ایف آئی اے نے توشہ خانہ ٹو کیس کی تحقیقات کے لیے نئی جے آئی ٹی تشکیل دے دی
اشاعت کی تاریخ: 14th, January 2025 GMT
اسلام آباد: وفاقی تحقیقاتی ایجنسی (ایف آئی اے) نے توشہ خانہ کیس کے سلسلے میں عمران خان اور ان کی اہلیہ بشریٰ بی بی کے خلاف تحقیقات کے لیے ایک نئی 3 رکنی مشترکہ تحقیقاتی ٹیم (جے آئی ٹی) تشکیل دے دی ہے۔
اس ٹیم کی قیادت ایف آئی اے کے اسسٹنٹ ڈائریکٹر واجد حسین کریں گے، جبکہ سب انسپکٹر کاشف ریاض اور شمس خان بھی اس میں شامل ہیں۔ یہ ٹیم عمران خان اور بشریٰ بی بی سے تحقیقات کرے گی اور قانونی کارروائی کے لیے عدالت کی معاونت کرے گی۔
یاد رہے کہ توشہ خانہ کیس میں یہ الزام عائد کیا گیا ہے کہ عمران خان اور بشریٰ بی بی نے قیمتی تحائف کے متعلق ضابطے کی خلاف ورزی کی تھی، اور ایف آئی اے کی نئی ٹیم اس معاملے کی تفصیل سے تحقیقات کرے گی۔
.ذریعہ: Nai Baat
کلیدی لفظ: ایف آئی اے
پڑھیں:
افغان مہاجرین کے جعلی شناختی کارڈز کی تحقیقات کا دائرہ مزید وسیع
ذرائع نے بتایا کہ پشاور کے مختلف یونین کونسلوں کے سیکریٹریوں کو ریکارڈ سمیت تحقیقات کے لیے طلب کیا گیا ہے اور بعض سرکاری ملازمین کے حوالے سے بھی تحقیقات ہو رہی ہے۔ اسلام ٹائمز۔ افغان مہاجرین کے جعلی پاکستانی کارڈز کی تحقیقات کا دائرہ مزید وسیع کرتے ہوئے پشاور کی 15 یونین کونسل کی سیکریٹریز سے ریکارڈ طلب کر لیا گیا ہے اور اپنے خاندان میں شامل کرنے والے پاکستانیوں کی نشان دہی بھی کر دی گئی ہے۔ تفصیلات کے مطابق خیبر بازار، گنج بازار، نمک منڈی، جناح پارک روڈ، دیر کالونی، زرگر آباد، پیپل منڈی، حیات آباد، افغان کالونی سمیت مختلف علاقوں میں رہائش پذیر اور بازاروں میں کاروبار کرنے والے مہاجرین کی گرفتاریوں کے لیے ان کی فہرستوں کو حتمی شکل دی جا رہی ہے۔ ذرائع نے بتایا کہ پشاور کے مختلف یونین کونسلوں کے سیکریٹریوں کو ریکارڈ سمیت تحقیقات کے لیے طلب کیا گیا ہے اور بعض سرکاری ملازمین کے حوالے سے بھی تحقیقات ہو رہی ہے۔