اسلام آباد:

پی ٹی آئی کے رہنما شعیب شاہین نے کہا ہے کہ  اردلی حکومت نے جسٹس سسٹم کو اپنی باندی بنا کر کے آئین اور قانون کی پامالی کی، حکومت اور اسٹیبلشمنٹ نے پورے پاکستان نہیں، دنیا بھر اپنا چہرہ داغدار کروا لیا۔

اڈیالہ جیل کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ القادر ٹرسٹ کے فیصلے کا ٹائم 11بجے تھا، اس بات کا ساری دنیا کو پتا تھا۔

انہوں نے کہا کہ ساڑھے دس بجے ہمارے لوگ پہنچنا شروع ہو گئے تھے مگر جج صاحب صبح ساڑھے 8 بجے تاریخ ڈال کر چلے گئے، مقصد یہ ہے کہ  17 تاریخ کو  یہ اپنی مرضی کے جج لگا لیں تاکہ اس فیصلے کی  اپیل نئے ججز کے پاس جائے۔

ان کا کہنا تھا کہ ان کے پاس اپیل لگوائیں گے تاکہ انڈیپینڈنٹ ججز کے پاس اس کیس کا فیصلہ نا کر سکیں، 5 اگست کو جج ہمایوں دلاور کے آرڈر کے ذریعے زمان پارک سے گرفتار کیا اس دن عمران خان عدالت میں موجود تھے؟

شعیب شاہین نے کہا کہ فیصلہ سنانے کے لیے اپ کو کسی کی ضرورت نہیں تھی، سیل کتنا دور تھا آپ خان صاحب کو بلا بھی سکتے تھے، جب ٹائم ہی آپ نے 11 بجے کا دیا تھا تو ساڑھے اٹھ بجے فارغ ہو کے چلے بھی گئے، ساڑھے دس بجے سے پہلے جج صاحب یہاں سے نکل گئے تھے۔

پی ٹی آئی رہنما کہنا تھا کہ  ہمارے سارے لوگ ہمارے وکیل بھی یہاں پہنچ گئے مگر عام طور پر یہاں اج تک 11 بجے پہلے سماعت شروع نہیں ہوئی ، جب اپ نے فیصلہ سنانا یے آپ سنا دیتے یہاں رات کے بارہ بارہ بجے بھی فیصلے  سنائے گئے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ اس کے پیچھے بد نیتی ہے، اس کو پریشر ٹکٹس کے طور پر استعمال کیا جا سکے، دوسری وجہ یہ ہے کہ فیصلہ لیٹ کر کے اپنی مرضی کے ججز کے پاس لے کر جایا جائے، تاکہ کیسز کو اس ایسے ججز کے پاس لگوایا جائے جس سے یہ اپنی مرضی کے نتائج کے سکیں۔

شعیب شاہین نے کہا کہ اردلی حکومت نے جسٹس سسٹم کو اپنی باندی بنا کر کے آئین اور قانون کی پامالی کی، حکومت اور اسٹیبلشمنٹ نے پورے پاکستان نہیں، دنیا میں انہوں نے اپنا چہرہ داغدار کروا لیا، خان صاحب نے کہا اپنے مطالبات لکھ کر حکومت کے دے دیں۔

انہوں نے کہا کہ جو بندہ چور نہیں ہوتا وہ کبھی تھرڈ امپائر اور انڈیپینڈنٹ ایمپائر سے نہیں ڈرتا، جو چور ہوگا وہ جوڈیشل کمیشن سے ڈرے گا، اگر انہوں نے 26 نومبر اور 9 مئی کو کچھ غلط نہیں کیا تو جوڈیشل کمیشن کیوں نہیں بناتے اس میں کیا غلطی ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ شیر افضل مروت کا ایشو ہماری پارٹی کا انٹرنل ایشو ہے شو کا نوٹس ان کو دیا جا چکا ہے، خان صاحب نے یہ پچھلی تاریخ پہ ہی شوکاز کا فیصلہ کر لیا تھا باقی یہ ہمارے پارٹی کے معاملات ہیں۔

.

