور ڈاکٹر زہیب حسن خان نے پولیو مہم کی تفصیلات پر بریفنگ دیتے ہوئے بتایا کہ شہر بھر میں پانچ سال سے کم عمر بچوں کو پولیو سے بچاؤکے قطرے پلانے کے لیے ٹیمیں متحرک ہیں۔ خواجہ عمران نذیر نے اس موقع پر پولیو ٹیموں کی حوصلہ افزائی کی اور کہا کہ وزیراعلیٰ پنجاب کا وژن ہے کہ صوبے کو پولیو سے مکمل طور پر پاک کیا جائے۔

(جاری ہے)

وزیر صحت نے کہا کہ مہم کے دوران کوئی بھی بچہ، خواہ مہمان ہو یا مقامی، پولیو سے بچاؤکے قطروں سے محروم نہ رہنے پائے۔

انہوں نے شہریوں سے اپیل کی کہ پولیو ٹیموں سے بھرپور تعاون کریں تاکہ ہر بچہ محفوظ رہے۔ڈپٹی کمشنرنے انسداد پولیو مہم کی نگرانی کے دوران ٹیموں کو ہدایت دی کہ ٹیلی شیٹ اور موبائل ایپ ریکارڈنگ ایس او پیز کے مطابق مکمل کی جائے اور مہم کے دوران پانچ سال سے کم عمر ہر بچے کو پولیو کے قطرے پلائے جائیں۔انہوں نے والدین سے اپیل کی کہ وہ پولیو کے خلاف جنگ میں انتظامیہ کا ساتھ دیں تاکہ آئندہ نسل کو اس موذی مرض سے مکمل تحفظ فراہم کیا جا سکے۔

متعلقہ مضامین

  • صوبائی وزیر صحت کا ڈپٹی کمشنرکے ہمراہ چوہنگ اور گردونواح کے علاقوں میں پولیو ٹیموں کی کارکردگی کا جائزہ
  • ٹی ایچ کیو ہسپتال :انسدادِ پولیو مہم کا آغاز،عمران نذیر نے بچوں کوپولیو قطرے پلائے 
  • قومی انسداد پولیو مہم شروع، ساڑھے 4 کروڑ بچوں کو قطرے پلانے کا ہدف
  • پاکستان میں پولیو کے خلاف سال کی دوسری قومی مہم کا آغاز
  • پولیو کے خاتمے کے لئے حکومت سندھ پرعزم ہے، وزیراعلیٰ سندھ
  • سندھ میں انسداد پولیو مہم کا باقاعدہ آغاز
  • مربوط حکمت عملی اور مشترکہ کاوشوں سے پولیو کا خاتمہ کرنا ہے، وزیراعظم
  • تمام والدین سے گزارش ہے کہ بچوں کو پولیو سے بچاؤ کے قطرے پلائیں، وزیراعظم
  • کل سے سات روزہ پولیو مہم کا آغاز؛2 کروڑ 30 لاکھ بچوں کو قطرے پلائے جائیں گے
  • اجتماعی کوششوں سے پولیو پر قابو پائیں گے، وزیراعظم شہباز شریف