کراچی انٹربورڈ نے طلبا کو بڑا ریلیف دے دیا
اشاعت کی تاریخ: 14th, January 2025 GMT
کراچی انٹربورڈ نے طلبا کو بڑا ریلیف دے دیا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: کراچی انٹربورڈ امتحانات کے متنازعہ نتائج، وزیراعلیٰ سندھ نے اہم فیصلہ کرلیا
وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ کی ہدایت پر چیئرمین اعلیٰ ثانوی تعلیمی بورڈ کراچی ڈاکٹر شرف علی شاہ نے سالانہ امتحانات برائے سال 2024 کے سائنس پری میڈیکل، پری انجینئرنگ، سائنس جنرل، کامرس پرائیویٹ، آرٹس پرائیویٹ اور ہوم اکنامکس کے نتائج سے غیر مطمئن طلبا کی اسکروٹنی فیس ختم کرنے کا اعلان کردیا ہے۔
انٹربورڈ نے طلبا و طالبات کے لیے سہولت مرکز پر الگ الگ کاؤنٹرز قائم کیے ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: کراچی کے نجی اسکولز جون، جولائی کی فیسیں کب لیں گے؟
چیئرمین انٹربورڈکراچی نے وزیراعلیٰ سندھ کی ہدایات پر اسکروٹنی30 دن میں مکمل کرنے کے لیے ناظم امتحانات کو ہدایات جاری کردی ہیں، طلبا اسکروٹنی فارم انٹربورڈ کی آفیشل ویب سائٹ سے ڈاؤن لوڈ کرسکتے ہیں۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
ثانوی تعلیمی بورڈ کراچی رزلٹ سندھ طلبا کراچی انٹربورڈ مراد علی شاہ.ذریعہ: WE News
کلیدی لفظ: ثانوی تعلیمی بورڈ کراچی رزلٹ کراچی انٹربورڈ مراد علی شاہ کراچی انٹربورڈ
پڑھیں:
بلاول سے اینٹوں کے بھٹے پر مزدوری کرنیوالی خاتون کی ملاقات، وڈیروں کی شکایت کردی
پاکستان پیپلز پارٹی کے چئیرمین بلاول بھٹو نے حیدرآباد کے قریب گوٹھ ہمت آباد میں خواتین سے مکالمہ کیا۔ ایک خاتون نے ان سے کہا کہ وہ اینٹوں کے بھٹے پر مزدوری کرتی ہیں۔ آس پاس کے وڈیرے اپنی زمینوں سے مٹی نہیں اٹھانے دیتے۔
اس پر بلاول نے پوچھا کہ وہ کون سے وڈیرے ہیں؟ خاتون نے کہا کہ جو ان کے قریب بیٹھے ہیں وہ نہیں ہیں۔ اس پر بلاول مُسکرا اٹھے۔
پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری...
بلاول بھٹو نے خواتین سے کہا کہ کوشش ہے آپ کو سولر بجلی کی سہولت دیں۔ ان شاء اللہ آنے والے سال میں وزیراعلی سندھ آپ کو یہ سہولت دیں گے۔
خواتین نے ان سے کہا کہ آپ کا بہت شکریہ کہ آپ غریبوں کے پاس آئے۔ ہمیں بہت خوشی ہوئی۔
اس موقع پر بلاول بھٹو کے ساتھ وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ اور شرجیل میمن بھی موجود تھے۔