چیمپیئنز ٹرافی: شائقین کرکٹ کا لہو گرمانے کے لیے آئی سی سی نے نیا پرومو جاری کردیا
اشاعت کی تاریخ: 14th, January 2025 GMT
آئی سی سی چیمپیئنز ٹرافی ٹورنامنٹ کا آغاز 19 فروری سے پاکستان میں ہونے جارہا ہے، اس سے قبل شائقین کرکٹ کو جوش دلانے کے لیے انٹرنیشنل کرکٹ کونسل نے نیا پرومو جاری کردیا۔
یہ بھی پڑھیں چیمپیئنز ٹرافی: بھارتی ٹیم کے نہ آنے کے باوجود روہت شرما کا دورہ پاکستان متوقع، مگر کیوں؟
آئی سی سی کی جانب سے جاری کی گئی پروموشنل ویڈیو میں پاکستان کے معروف سابق کرکٹر وسیم اکرم کو نمایاں دکھایا گیا ہے، جو ایونٹ کے لے وائٹ کوٹ کی اہمیت کو اجاگر کررہے ہیں۔
پاکستان میں ہونے والے آئی سی سی کے میگا ایونٹ سے قبل انٹرنیشنل کرکٹ کونسل کی جانب سے جاری کردہ یہ ویڈیو وائٹ کوٹ کو عظمت کی علامت قرار دیتی ہے۔
وسیم اکرم ویڈیو میں کہتے ہیں ’اب عالمی کرکٹ کمیونٹی میں ایونٹ کا جوش و خروش پیدا ہوگا، چیمپیئنز ٹرافی میں سب سے مضبوط ٹیم ٹورنامنٹ جیتتی نظر آئے گی۔‘
واضح رہے آئی سی سی چمپیئنز ٹرافی کا آغاز 19 فروری کو پاکستان میں ہونے جارہا ہے، تاہم ٹورنامنٹ میں شامل ملک بھارت کے تمام میچز نیوٹرل وینیو دبئی پر ہوں گے، کیونکہ بھارت کی جانب سے اپنی ٹیم پاکستان نہ بھیجنے کا اعلان کیا گیا ہے۔
یہ بھی پڑھیں آئی سی سی چیمپیئنز ٹرافی کے لیے افغانستان کے قومی اسکواڈ کا اعلان
چیمپیئنز ٹرافی کا افتتاحی میچ پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان 19 فروری کو کراچی میں کھیلا جائےگا۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
wenews آئی سی سی انٹرنیشنل کرکٹ کونسل پاکستان بھارت میچ چیمپیئنز ٹرافی نیا پرومو جاری نیوٹرل وینیو وسیم اکرم وی نیوز.ذریعہ: WE News
کلیدی لفظ: انٹرنیشنل کرکٹ کونسل چیمپیئنز ٹرافی نیا پرومو جاری وسیم اکرم وی نیوز چیمپیئنز ٹرافی کرکٹ کو کے لیے
پڑھیں:
پیپلز پارٹی نے تاج حیدر کی خالی سینیٹ نشست پر وقار مہدی کو ٹکٹ جاری کردیا
الیکشن کمیشن کے مطابق کاغذات نامزدگی کی جانچ پڑتال 21 اور 22 اپریل 2025ء تک جاری رہے گی، جبکہ امیدواروں کی حتمی فہرست 27 اپریل کو شائع کی جائے گی۔ یاد رہے کہ یہ نشست پیپلز پارٹی کے سینئر رہنما سینیٹر تاج حیدر کے انتقال کے بعد خالی ہوئی تھی۔ اسلام ٹائمز۔ سینیٹ کی جنرل نشست پر ہونے والے ضمنی انتخاب کے لیے کاغذات نامزدگی کی جانچ پڑتال مکمل کرلی گئی ہے، چاروں امیدواروں کے کاغذات منظور کر لیے گئے ہیں۔ ترجمان الیکشن کمشنر نبیل ابڑو کے مطابق ریٹرننگ آفیسر اعجاز چوہان نے چاروں امیدواروں کے کاغذات کی جانچ پڑتال کی۔ مرحوم سینیٹر تاج حیدر کی وفات سے خالی ہونے والی نشست پر پاکستان پیپلز پارٹی اور ایم کیو ایم پاکستان کے 2,2 امیدواروں نے کاغذات جمع کروائے ہیں۔ ترجمان الیکشن کمشنر نے بتایا کہ پیپلز پارٹی کے امیدوار وقار مہدی اور آصف خان، دوسری جانب ایم کیو ایم کی امیدوار نگہت مرزا اور مجاہد رسول کے کاغذات منظور کر لیے گئے ہیں۔ جانچ پڑتال کے بعد چاروں امیدواروں کے کاغذات درست قرار پائے۔ پیپلز پارٹی نے اس نشست کے لیے وقار مہدی کو پارٹی ٹکٹ جاری کیا ہے جبکہ اس موقع پر پارٹی رہنماؤں رضا ربانی، سعید غنی اور وقار مہدی سمیت دیگر بھی موجود تھے۔ الیکشن کمیشن کے مطابق کاغذات نامزدگی کی جانچ پڑتال 21 اور 22 اپریل 2025ء تک جاری رہے گی، جبکہ امیدواروں کی حتمی فہرست 27 اپریل کو شائع کی جائے گی۔ یاد رہے کہ یہ نشست پیپلز پارٹی کے سینئر رہنما سینیٹر تاج حیدر کے انتقال کے بعد خالی ہوئی تھی۔