خوفناک آگ سے متاثرہ لاس اینجلس میں گلابی رنگ نے ہر چیز کو کیوں ڈھانپ رکھا ہے؟
اشاعت کی تاریخ: 14th, January 2025 GMT
کیلیفورنیا کے شہر لاس اینجلس میں لگی آگ کو بجھانے کے لیے گلابی رنگ کا ایک کیمیکل استعمال کیا جا رہا ہے تاہم ہر تدبیر ناکام ہوتی نظر آ رہی ہیں۔
برطانوی نشریاتی ادارے کے مطابق لاس اینجلس کے آگ سے متاثرہ علاقے میں ہر جانب گلابی رنگ بکھرا ہوا ہے۔ جلے ہوئے مکانات، ویران علاقے اور تباہ حال گاڑیوں، سب ہی نے گلابی چادر اوڑھ رکھی ہے۔
یہ گلابی رنگ کی چادر دراصل ایک خاص قسم کے مرکب کی ہے جو تیزی سے پھیلتی جنگل کی آگ کی نمو کو روکنے کے کام آتی ہے۔
ایک ہفتے سے لگی آگ کو بجھانے کی کوشش میں لاس اینجلس کے جنگل میں ہزاروں گیلن فائر ریٹارڈنٹ گرائے گئے ہیں۔
جنگل میں لگی آگ پر قابو پانے کے لیے استعمال ہونے والا یہ ریٹارڈنٹ ایک پروڈکٹ ہے جسے Phos-Chek کہتے ہیں۔
اس کا پہلی بار استعمال 1963 میں ہوا تھا اور تب سے امریکا میں جنگل کی آگ بجھانے کے لیے بھی استعمال ہوتا آ رہا ہے۔
یہ پروڈکٹ بنانے والی کمپنی نے ماضی میں مشورہ دیا تھا کہ زمین یا اشیا پر گرے پاؤڈر کو فوری طور پر صاف کر دینا چاہیئے کیوں کہ یہ جتنا خشک ہوتا جائے گا اتنا ہی اسے ہٹانا مشکل ہوگا۔
دل چسپ بات یہ ہے کہ اس پروڈکٹ کا صحیح فارمولہ عوام کے علم میں نہیں لیکن کمپنی نے پچھلی فائلنگ میں بتایا تھا کہ اس میں 80% پانی، 14% کھاد کی قسم کے نمکیات، 6% کلرنگ ایجنٹ اور سنکنرن روکنے والے اجزا شامل ہیں۔
جہاں تک اس کے رنگ کا تعلق ہے، کمپنی نے بتایا کہ یہ پائلٹوں اور فائر فائٹرز کے لیے یکساں طور پر انتباہ کے لیے بھی استعمال کیا جاتا ہے اور اسے دیکھ کر یہ اندازہ بھی لگایا جا سکتا ہے کہ اس علاقے میں آگ پر قابو پانے کی کوشش کی جا رہی ہے۔
یو ایس فاریسٹ سروس کے مطابق یہ ریٹارڈنٹ آگ کو مزید وسیع پیمانے پر پھیلنے اور اسے ٹھنڈا کرنے کا کام کرتے ہیں۔
.
ذریعہ: Express News
کلیدی لفظ: لاس اینجلس گلابی رنگ کے لیے
پڑھیں:
پاک فوج نے کردار، جرات اور قابلیت کی بھرپور صفات کو برقرار رکھا ہے: آرمی چیف
پاک فوج نے کردار، جرات اور قابلیت کی بھرپور صفات کو برقرار رکھا ہے: آرمی چیف WhatsAppFacebookTwitter 0 19 April, 2025 سب نیوز
راولپنڈی(آئی پی ایس) آرمی چیف جنرل عاصم منیر نے کہا ہے کہ پاک فوج نے ہمیشہ کردار، جرات اور قابلیت کی بھرپور صفات کو برقرار رکھا ہے۔
پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق پاکستان آرمی کی میزبانی میں آٹھویں انٹرنیشنل ٹیم سپرٹ (PATS) مقابلے 14 سے 18 اپریل 2025 تک خریال گیریژن میں منعقد کیے گئے، اختتامی تقریب میں آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر نے بطور مہمانِ خصوصی شرکت کی۔
60 گھنٹوں پر مشتمل اس سخت اور بھرپور پٹرولنگ مشق کا مقصد شرکاء کے درمیان جنگی مہارتوں کا تبادلہ اور پیشہ ورانہ تجربات کو شیئر کرنا تھا تاکہ جدید حربی صلاحیتوں میں بہتری لائی جا سکے۔
مشق میں پاکستان آرمی کی 7 ٹیموں کے علاوہ پاکستان نیوی کی ایک ٹیم اور 15 دوست ممالک کی افواج کی ٹیموں نے شرکت کی جن میں بحرین، بیلاروس، چین، سعودی عرب، مالدیپ، مراکش، نیپال، قطر، سری لنکا، ترکیہ، امریکہ اور ازبکستان شامل تھے، اس کے علاوہ بنگلہ دیش، مصر، جرمنی، کینیا، میانمار اور تھائی لینڈ کے نمائندوں نے بطور مبصر مشق کا مشاہدہ کیا۔
یہ مشق پنجاب کے نیم پہاڑی علاقوں میں منعقد کی گئی۔
اس حوالے سے پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کا کہنا ہے کہ وقت کے ساتھ ساتھ PATS نے ایک سنجیدہ اور مقابلہ جاتی فوجی مشق کے طور پر عالمی سطح پر اپنی شناخت بنائی ہے۔
اختتامی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر نے مشق میں شریک تمام ٹیموں کی پیشہ ورانہ مہارت، جسمانی و ذہنی برداشت اور بلند حوصلے کو سراہا۔
انہوں نے کہا ہے کہ ایسی مشقیں باہمی سیکھنے کا بہترین موقع فراہم کرتی ہیں اور PATS ایک ایسا مؤثر فورم ہے جو فوجی صلاحیتوں اور حکمت عملی کو یکجا کرتا ہے اور عصر حاضر کی جنگی نوعیت کے مطابق ٹیم سپرٹ کو فروغ دیتا ہے۔
آرمی چیف نے مزید کہا کہ پاکستان آرمی ’’کردار، حوصلہ اور مہارت‘‘ جیسے اعلیٰ فوجی اوصاف کی حامل ہے، جو دہشت گردی کے خلاف جنگ میں ہمارے سپاہیوں نے بخوبی ثابت کیے ہیں۔
تقریب کے اختتام پر آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر نے مشق میں نمایاں کارکردگی دکھانے والی ٹیموں اور افراد کو انعامات سے نوازا، بین الاقوامی مبصرین اور مختلف ممالک کے دفاعی اتاشیوں نے بھی تقریب میں شرکت کی اور اس پیشہ ورانہ مشق کے اعلیٰ انتظامات اور معیار کو سراہا۔