ذریعہ: Express News

کلیدی لفظ: انہوں نے کہا کہ شعیب شاہین ججز کے پاس

پڑھیں:

دنیا کا خطرناک ترین قاتل گانا، جس کو سن کر مرنے والوں کی تعداد تقریباً 100 رپورٹ ہوئی

HUNGARY:

گانا فلمی صنعت کا اہم جز ہے اور گانا صرف پیار محبت کے اظہار کے لیے نہیں ہوتا بلکہ خوشی اور یادگار لمحات اور خوش گوار یادوں کو مزید پررونق بنانے میں بھی مددگار ہوتے ہیں لیکن ایک گانا تاریخ میں ایسا بھی ہے، جس کو سن کر تقریباً 100 جانیں چلی گئیں اور حکام کو اس کے خلاف اقدامات بھی کرنے پڑے۔

مشہور بھارتی ویب سائٹ کی رپورٹ کے مطابق ہنگری سے تعلق رکھنے والے ایک موسیقار ریزوس سریس نے 1933 میں ایک گانا لکھا جس کو ‘گلومی سنڈے’ کا نام دیا، انہوں نے یہ گانا اپنی گرل فرینڈ کے لیے لکھا تھا جو انہیں چھوڑ گئی تھیں۔

رپورٹ میں بتایا گیا کہ اس گانے کی شاعری انتہائی غمزدہ تھی اور جو کوئی بھی اس کو سنتا وہ خودکشی پر آمادہ ہوجاتا اسی لیے اس گانے کو ‘ہنگرین سوسائیڈ سانگ’ کہا گیا۔

ابتدائی طور پر کئی گلوکاروں نے اس کو گانے سے انکار کیا تاہم 1935 میں گانا ریکارڈ اور ریلیز کردیا گیا، جیسے ہی گانا ریلیز ہوا بڑی تعداد میں لوگ مرنے لگے اور ایک رپورٹ کے مطابق ہنگری میں یہ گانا سننے کے بعد خودکشیوں کی تعداد میں نمایاں اضافہ دیکھا گیا اور کئی کیسز میں یہ دیکھا گیا کہ خودکشی کرنے والے کی لاش کے ساتھ ہی یہ گانا چل رہا تھا۔

رپورٹس کے مطابق شروع میں اس گانے کو سن کو مرنے والوں کی تعداد 17 بتائی گئی لیکن بعد میں یہ تعداد 100 کے قریب پہنچ گئی، صورت حال اس حد تک خراب ہوگئی کہ 1941 میں حکومت کو اس گانے پر پابندی عائد کرنا پڑی۔

ہنگری کے قاتل گانے پر عائد پابندی 62 سال بعد 2003 میں ختم کردی گئی تاہم اس کے بعد بھی کئی جانیں چلی گئیں اور حیران کن طور پر گانے کے خالق ریزسو سریس نے بھی اسی دن کو اپنی زندگی کے خاتمے کے لیے چنا، جو گانے میں بتایا گیا تھا، ‘سن ڈے’۔

رپورٹ کے مطابق اپنی گرل فرینڈ کے نام پر گانا لکھنے والے سریس نے پہلے اپنی عمارت کی کھڑکی سے کود کر خودکشی کی تاہم انہیں اسپتال منتقل کیا گیا لیکن بعد میں انہوں نے ایک وائر کے ذریعے پھندا لگا  کر اپنی زندگی کا خاتمہ کردیا۔

اس قدر جانیں لینے کے باوجود اس گانے کو 28 مختلف زبانوں میں 100 گلوکاروں نے گایا۔

متعلقہ مضامین

  • پاکستان سمیت دنیا بھر میں آج ’ارتھ ڈے‘ منایا جا رہا ہے
  • کراچی حج آپریٹرز کی حج بحران کے معاملے پر آرمی چیف، وزیراعظم اور صدر سے مداخلت کی اپیل
  • شعیب شاہین کی ایک بار پھر فواد چوہدری پر لفظی گولہ باری
  • فواد چوہدری پارٹی میں تقسیم ڈالنے والا ٹاؤٹ ہے، شعیب شاہین کی سابق وفاقی وزیر پر تنقید
  • ہمارے اسٹیبلشمنٹ سے مذاکرات جاری نہیں ہیں، شیخ وقاص اکرم
  • فواد چودھری پارٹی میں تقسیم ڈالنے والا ٹاؤٹ، شعیب شاہین
  • دنیا کا خطرناک ترین قاتل گانا، جس کو سن کر مرنے والوں کی تعداد تقریباً 100 رپورٹ ہوئی
  • گورننس سسٹم کی خامیاں
  • سوشل میڈیا کی ڈگڈگی
  • افغانستان کسی کو غلط سرگرمی کیلئے اپنی زمین استعمال نہیں کرنے دے گا، اسحاق ڈار